Tag: بس ڈرائیور

  • بس ڈرائیور خاتون مسافر کے بیگ سے سونا چوری کرتے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

    بس ڈرائیور خاتون مسافر کے بیگ سے سونا چوری کرتے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے تلنگانہ میں آر ٹی سی بس کے ڈرائیور کو ایک خاتون مسافر کے بیگ سے سونا چوری کرتے رنگے ہاتھوں دھرلیا گیا۔ (more…)

  • سری لنکا کے سابق کھلاڑی ‘بس ڈرائیور’ بن گئے

    سری لنکا کے سابق کھلاڑی ‘بس ڈرائیور’ بن گئے

    طویل عرصے تک سری لنکن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر آج کل کیا کررہے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

    سری لنکن ٹیم کے سابق کھلاڑی سورج رندیو کی کہانی سب کیلئے کسی سرپرائز سے کم نہیں، لنکن کرکٹر نے تینوں طرز کی کرکٹ میں اپنے وطن کی نمائندگی کی۔

    سورج رندیو سال دو ہزار نو میں بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا، بارہ ٹیسٹ، اکتیس ایک روزہ میچز اور سات ٹی ٹوئنٹی کھیلے، سورج نے ٹیسٹ میں 43، ایک روزہ میچز میں 36 اور ٹی 20 میں 7 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، دو ہزار گیارہ کے ایک روزہ ورلڈکپ میں وہ آئی لینڈر ٹیم کا حصہ تھے۔
    سری لنکا کا انٹرنیشنل کھلاڑی جو اب بس ڈرائیور بن گیاکرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد سورج نے آسٹریلیا میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور آج کل وہ بس ڈرائیور کی نوکری کررہے ہیں۔

    سورج کے علاوہ دو اور کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے بس ڈرائیور کا کردار ادا کیاہے۔ ان میں زمبابوے کے ویڈنگٹن ماوینگا اور سری لنکا کے چنتاکا جے سنگھے شامل ہیں۔

  • سعودی عرب: بس ڈرائیورز کے لیے نئے قوانین

    سعودی عرب: بس ڈرائیورز کے لیے نئے قوانین

    ریاض: سعودی عرب میں بس ڈرائیورز کے لیے ڈیوٹی اوقات کے نئے قوانین متعین کیے گئے ہیں جن کا اطلاق آج سے ہوگا۔

    اردو نیوز کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بس ڈرائیوروں کے لیے ڈیوٹی کے اوقات متعین کرنے کا قانون آج بروز اتوار سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

    ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عوامی بسوں کے ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ کا دورانیہ مخصوص کر دیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے۔

    ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بس کمپنیاں اس امر کی پابند ہوں گی کہ وہ ایک ڈرائیورسے 24 گھنٹے کے دوران 9 گھنٹے سے زیادہ بس ڈرائیو نہیں کروا سکتیں۔

    ڈرائیونگ کے لیے مخصوص 9 گھنٹے میں ایک گھنٹے کا مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم ڈرائیونگ کے لیے 10 گھنٹے کا دورانیہ ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 2 بار ہی متعین کیا جا سکتا ہے۔

    ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بسوں کے ڈرائیورز کے لیے زیادہ سے زیادہ ہفتہ وار کام کا دورانیہ 56 گھنٹے مخصوص ہیں جو 14 دنوں میں 90 گھنٹے سے زیادہ نہ ہوں۔

    بسوں کے ڈرائیورز کے لیے آرام کے دورانیہ کے حوالے سے قانونی نکات میں کہا گیا ہے کہ مستقل ساڑھے 4 گھنٹے کی ڈرائیونگ پر ڈرائیور کو 45 منٹ آرام کرنا ہوگا جبکہ 24 گھنٹے بس چلانے پر 11 گھنٹے آرام کے لیے مخصوص ہوں گے۔

    ہفتہ وار آرام کا دورانیہ 45 گھنٹے ہوگا جو کہ 6 دن کام کے بعد ڈرائیور کو دیا جائے گا۔

    ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور ڈرائیوروں کو آرام کرنے کا دورانیہ فراہم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ضوابط میں تبدیلی کا مقصد خاص کر ان مسافر بسوں کے ڈرائیوروں کو آرام کا مناسب وقفہ دینا ہے جو زیادہ تر شہروں کے درمیان سفر کرتے ہیں تاکہ انہیں مناسب وقت ملے اور وہ مکمل یکسوئی سے بس ڈرائیو کریں۔

  • ویڈیو: اسکول بس ڈرائیور نے بچے کی جان کیسے بچائی؟

    ویڈیو: اسکول بس ڈرائیور نے بچے کی جان کیسے بچائی؟

    ڈرائیور کے حاضر دماغ نے بچے کو ایک بہت بڑے سانحے سے بچالیا۔

    امریکی ریاست اوہائیو میں ایک الرٹ بس ڈرائیور نے ایک کار کو قریب آتے دیکھ کر اترنے والے بچے کو بس میں ہی روک لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس طالبہ کے گھر کے قریب رکی، اور بچہ نکل کر جانے ہی لگا تھا کہ ڈرائیور نے ایک بس کے قریب کار دیکھ کر بچے کو پیچھے کی طرف کھینچ لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر بس ڈرائیور بچے کو اس طرح سے نہیں کھینچے تو بچہ اس کار سے ٹکرا سکتا تھا، ڈرائیور کی اس حاضر دماغی کو مقامی انتظامیہ نے سراہا۔

    مقامی انتظامیہ نے کہا کہ  ڈرائیور کی اس ویڈیو کو دوسرے ڈرائیوروں کو ہوشیار رہنے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

  • بھارت: بس ڈرائیور نشے میں دھت نکلا، مسافر کو بس چلانی پڑ گئی

    بھارت: بس ڈرائیور نشے میں دھت نکلا، مسافر کو بس چلانی پڑ گئی

    آگرہ: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک سرکاری بس ڈرائیور کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے مسافر کو بس چلانی پڑ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر آگرہ میں سرکاری بس کا ڈرائیور نشے میں دھت نکلا، جس کی وجہ سے ایک انجینئر نے بس چلا کر 50 مسافروں کو منزل تک پہنچایا۔

    مسافروں کو جب معلوم ہوا کہ ڈرائیور نشے میں دھت ہے تو ان میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم بعد ازان مسافر نے آگرہ سے متھرا تک تقریباً 70 کلومیٹر تک بس چلائی۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جمعرات کی رات بس منزل کی طرف جا رہی تھی کہ اس دوران بس ڈرائیور نے ایسی حرکت کی کہ مسافر حادثے سے بال بال بچ گئے۔

    جب مسافروں نے ڈرائیور سے بس کو ٹھیک سے چلانے کو کہا تو وہ غصے سے بھڑک اٹھا، پھر معلوم ہوا کہ بس ڈرائیور نشے میں ہے، مسافروں نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور اس قدر نشے میں تھا کہ بس چلانا تو دور کی بات وہ ٹھیک سے کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔

    آگرہ کی سڑک پر رات کے وقت بس رکی ہوئی تھی، کوئی اور چارہ نہ پا کر ایک مسافر نے اسٹیئرنگ وھیل سنبھالی لی، اور بس کو متھرا تک بہ حفاظت پہنچا دیا۔

    حکام کو واقعے کی اطلاع ملی تو انھوں نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

  • چور اندر موجود بچے سمیت گاڑی لے کر فرار، بس ڈرائیوروں نے بچے کی جان کیسے بچائی؟

    چور اندر موجود بچے سمیت گاڑی لے کر فرار، بس ڈرائیوروں نے بچے کی جان کیسے بچائی؟

    امریکا میں بس ڈرائیورز نے گم ہوجانے والے بچے کو والدین سے ملوا دیا جس کے بعد بس ڈرائیورز ہیرو بن گئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مشی گن میں پیش آیا، والدہ دو بچوں کو کار میں لے کر نکلیں اور پھر 2 سالہ بچے کو گاڑی میں ہی چھوڑ کر دوسرے بچے کو بس میں بٹھانے کے لیے گاڑی سے اتریں۔

    اسی وقت ایک کار چور نے جھپٹ کر گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور اندر موجود بچے سمیت گاڑی بھگا دی۔

    والدہ اس اچانک صورتحال سے نہایت گھبرا گئیں اور روتے ہوئے بس ڈرائیور سے مدد کی اپیل کی۔ ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے روٹ پر موجود دیگر بس ڈرائیورز کو مطلع کیا۔

    میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اور بس ڈرائیور کو سڑک کنارے ایک بچہ دکھائی دیتا ہے جسے وہ بس میں بٹھا کر حادثے کے مقام پر لے آتا ہے۔

    یہ وہی بچہ تھا جسے کار چور تھوڑی دیر بعد سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

    دونوں بس ڈرائیورز نے بچے کو والدین کے حوالے کیا تو ان کی جان میں جان آئی، لوگوں نے ڈرائیورز کی حاضر دماغی اور پھرتی پر انہیں سراہا اور ان کی تعریف کی۔

    پولیس تاحال کار اور اسے چوری کرنے والے کو تلاش کر رہی ہے۔

  • کراچی کے بس ڈرائیور معصوم شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے

    کراچی کے بس ڈرائیور معصوم شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے

    کراچی : جیل روڈ پر تین بسوں میں ریس لگانے کے دوران  حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بس ڈرائیورمعصوم شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے ، جیل روڈ پر بس حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 5 مرد 5 خواتین شامل ہیں تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شہری نے بتایا کہ تین بسیں ریس لگاتی آرہی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    جیل روڈ پر بسوں کے درمیان ریس لگانے سے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، حادثہ 4 بسوں کے درمیان ریس لگانے کے دوران پیش آیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں بسوں کو ریس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تین بسیں ایک دوسرے کے پیچھے تیزی سےنکلیں اور کچھ فاصلے پر موجود چوتھی بس اسی تیزی سے دوڑتی نظر آئی۔

    بعد ازاں اچانک بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر لگے درخت اور لوہے کی گرل سے جاٹکرائی ، بس کی ٹکر لگتےہی ہی بزرگ شہری اچھل کر بس کے دروازے سے مین روڈ پر آگرا۔

    بزرگ شہری نے اٹھنے کی کوشش کی مگربیہوش ہوگیا ، حادثے کے بعد لوگوں کا ہجوم لگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • بھارت: بس کا ڈرائیور بس چلاتے ہوئے بے ہوش ہوگیا

    بھارت: بس کا ڈرائیور بس چلاتے ہوئے بے ہوش ہوگیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بس کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ بے ہوش ہوگیا لیکن اس نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بس کو سائیڈ پر روک لیا جس سے مسافروں کی جانیں بچ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کی بس میں پیش آیا، ڈرائیور خون میں گلوکوز کی کمی ہوجانے والے مرض ہائپو گلائسیمیا کا شکار تھا جس کی وجہ سے اچانک اسے چکر محسوس ہونے لگے۔

    اس وقت بس ایک پل پر موجود تھی، ایسے موقع پر بھی ڈرائیور نے اپنے حواس بحال رکھے اور بس کی رفتار کم کرتے ہوئے اسے ایک طرف روک دیا۔ جیسے ہی بس رکی ڈرائیور چکرا کر گر گیا۔

    بس کے مسافر فوراً ڈرائیور کی طرف لپکے اور اس کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے اسے اسپتال منتقل کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کو طبی امداد دی گئی جبکہ مسافروں کو دوسری بس میں ان کی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا، بعد ازاں طبی امداد کے بعد ڈرائیور کو بھی  اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    بس میں 40 کے قریب مسافر موجود تھے جو محفوظ رہے اور ڈرائیور کی حاضر دماغی نے انہیں حادثے سے بچا لیا۔

  • ماسک پہننے کی تاکید پر مسافروں کا بس ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد، ڈرائیور ہلاک

    ماسک پہننے کی تاکید پر مسافروں کا بس ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد، ڈرائیور ہلاک

    پیرس: فرانس میں ایک بس ڈرائیور مسافروں کے حملے سے زخمی ہو کر ہلاک ہوگیا، ڈرائیور اور مسافروں کے درمیان فیس ماسک پہننے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔

    59 سالہ فلپ کو گزشتہ ہفتے ساؤتھ ویسٹرن ٹاؤن میں حملے کا نشانہ بنایا گیا، فلپ نے بس میں چڑھنے والے کچھ مسافروں کو ماسک پہننے کا کہا جس پر مسافروں نے مشتعل ہو کر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    2 دن اسپتال میں رہنے کے بعد فلپ دم توڑ گیا۔ فلپ کی بیٹی میری کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا اور وہ لائف سپورٹ سسٹم پر تھے۔

    اہلخانہ نے ان کا لائف سسٹم سپورٹ بند کردینے کا فیصلہ کیا تھا اور بیٹی کے مطابق ان کے فیصلے کو ڈاکٹرز کی حمایت بھی حاصل تھی۔

    فرانسیسی وزیر اعظم جین کسٹکس نے فلپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلپ ایک مثالی شہری تھا اور قوم اسے کبھی فراموش نہیں کرے گی، انہوں نے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

    فلپ کے اہلخانہ نے ان کی موت کے بعد ایک مارچ کا بھی اہتمام کیا جس کا آغاز اسی بس اسٹاپ سے کیا گیا جہاں فلپ پر حملہ ہوا تھا۔

    اب تک 2 مسافروں پر ارادہ قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ فلپ کی موت کے بعد ان پر قتل کی دفعات عائد کردی جائیں گی، 3 مزید افراد بھی پولیس کی حراست میں ہیں جن میں سے 2 پر فلپ کی مدد نہ کرنے جبکہ تیسرے پر حملہ آور کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فلپ کے دیگر ساتھیوں نے سیکیورٹی فراہم کیے جانے تک کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ طویل فاصلے کے روٹ پر انہیں سیکیورٹی ایجنٹس فراہم کیے جائیں جو بس میں موجود رہیں۔

  • دبئی میں خواتین بس ڈرائیورز کا تقرر

    دبئی میں خواتین بس ڈرائیورز کا تقرر

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 3 خواتین کو بطور بس ڈرائیور بھرتی کرلیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خواتین کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ریاست میں مختلف روٹس پر بطور بس ڈرائیور 3 خواتین کو بھرتی کیا ہے۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جن خواتین کی بھرتی کی گئی وہ تربیت کے بعد امارات میں ڈرائیونگ کے ضوابط اور معیار کے اعلیٰ پیمانے پر پورا اترتی ہیں۔

    دبئی حکام کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیورز کے شعبے میں خواتین کو مواقع فراہم کرنے اور اس شعبہ میں توازن پیدا کرنے کے لیے ابتدائی طور پر 3 خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے۔

    اس پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 3 ڈرائیورز کی تقرری کے ذریعے شروع کیا گیا ہے جنہیں 3 روٹس پر چلانے کے لیے اتھارٹی کے ذریعے اجازت دی گئی ہے، اس پروجیکٹ کو مزید وسعت دی جائے گی۔