Tag: بس حادثہ

  • نیوکراچی میں بس کی ٹکر سے بچہ جاں بحق،ایک زخمی

    نیوکراچی میں بس کی ٹکر سے بچہ جاں بحق،ایک زخمی

    کراچی : نیو کراچی کے علاقے میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق اور اُس کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی میں ایک تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ہے جب دوسرے بچے کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں زخمی بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تیز رفتار بس کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جب کہ متشعل راہگیروں نے ریس لگانے والی دو بسوں کو نظرِآتش کردیا۔

    مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشتعل لوگوں کو منتشر کیا اور بس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کی گاڑی کو طلب کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو جلد ہی گرفتار کر لیں گے،بس کے مالک کا پتہ چلایا ہے ڈرائیور بھی جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوگا اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

    ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ گودھرا کالونی کے قریب پیش آیا ہے،بس میں لگی آگ کو فائر بریگیڈ کا عملہ قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ مشتعل افراد کے منتشر ہونے پرشاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

     

  • نیپال میں مسافروں کی بس الٹنے سے 33 افراد ہلاک

    نیپال میں مسافروں کی بس الٹنے سے 33 افراد ہلاک

    کھٹمنڈو: نیپال کے پہاڑی سلسلے میں مسافروں سے بھری بس چڑھائی سے نیچے آگری،جس کے نتیجے میں کم سے کم 33 افراد ہلاک جبکہ 28 سے زائد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ بس کرتک دیوالی نامی گاؤں کی جانب جارہی تھی،جہاں سٹرک پہاڑوں کے درمیان انتہائی پیچیدہ اور بہت ہی تنگ راستوں سے گزرتی ہے.

    نیپال کے وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق حادثے میں 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن متاثرین کا دعویٰ تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ یہاں ڈھلان ہے اور اس جگہ پہنچنا انتہائی مشکل کام ہے.

    حادثے کی متاثرہ ایک زخمی خاتون نے دوران علاج بتایا کہ پہاڑ کی چڑھائی پر جاتے ہوئے بس کا انجن بند ہوگیا تھا تاہم ڈرائیور نے اس کا انجن دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی،اس دوران بس ڈھلان کی جانب جانے لگی اور سٹرک سے نیچے اتر کر الٹ گئی.

    متاثرہ مسافر کا مزید کہنا تھا کہ بس کے اندر اور اوپر تقریبا 85 افراد سوار تھے،اس کے علاوہ بس پر چاول،گندم سمیت دیگر اشیاء کی بوریاں بھی لادی گئیں تھیں.

    انہوں نے بتایا کہ جب بس کو حادثہ پیش آیا تھا تو اس میں رش اور سیٹ نہ ہونے کی وجہ سے چاول کی ایک بوری پر بیٹھی ہوئیں تھی.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بس سٹرک سے نیچے اُتر کر الٹی تو اس دوران کئی افراد کی لاشیں اس سے نکل کر کھائی میں جاگریں۔

    واقعے میں زخمی ہونے والی ایک مسافر خاتون کا کہنا تھا کہ بس میں مسافروں کی تعداد اس کی گنجائش سے بہت زیادہ تھی.

    حادثے کے فوری بعد پولیس اور فوج کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے کام کا آغاز کیا اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا.

    یاد رہے کہ ہر سال جون سے ستمبر کے دوران نیپال میں مون سون بارشوں کا موسم ہوتا ہے اور اس دوران ملک کے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک حادثات کی تعداد بڑھ جاتی ہے.

  • انقرہ :اسکول بس نہر میں گرنے سے14 افراد ہلاک

    انقرہ :اسکول بس نہر میں گرنے سے14 افراد ہلاک

    انقرہ : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسکول کے بچوں،اساتذہ اور والدین کو لے کر جانے والی بس نہرمیں جاگری،حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ میں نیشنل پارک اور عجائب گھر کے اسکول ٹرپ سے واپسی کے دوران بچوں کی اسکول بس نہر میں جاگری،افسوس ناک حادثے میں 14افراد ہلاک جبکہ چھبیس افراد شدید زخمی ہوگئے.

    انقرہ کے گورنرکا کہنا تھا کہ سیکورٹی کیمرے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس روڈ پر جارہی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والی کار کی ٹکر سے بس قلابازیاں کھاتے ہوئے نہر میں جاگری.

    حادثے کی جگہ مقامی افراد اور راہگیروں نے نہر میں چھلانگ لگاکر بس میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کی،جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے چھبیس افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا،افسوس ناک واقعے میں چھ بچوں سمیت، بس ڈرائیوار، ٹیچر،کنڈیکٹرسمیت 14 افراد جان کی بازی ہارگئے.

    ہلاک ہونے والے بچوں کا تعلق صوبہ ہاتے کے قصبے اسکندرن سے تھا، ترکی کا صوبہ ہاتےشام کے بارڈر کے قریب اور صوبہ عثمانیہ کے جنوب میں واقع ہے.

  • کرک، بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں 13 افراد ہلاک اور 35 زخمی

    کرک، بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں 13 افراد ہلاک اور 35 زخمی

    کرک: خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک کی انڈس ہائی وے پر مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بدقسمت مسافر بس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ کہ انڈس ہائی وے پر سامنے سے آتے تیز رفتار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم اتنا شدید تھا کہ مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی،اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی۔

    حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ریسکیو ادرے نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا،جہاں ڈاکٹرز نے 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی،جب کہ 35 افراد زخمی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ تعلقہ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے،5 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جب کہ زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

    پولیس کے مطابق فوری طور حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے،ہلاک ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے اورزخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،اس کے بعد ہی زخمیوں کےبیانات قلم بند کیے جا سکیں گے۔

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، آٹھ افراد ہلاک

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، آٹھ افراد ہلاک

    جامشورو: شھداد کوٹ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار کراچی کے رہائشی آٹھ افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق جامشوروانڈس ہائی وے دڑی گائین چواسٹاپ کے قریب شھداد کوٹ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار کراچی کے رہائشی آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے.

    مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ بچی نعمت بھٹی، بس کا کلینر تیس سالہ شوکت جمالی، چالیس سالہ الیاس سمیت آٹھ افراد جن میں تین بچے بھی شامل ہے.


    At least 8 killed, over 15 injured in Jamshoro… by arynews

    حادثے میں زخمی ہونے والے پندرہ سے زائد افراد کو فوری طور پر مقامی افراد نے پرائیوٹ اور ایدھی کی گاڑیوں کی مدد سے ہیلتھ سینٹر اسپتال منتقل کردیا، جبکہ چار افراد کی حالت نازک ہے.

    بس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں حسنا بی بی ،ساجد بھٹی ،جاوید احمد بلوچ ،سعید احمد منگی ،زبیدہ بھٹی،سمیر احمد منگی ،عائشہ سولنگی ،غلام فرید مگسی ،محمد ایوب مگسی ،ساجد ،عارفہ منگی سمیت دیگر شامل ہے،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا.

  • کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر بس کو حادثہ،8 افراد ہلاک 25 زخمی

    کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر بس کو حادثہ،8 افراد ہلاک 25 زخمی

    پنجگور: کراچی سے پنجگور جانے والی مسافربس تیز رفتاری‌کے باعث کھائی میں جا گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 25افراد زخمی ہو گئے‌ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور جانے والی مسافر بس نواحی دوران سفر ایک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری،حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 25 افراد زخمی ہو گئے،ہلاک و زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،بس میں پھنسے مسافروں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں ڈاکٹرز نے 8 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی،جس کے بعد میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے اُن کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

    افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے 25افراد میں سے 15 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کے اہلِ خانہ ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

    اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ایک موڑ کاٹتے ہوئے وہ بس پر قابو نہیں رکھ سکا،جس کے باعث بس کھائی میں جا گری۔

    دوسری جانب سندھ کے علاقے خیرپور میں رانی پور کے قریب دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم سے ایک مسافر ہلاک اور 10 افراد زخمی ہیں،جن میں 3 افراد کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

  • لاہورمیں بس اورٹریکٹر میں تصادم، 7افراد زخمی

    لاہورمیں بس اورٹریکٹر میں تصادم، 7افراد زخمی

    لاہور: کینال روڈ پرتیز رفتار بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،خاتون بس ہوسٹس سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا سےنجی بس سروس مسافروں کو لے کر لاہور آرہی تھی، کہ کینال روڈ پر کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹرٹرالی سے جا ٹکرائی،تیزرفتاری کی وجہ سے بس کا سامنے کا حصہ بُری طرح متاثر ہوگیا. جس کے باعث بس ہوسٹس سمیت سات افراد زخمی ہوگئے،جبکہ ڈرائیوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

    ریسکیو اہلکاروں نے حادثہ کی جگہ پہنچ کر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا، جہاں ایک خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے.

    پولیس نے بس اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کرحادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل  اپریل میں جھنگ روڈ پرہونے والے بس اور ٹریلر کے خوفناک حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی.

    حادثے میں پندرہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ چار افراد اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئے تھے،افسوسناک حادثے میں ماں اور اس کے تین بچے بھی شامل تھے.

  • مری: بس حادثہ میں15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مری: بس حادثہ میں15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مری سے واپس آنے والی دو کوسٹرز گہری کھائی میں گرنے سے چار خواتین سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    مری سے آتے ہوئے سالگراں کے مقام پر دو کوسٹرز گہری کھائی میں جا گریں ۔حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیتی تھی، حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مد د آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالا اور ذاتی گاڑیوں میں اسلام آباد منتقل کیا۔

    ریسکیو کا عملہ خاصی تاخیر کے بعد جائے وقوع پر پہنچا ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا، امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

    جبکہ اسلام آباد کے اسپتالوں پولی کلنک اور پمز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نےحادثےکانوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او راولپنڈی کو امدادی کاموں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔