Tag: بس حادثے

  • راولپنڈی سے لاہور جانیوالی بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    راولپنڈی سے لاہور جانیوالی بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    راولپنڈی(13 جولائی 2025): موٹروے چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جانبحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو چکری انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق بس میں سوار کل 30 افراد زخمی ہیں، 18ہ زخمیوں کو چکوال، 4 کو راولپنڈی اور 8 زخمیوں کو اسلام آباد پمز منتقل کیا گیا۔

    موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی، چکری انٹرچینج کے قریب پھسلن کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کچے میں اتر کر الٹ گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-motorway-bus-accident-10-killed/

  • کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار،  5 افراد جاں بحق

    کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق

    راولپنڈی : موٹر وے پر کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں موٹروے ایم ٹو نیلہ دولہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

    حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے ، جس میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہیں۔

    موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کےمطابق حادثہ ڈرائیورکی غفلت سے پیش آیا، کراچی سے سوات جانے والی بس میں 43 افراد سوار تھے۔

    یاد رہے راولپنڈی میں صبح سویرے افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں تھانہ روات کے علاقہ چیک بیلی روڈ کوٹلہ موڑ کے قریب ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا تھا اور حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جانبحق ہوگئے تھے۔

    پولیس زرائع نے بتایا تھا کہ جانبحق افراد کی شناخت جنید احمد، صباء، مس وقار اور محمد جنید کے نام سے کی گئی تاہم ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، جس میں ٹرک اور کار آمنے سامنے سے ٹکرا گئے۔

  • کراچی کے بس ڈرائیور معصوم شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے

    کراچی کے بس ڈرائیور معصوم شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے

    کراچی : جیل روڈ پر تین بسوں میں ریس لگانے کے دوران  حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بس ڈرائیورمعصوم شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے ، جیل روڈ پر بس حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 5 مرد 5 خواتین شامل ہیں تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شہری نے بتایا کہ تین بسیں ریس لگاتی آرہی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    جیل روڈ پر بسوں کے درمیان ریس لگانے سے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، حادثہ 4 بسوں کے درمیان ریس لگانے کے دوران پیش آیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں بسوں کو ریس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تین بسیں ایک دوسرے کے پیچھے تیزی سےنکلیں اور کچھ فاصلے پر موجود چوتھی بس اسی تیزی سے دوڑتی نظر آئی۔

    بعد ازاں اچانک بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر لگے درخت اور لوہے کی گرل سے جاٹکرائی ، بس کی ٹکر لگتےہی ہی بزرگ شہری اچھل کر بس کے دروازے سے مین روڈ پر آگرا۔

    بزرگ شہری نے اٹھنے کی کوشش کی مگربیہوش ہوگیا ، حادثے کے بعد لوگوں کا ہجوم لگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • لیما:بس حادثے میں 20افراد ہلاک ، متعدد زخمی

    لیما:بس حادثے میں 20افراد ہلاک ، متعدد زخمی

    پیرو: بس حادثے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرو کےدارالحکومت لیما کے نواحی علاقے میں مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بیس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ پچیس زخمی ہوئے۔

    .ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا