Tag: بس کو حادثہ

  • موٹر وے پر  کوئٹہ سے اسلام آباد  جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    موٹر وے پر کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    راولپنڈی : موٹر وے ایم 14 پر کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی موٹروے ایم فورٹین پر عیسیٰ خیل کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ، 2 شدید اور 5 معمولی زخمی ہوگئے۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند انے کی وجہ سے پیش ایا ہے ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث بس الٹ گئی۔

    مزید پڑھیں : مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو عیسی خیل اور ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کر دیا گیا، بس کوئٹہ سے اسلام اباد کی جانب جا رہی تھی۔

    دو روز قبل بہاولنگر میں مسافر بس اور وین کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ: 21 افراد ہلاک 50 زخمی

    ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ: 21 افراد ہلاک 50 زخمی

    احمد آباد : بھارت میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں21 افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے، بدنصیب مسافر ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں ترشولیا گھاٹ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ بناس کھاٹا ضلع کے امباجی ٹاﺅن کے قریب پیش آیا، بس کے مسافر ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔

    میڈیا میں خبر نشر ہونے پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لگژری بس میں70 مسافر سوار تھے، شدید بارش کے باعث ڈرائیور کے ہاتھوں سے بس کا کنٹرول نکل گیا۔

    جائے حادثہ پر چیخ و پکار مچ گئی، امدادی ٹیموں اور مقامی پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بس حادثے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام زخمیوں کو ہر ممکنہ امداد فراہم کر رہے ہیں۔

  • کار اور مسافر بس میں تصادم،5 افراد جاں بحق

    کار اور مسافر بس میں تصادم،5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقہ پشین کی مرکزی شاہراہ پرکاراورمسافربس کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشین میں بوستان کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آتی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ بس میں موجود مسافر محفوظ رہے۔

    لیویز ذرائع کے مطابق اندرون ملک چلنے والی مسافر بس کوئٹہ سے پشین جا رہی تھی کہ بوستان کے مقام پر سامنے سے آتی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    ہلاک ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ خون بہہ جانے اوربر وقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث پانچوں افراد دم توڑ گئے فی الحال لواحقین کا انتظار کیا جارہا ہے جن کے آنے کے بعد لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

    لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تا ہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا ہو گا معلوم چلا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

  • امریکہ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،8افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکہ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ،8افراد ہلاک، متعدد زخمی

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکارہوگئی، حادثے میں آٹھ سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق بس سیاحتی مقام ر یو گراینڈے جارہی تھی کہ میکسیسکو چیک پوسٹ سے آٹھ میل کی دوری پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

    حادثے مٰیں سات افراد موقع پر جبکہ ایک شخص اسپتال میں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضا کار وں کی بڑی تعداد نے جائے وقوع پر پہنچ کرزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    حادثے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری ہو سکتی ہے۔