Tag: بس اور ٹریلر

  • بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

    بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

    لاہور: ننکانہ صاحب کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں زخمی ہونیوالے 2 افراد دم توڑ گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ موٹروے ایم تھری ننکانہ صاحب کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان میں نے 2 زخمی چل بسے جبکہ 2 زیر علاج ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں کی کلیئرنس کی جارہی ہے جبکہ رو ڈمکمل کلیئر کردیا گیا ہے، اس سے قبل حیدرآباد میں باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں تصادم سے دولہا جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-motorway-bus-accident-10-killed/

    ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دولہا جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 15 باراتی زخمی ہوئے، جاں بحق دلہا کی شناخت عبداللہ میر بحر کے نام سے ہوئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بارات حب سے نوشہروفیروز جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں نئی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے۔

  • بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم سے 2 افراد موقعے پر جاں بحق جبکہ  متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ شور کوٹ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کا شکار بس پارہ چنار سے بلوچستان جارہی تھی۔

    گزشتہ روز بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، فیصل آباد میں سبزی فروش ندیم اور 14سالہ بیٹا عبداللہ لوڈر رکشہ پر سبزی منڈی جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ لوڈر رکشے کی غلطی کے باعث پیش آیا تھا، ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، باپ بیٹے کی لاشیں سول اسپتال سمندری منتقل کردی گئی تھی۔

  • چکوال: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    چکوال: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    چکوال: کلرکہار موٹر وے پر بھٹی گجر کے قریب بس اور ٹریلر کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کراچی میں ڈی اے پل پر ٹریلر اور کار کے خوفناک تصادم میں ایک خاتون جاں بحق اور چارافراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریلر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

    حادثے کے نتیجے میں کار سوار خاتون جاں بحق اور تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں جمعے کو ریڈ لائن بسز چلیں گی یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

    پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر سے جا ٹکرائی،زخمیوں کی شناخت لیڈی کانسٹیبل فاطمہ، ہیڈ کانسٹیبل سراج، اقصیٰ، طوبیٰ کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے زخمیوں میں لیڈی کانسٹیبل اور پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔