Tag: بس حادثہ

  • سپر ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سپر ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کراچی سے لاڑکانہ مسافروں کو لے جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 قیمتی جانیں ضائع اور  8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جوکھیو موڑ پر دو بسوں میں خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 60 سالہ نامعلوم شخص اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں علی خان، بالاج، عرفان علی، خالد، رخسانہ بچی اور فریدہ شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق بس کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس سلپ ہوکر حادثے کا شکار ہوئی بارش کے باعث روڈ پر پھسلن تھی جو حادثے کا سبب بنی۔

  • لاطینی امریکی ملک ہنڈارس میں ہولناک بس حادثہ، 11 مسافر ہلاک

    لاطینی امریکی ملک ہنڈارس میں ہولناک بس حادثہ، 11 مسافر ہلاک

    لاطینی امریکی ملک ہنڈارس میں بس دریا میں جاگری، ہولناک حادثے میں 11 مسافر ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکی ملک ہنڈارس میں بس بے قابو ہوکر پل سے ٹکرانے کے بعد دریا میں جاگری، حاڈثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 25 افرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق بس میں تقریباً 40 افراد موجود تھے، زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، شدید زخمیوں کو ایمبولینس اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹیگوسیگالپا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دوسری جانب ہنڈارس کے صدر نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات دے دی ہیں۔

  • مسافروں سے بھری بس پُل سے نیچے بجلی کے تاروں پر جا گری، 21 افراد ہلاک

    مسافروں سے بھری بس پُل سے نیچے بجلی کے تاروں پر جا گری، 21 افراد ہلاک

    وینس: اٹلی کے شہر وینس میں سیاحوں کی بس پُل سے نیچے گر گئی، خوف ناک حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ شمالی اٹلی میں وینس کے قریب غیر ملکی سیاحوں کو لے جانے والی ایک بس اوور پاس سے بے قابو ہو کر تقریباً 15 میٹر (50 فٹ) نیچے گر گئی اور آگ لگنے سے اکیس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے، جب کہ 5 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

    بس منگل کی شام کو پُل پر گزرتے ہوئے ایک بیریئر سے ٹکرا گئی، اور نیچے بجلی کے تاروں پر جا گری، جس سے بس میں آگ لگ گئی، اس خوف ناک حادثے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔

    مقام حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں پانچ یوکرینی، ایک جرمن اور اطالوی ڈرائیور شامل ہیں، جب کہ بس میں 40 مسافر سوار تھے، مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

    وینس کے میئر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں متاثرین کی یاد میں سرکاری سوگ کا اعلان کیا۔ بی بی سی کے مطابق کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بس میتھین گیس سے چل رہی تھی اور بجلی کے تاروں پر گرنے سے اس میں آگ لگ گئی۔

  • تیز رفتار بس 25 فٹ گہرے گڑھے میں جا گری، ویڈیو وائرل

    تیز رفتار بس 25 فٹ گہرے گڑھے میں جا گری، ویڈیو وائرل

    غازی آباد: اتر پردیش میں تیز رفتار بس 25 فٹ گہرے گڑھے میں جا گری، جس کے سبب بس میں موجود 24 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

    وائرل کلپ دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار بس مصروف ایکسپریس وے پر بائیں جانب مڑتے ہوئے سڑک سے نیچی کی طرف گر رہی ہے، بس کو سڑک کے اطراف میں نصب ریلنگ سے ٹکرا کر گہرے گڑھے میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا جب بس اتر پردیش میرٹھ سے دہلی کی طرف جارہی تھی، بس ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیئرنگ پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور اس کے نشے میں ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

    بس ڈرائیور پردیپ نے پولیس کو بتایا کہ وہ سمجھ نہیں پایا کہ اس نے اسٹیئرنگ پر کنٹرول کیسے کھو دیا۔ اس نے کہا وہ نشے میں نہیں تھا،
    ڈی سی پی نے بتایا کہ تمام زخمی مسافروں کا تعلق بجنور ضلع سے ہے۔

  • پنڈی بھٹیاں بس حادثہ، کراچی سے روانہ ہوتے وقت کی فوٹیج اور بکنگ کلرک کی دل خراش تفصیلات

    پنڈی بھٹیاں بس حادثہ، کراچی سے روانہ ہوتے وقت کی فوٹیج اور بکنگ کلرک کی دل خراش تفصیلات

    کراچی: شہر قائد سے پنڈی بھٹیاں جانے والی حادثے کی شکار بس کے سلسلے میں اے آر وائی نیوز نے بکنگ کلرک علی نواز کا ویڈیو بیان اور بس روانگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب خوف ناک حادثے کی شکار ہونے والی بس کے کراچی سے روانہ ہوتے وقت کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، ویڈیو میں بدقسمت بس کو روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، حادثے کی شکار شہزادہ ایکسپریس کا نمبر 4750 تھا۔

    بس سروس کے بکنگ کلرک علی نواز نے ویڈیو بیان میں دل خراش تفصیلات بیان کی ہیں، علی نواز نے کہا بس کراچی سے صبح 11 بجکر 44 منٹ پر روانہ ہوئی، کراچی سے ایک خاتون سمیت 2 مسافر بس میں موجود تھے، تاہم راستے میں جو سواری ملتی گئی اسے بٹھاتے گئے، جب کہ کراچی سے ڈرائیور امیر افضل، گارڈ علی رضا اور ہوسٹس روانہ ہوئے تھے۔

    علی نواز کے مطابق حادثے میں گارڈ اور ہوسٹس کی موت واقع ہو گئی، جب کہ ڈرائیور امیر افضل کی اقبال آباد میں ڈیوٹی پوری ہو گئی تھی، جہاں سے اسلام آباد تک کی ڈیوٹی مجاہد حسین کی تھی، جس کی اس حادثے میں موت واقع ہو گئی۔

     

    علی نواز نے بتایا کہ کراچی سے جانے والے مسافر خیریت سے ترنڈہ پہنچ گئے تھے، تاہم راستے میں جو مسافر بٹھائے گئے تھے ان کی تفصیلات گاڑی ہی کے اندر تھی، اس لیے ہمیں اس کا پتا نہیں چل سکا، اور بد قسمتی سے تمام دستاویزات گاڑی کے اندر ہی جل گئیں۔

    گاڑی میں موجود ہوسٹس سکھر پہنچنے سے پہلے پسنجر لسٹ بناتی ہے، اس میں تمام مسافروں کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں، اس فہرست کی کاپی ہمیں ٹول پلازہ پر موٹر وے کے آفس سے مل سکتی ہے کیوں کہ وہاں ہر بس کی جانب سے کاپی جمع کرائی جاتی ہے۔

  • جامشورو: زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد جاں بحق

    جامشورو: زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد جاں بحق

    جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مانجھند کے قریب زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

    ایس ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہے، زخمیوں کو مانجھند اسپتال اور سیہون عبد اللہ شاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو سیہون جا رہے تھے۔

  • کراچی جیل روڈ پر ریس لگاتی بس کے حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کراچی جیل روڈ پر ریس لگاتی بس کے حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کراچی: گزشتہ روز جیل روڈ پر ریس لگانے کے دوران ایک بس کو حادثہ پیش آیا تھا، ریس لگانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے بس ڈرائیور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے ہیں، جیل روڈ پر گزشتہ روز کے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔

    فوٹیج کے مطابق یہ حادثہ 4 بسوں کے درمیان ریس لگانے کے دوران پیش آیا تھا، جس میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے پانچ خواتین بتائی جا رہی ہیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں بسوں کو فٹ پاتھ سے بالکل لگ کر ریس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، پہلے 3 بسیں ایک دوسرے کے پیچھے تیزی سے نکل گئیں، اور پھر کچھ فاصلے پر موجود چوتھی بس اسی تیزی سے جیل کی جانب دوڑتی نظر آئی۔

    لیکن چوتھی بس کا ڈرائیور اسٹیئرنگ نہیں سنبھال سکا، اور اچانک بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، اور درخت اور لوہے کی گرل سے جا ٹکرائی۔

    فوٹیج میں بس پر سوار مسافروں کے گرنے کا ہولناک منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے، بس کی ٹکر لگتے ہی 2 مسافر اچھل کر بس کے دروازے سے روڈ پر آ گرے، جن میں سے ایک بزرگ شہری بھی شامل ہے۔

    بزرگ شہری نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حادثے کے بعد لوگوں کا ہجوم لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 20 جاں‌ بحق

    اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 20 جاں‌ بحق

    ژوب: اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے کے قریب کوئٹہ جانے والی ایک بس ژوب میں دانہ سر کے علاقے میں کھائی میں گر گئی، جس سے بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر مہتاب شاہ کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہو ئے ہیں، حادثے کے شکار افراد عید الاضحیٰ منانے گھر جا رہے تھے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے بس میں 33 افراد سوار تھے، گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، سڑک پر بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا۔

  • راولپنڈی: مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرا کر دو حصے ہوگئی، درجنوں زخمی

    راولپنڈی: مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرا کر دو حصے ہوگئی، درجنوں زخمی

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مسافر بس کو ہولناک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، حادثے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فتح جنگ انٹر چینج کے قریب مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی، سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد بس دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

  • انڈونیشیا: بریک فیل ہونے پر بس کو بڑا حادثہ

    انڈونیشیا: بریک فیل ہونے پر بس کو بڑا حادثہ

    جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک بس بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر فیکٹری ورکرز کو لے جانے والی ایک ٹور بس کے حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، بریک فیل ہونے کے بعد گاڑی بے قابو ہو گئی تھی، یہ حادثہ انڈونیشیا کے صوبے یوگیاکارتا میں پیش آیا۔

    زندہ بچ جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور گھبراہٹ کا شکار ہو گیا تھا، رفتار کم کرنے کے لیے مسلسل گیئر شفٹ کرتا رہا۔

    بنتول ریجنسی کے ضلعی پولیس سربراہ احسان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے جن عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی انھوں نے بتایا کہ انھوں نے ڈرائیور کو گھبراتے ہوئے دیکھا، وہ گیئر اسٹک کو سنبھالنے کی جدوجہد کر رہا تھا، اس لیے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ بریک کام نہیں کر رہا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ بس اتوار کی دوپہر 2 بجے کے قریب کھڑی ڈھلان سے نیچے جا رہی تھی کہ ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا، حادثے میں ڈرائیور بھی نہ بچ سکا۔

    بس کے مسافروں نے یہ بھی بتایا کہ حادثے سے کچھ ہی دیر قبل مسافروں کو عارضی طور پر اترنے کے لیے کہا گیا تھا، کیوں کہ بس کو اوپر جانے میں دشواری ہو رہی تھی۔

    27 کروڑ آبادی پر مشتمل اس جزیرے والے ملک میں جان لیوا ٹریفک حادثات عام ہیں، جہاں گاڑیاں اکثر پرانی ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی ناقص ہے، اور سڑک کے قوانین کو معمول کے مطابق نظر انداز کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی مغربی جاوا صوبے کے شہر سمیدانگ میں درجنوں زائرین کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔