Tag: بس جل گئی

  • بونس نہ ملنے پر ڈرائیور نے گاڑی کو آگ لگا کر کمپنی ملازمین کو زندہ جلا دیا

    بونس نہ ملنے پر ڈرائیور نے گاڑی کو آگ لگا کر کمپنی ملازمین کو زندہ جلا دیا

    پونا: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک مشتعل ڈرائیور نے گرافکس کمپنی کی گاڑی کو آگ لگا دی، جس سے اس میں موجود 4 ملازمین جل کر ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے شہر پونے میں بدھ کی صبح ایک مشتعل ٹیمپو ڈرائیور نے گاڑی کو آگ لگا دی، جس سے گرافکس کمپنی کے چار ملازمین ہلاک ہو گئے، جب کہ 6 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    ابتدائی طور پر اسے ایک حادثہ تصور کیا جا رہا تھا، تاہم پولیس کی تفتیش میں چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے، پولیس کے مطابق ملزم ڈرائیور جناردن ہمبارڈیکر کا کمپنی کے عملے سے جھگڑا ہوا تھا، اس کے بعد اسے دیوالی پر بونس نہیں دیا گیا اور اس کی تنخواہ بھی کاٹی گئی، اس بات پر وہ بہت ناراض تھا۔


    کالج میں طالبات کا جنسی استحصال کرنے والا پروفیسر گرفتار


    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، گاڑی کو آگ لگنے کے بعد کچھ لوگوں نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق ڈرائیور نے پہلے کار میں کیمیکل رکھا اور پھر سیٹ کے نیچے کپڑا رکھ دیا، اس کے بعد اس نے گاڑی کو آگ لگا دی اور چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی۔

    کیمیکل کی وجہ سے گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد پوری گاڑی میں آگ لگ گئی، گاڑی میں کل 12 افراد سوار تھے۔

  • ہالہ قومی شاہراہ پر حادثہ، آگ لگنے سے مسافر بس مکمل جل گئی

    ہالہ قومی شاہراہ پر حادثہ، آگ لگنے سے مسافر بس مکمل جل گئی

    مٹیاری: ہالہ قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا، مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر جل گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آگ لگنے سے مسافر بس مکمل جل گئی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس کار سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرائی۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرانسفارمر اور تاروں سے بس میں آگ لگی، بس میں سوارتمام مسافر محفوظ ہیں، جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی شکار مسافر بس گھوٹکی سے بھٹ شاہ جارہی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں اوچ شریف میں شدید دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے تھے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز بند

    ٹریفک حادثے کا یہ افسوسناک واقعہ اوچ شریف میں کوٹ خلیفہ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ شدید دھند کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔