Tag: بس ڈرائیور

  • بہادر بس ڈرائیور کا ناقابل یقین کارنامہ

    بہادر بس ڈرائیور کا ناقابل یقین کارنامہ

    مسکولک: یورپی ملک ہنگری میں بہادر بس ڈرائیور نے معمر خاتون کو ڈاکو کے ہاتھوں لٹنے سے بچا لیا، ڈرائیور فلمی انداز میں اپنی بس سے اترا اور چور کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہنگری کے شہر مسکولک میں پیش آیا، چور نے راہ چلتی بوڑھی خاتون پر حملہ کیا اور اس کے ہاتھوں سے بیگ چھیننے کی کوشش کی دریں اثنا ضعیف عورت نے بھی سخت مزاحمت کی۔

    اتفاقاً بس ڈرائیور جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور اپنی بس روک کر خاتون کی مدد کی۔ ڈرائیور کے دھکا دینے اور سخت مزاحمت کرنے پر لٹیرا فرار ہوگیا، بعد ازاں معمر عورت کو اپنی بس میں بیٹھا کر اسے منزل تک پہنچایا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 27 سالہ ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران امریکی شہری ہتھوڑا لے کر گھومتا رہا

    لاک ڈاؤن کے دوران امریکی شہری ہتھوڑا لے کر گھومتا رہا

    واشنگٹن: امریکی شہر اوکلاہوما سٹی میں ایک شخص نے بس میں داخلے سے منع کرنے پر بس ڈرائیور کو ہتھوڑے سے ڈرایا اور دھمکایا، پولیس مذکورہ شخص کو تلاش کر رہی ہے۔

    امریکا میں کرونا وائرس کے پیش نظر پبلک ٹرانزٹ سسٹم پر مشروط پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور بسوں میں 10 سے زائد افراد کے بیٹھنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق اسی پابندی کے پیش نظر جب ایک شخص نے ڈاؤن ٹاؤن کی ایک بس میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے اسے روک دیا کیونکہ بس میں پہلے سے 10 افراد موجود تھے۔

    بس میں داخل ہونے سے روکے جانے پر مذکورہ شخص نے ہتھوڑا نکالا اور بس ڈرائیور کو ڈرایا دھمکایا، ملزم کی اس حرکت سے بس میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے قریبی علاقوں میں ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا اس وقت کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جہاں 5 لاکھ 3 ہزار 177 افراد اس وائرس کا شکار ہیں جبکہ اب تک 18 ہزار 761 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  • چین: بس ڈرائیور اور مسافر میں جھگڑا کی وجہ سے بس دریا میں جاگری

    چین: بس ڈرائیور اور مسافر میں جھگڑا کی وجہ سے بس دریا میں جاگری

    بیجنگ: دوران سفر بس ڈرائیور اور خاتون میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بس بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے اتوار کو چین کے شہر چون گنگ میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دریائے یانگر میں جاگری تھی جس کے باعث کئی مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بل سے مسافر بس کے دریا میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملے نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا۔

    چینی پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دروان بس کا ملبہ اور 15 مسافروں کی لاشیں دریا سے نکال لی تھیں

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے بس حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چلاتے ہوئے بس کی اندورونی ویڈیو جاری کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے اسٹاپ پر بس نہیں روکی جس کے باعث خاتون مسافر مشتعل ہوگئی اور تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا۔

    چینی حکام کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے بھی خاتون مسافر کے حملے کا جواب دیا اور توجہ سڑک پر سے ہٹالی جس کے باعث بس قابو سے باہر ہوگئی اور پل پر لگا جنگلہ توڑتی ہوئی دریا میں جاگری۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کی اصل وجوہات کی ویڈیو بس کے اندر لگے کیمروں میں محفوظ ہوگئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رین نامی بس ڈرائیور سے جھگڑا کرنے والی خاتون کی شناخت 48 سالہ لیو کے نام ہوئی ہے جو اسٹاپ گزرنے پر آپے سے باہر ہوگئی تھی۔

  • دبئی کورٹ نے ڈرائیور کو کھلونا پستول سے ڈرانے پر ملزم کو نفسیاتی اسپتال بھجیج دیا

    دبئی کورٹ نے ڈرائیور کو کھلونا پستول سے ڈرانے پر ملزم کو نفسیاتی اسپتال بھجیج دیا

    ابوظہبی : اماراتی عدالت نے نقلی پستول سے بس ڈرائیور کو ڈرا کر گاڑی حد رفتار سے تیز چلوانے والے بھارتی شہری کو نفسیاتی اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے دوران سفر بس ڈرائیور کو پستول دکھا کر ڈرانے کے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو نفسیاتی ادارے میں علاج کے لیے بھیجوا دیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی میں ٹیکنیشن کا کام کرنے والے دبئی کے رہائشی 35 سالہ بھارتی شخص پر الزام تھا کہ ملزم نے اپنی بیٹی کی پستول سے بس ڈرائیور کو ڈریا اور رفتار تیز کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں۔

    دبئی کے جنرل پراسیکیوٹر نے بھارتی شہری پر جرائم پیشہ عناصر میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

    پبلک پراسکیوشن کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس 2 مارچ کو تین ڈرائیوروں نے گاڑی کی کھڑکی سے ایک شخص ڈرائیور پرپستول تانے ہوئے دکھا تھا۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’میں ڈیوٹی پر اپنی پولیس کار میں بیھٹا ہوا تھا کہ تین افراد ڈورتے ہوئے میرے پاس آئے، جو ڈرے ہوئے لگ رہے تھے، مذکورہ افراد نے مجھے مسلح شخص کے بارے میں معلومات فراہم کیں‘۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ میں نے مذکورہ بس کا پیچھا کیا اور گاڑی روک کر ڈرائیور کا لائسنس اور دیگر کاغذات چیک کرتے ہوئے پوچھا کہ حد رفتار سے تیز گاڑی چلا کر اپنی اور دیگر افراد جان خطرے میں کیوں ڈال رہے ہو۔

    پولیس افسر کے پراسیکیوٹر کو دئیے گئے بیان کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ ایک شخص نے مجھے نقلی پستول کے ذریعے ڈرا کر گاڑی تیز چلانے کو کہا تھا۔

    دبئی کی عدالت نے مدعی اور گواہوں کے بیانات سننے کے بعد بھارتی شخص کو علاج کے لیے نفسیاتی اسپتال منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔

  • نقاب اتار دو، مسلم خاتون سے برطانوی بس ڈرائیور کا مطالبہ

    نقاب اتار دو، مسلم خاتون سے برطانوی بس ڈرائیور کا مطالبہ

    لندن : برطانیہ میں متعاصب بس ڈرائیور نے مسافر  مسلم خاتون کو دہشت قرار دیتے ہوئے نقاب اتارنے کا مطالبہ کردیا، انتظامیہ نے مسلم خاتون سے بدتمیزی کرنے پر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر بریسٹول میں ایک بس ڈرائیور نے بس میں سفر کرنے والی 20 سالہ مسلم خاتون کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرتے ہوئے دہشت گرد قرار دیا اور نقاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اپنے دو ماہ کے کمسن بچے کے ہمراہ بس میں سوار ہوئی تو بس کے ڈرائیور نے تعاصب کی بنا پر خاتون سے بے نقاب ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بس میں دھماکا کرسکتی ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی بس ڈرائیور کے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جو خاتون نے خود بنائی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے بس ڈرائیور کے برے رویے کی ویڈیو ریکارڈ کی تو ڈرائیور نے سوال کیا کہ ویڈیو کیوں بنا رہی ہو جس پر خاتون نے جواب دیا تھا کہ حکام سے تمہاری شکایت کرنے کےلیے ویڈیو بنارہی ہوں۔

    میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے رویے پر بس میں موجود ایک اور خاتون نے کہا کہ ’خاتون کی مرضی وہ جو لباس چاہے پہنے، تمہیں کیا مسئلہ ہے‘ جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ ’دنیا خطرناک ہے اس لیے مجھے بس میں سوار ہونے والے ہر مسافر کا چہرہ دیکھنا ہے‘۔

    متاثرہ مسلمان خاتون کا کہنا تھا کہ بس کا متعاصب ڈرائیور کافی دیر تک میری توہین کرتا رہا اور بس میں موجود دیگر مسافروں پر بھی زور دیتا رہا کہ تمام مسافر میرا چہرہ دیکھیں، کہیں میں بم بس میں خودکش دھماکا نہ کردوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیور کی جانب سے کی جانے والی توہین ناروا سلوک کے باعث نوجوان خاتون بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی جانب سے مسافر کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر بس کمپنی کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے حکام کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    بس سروس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی جانب سے مسافر خاتون کے ساتھ متعاصبہ رویہ اختیار کرنے پر افسوس ہوا، کمپنی کا کام تمام رنگ، نسل اور مذہب کے افراد کو سروس فراہم کرنا ہے۔

  • کراچی میں فائرنگ‘کوسٹرڈرائیورجاں بحق

    کراچی میں فائرنگ‘کوسٹرڈرائیورجاں بحق

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے حسن اسکوائرمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےکوسٹر ڈرائیور جان کی بازی ہارگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےحسن اسکوائرپرپکنک کےلیےجانے والی کوسٹر میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر فائرنگ کردی گئی جس سے کوسٹرڈرائیورہلاک ہوگیا۔

    پولیس حکام کےمطابق مقتول ڈرائیور کی شناخت عبدالرحمان کےنام سے ہوئی ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہناہےکہ ملزمان نےڈرائیورسےموبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزما ن کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں اورجلدانہیں گرفتار کرلیاجائے گاجبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کےمکینوں نےلوٹ مارکرنےوالےڈاکو کوپکڑکرتشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم ساجد شہریوں کےتشدد کےباعث ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہناہےکہ ملزم کےقبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔

    ادھرمنگھوپیر ونگی گوٹھ میں چھوٹے بھائی نےبڑے بھائی کوچھریوں کے وارکرکےقتل کردیا۔


    محمودآباد : کار سے دو لاشیں برآمد، موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی


    یاد رہےکہ گزشتہ روز محمود آباد میں ایک گاڑی سے ایک لڑکے اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی،لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیےجناح اسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں