Tag: بس اُلٹ گئی

  • موٹر سائیکل بچانے کی کوشش میں بس اُلٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

    موٹر سائیکل بچانے کی کوشش میں بس اُلٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت میں مہاراشٹر کے لاتوڑ-ناندیڑ ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ رونما ہوا، تیز رفتار بس موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور اُلٹ گئی۔ حادثے میں 36 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے بس اُلٹنے کے بعد مسافر چیخ و پکار کرنے لگے اور کئی لوگ بس کے اندر ہی پھنس گئے۔

    مقامی افراد اور پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ بس کی رفتار زیادہ تھی اورموٹر سائیکل سامنے آنے پر اچانک بریک لگانے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا، تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ڈرائیور کی غلطی تھی یا سڑک کی خراب حالت کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

    اس سے قبل ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

    رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے اکسارے انقرہ موٹر وے پر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، بس الٹنے سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔

    گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقے میں لے جا رہی تھی۔

    جائیداد کا لالچ، درندہ صفت بیٹے نے ماں کو مار ڈالا

    گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

  • علی پور میں شدید دھند کے باعث بس اُلٹ گئی

    علی پور میں شدید دھند کے باعث بس اُلٹ گئی

    علی پور: چوک پرمٹ کے قریب شدید دھند کے باعث بس اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائے نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کاشکار بس راولپنڈی سے صادق آباد جا رہی تھی،حادثے میں متاثر ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں بھی نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی تھی،جس کے نتیجے میں خاتوں جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی

    ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوعہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں، افسوسناک حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا کیا گیا۔

  • نیٹی جیٹی پل پربس اُلٹ گئی، خاتوں جاں بحق

    نیٹی جیٹی پل پربس اُلٹ گئی، خاتوں جاں بحق

    کراچی: نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی،جس کے نتیجے میں خاتوں جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل گلبرگ میں کیفے پیالہ ہوٹل کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر گجر نالے میں جا گری۔

    پولیس حکام کے مطابق کار نو عمر لڑکا چلارہا تھا، جسے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے نکالا، قسمت اچھی تھی کہ نوجوان ڈرائیور کی جان بچ گئی۔

    مردان: لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش مل گئی

    حکام کے مطابق کار کو بھی کرین کی مدد سے نکال لیا گیا ہے، حادثہ کی جگہ پر نالے کی دیوار نہیں تھی جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔