Tag: بس کھائی میں جا گری

  • بھارتی فوجیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی، 3 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی فوجیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی، 3 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی فوج کی بس مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں کھائی میں گر گئی، واقعے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بس ضلع ادھم پور میں بسنت گڑھ کے علاقے کنڈوا کے قریب سے گزر رہی تھی۔ کھائی میں گرنے والی بس میں 18 اہلکار سوار تھے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایک واقعے میں سری نگر سے دہلی جانے والی فلائٹ ایس جی 386 کے بورڈنگ گیٹ پر بھارتی فوجی نے اسپائس جیٹ کے ملازمین پر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 جولائی 2025 کو پیش آنے والے واقعے میں ایئرلائنز کے چار ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    امریکا کا مزید ٹیرف، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

    اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی فلائٹ نمبر ایس جی-386 کے بورڈنگ گیٹ پر ایک مسافر نے اسپائس جیٹ کے چار ملازمین پر شدید حملہ کیا۔

    ہمارے ملازمین کو لاتیں ماریں اور گھونسے مارے گئے اور قطار میں کھڑا کر دیا گیا جس سے ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا اور ایک ملازم کے جبڑے میں شدید چوٹ آئی۔

  • بس کھائی میں گرنے سے 13 سیاح ہلاک، 28 زخمی

    بس کھائی میں گرنے سے 13 سیاح ہلاک، 28 زخمی

    جنوب مغربی کولمبیا ہائی وے پر سیاحوں کی بس 160 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 13سیاح اپنی جان گنوا بیٹھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پین امریکن ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کولمبیا کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کے 42 مسافروں کی تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں، وزیرِ ٹرانسپورٹ نے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سیاحوں کی بس کو حادثہ کیلی شہر سے ایکواڈور سرحد کی طرف جاتے ہوئے پیش آیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں اتراکھنڈ کے ضلع الموڑا میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کے نتیجے میں 36افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق 45 سیٹوں والی مسافر بس اتراکھنڈ کے ضلع الموڑ میں مارچولا کے مقام پر 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی تھی۔

    بس رات کے سفر پر بھی، حادثہ رام نگر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور پیش آیا۔ پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی جانب سے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

    برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرنے کی پیشگوئی

    حکام کے مطابق قریبی گاؤں کے رہائشیوں نے سب سے پہلے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، کئی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ کم از کم 9 زخمی مسافر اسپتال منتقل کرتے وقت راستے میں دم توڑ گئے۔

  • مختلف ٹریفک حادثات، 5افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    مختلف ٹریفک حادثات، 5افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    ایبٹ آباد: دھند کے باعث ایبٹ آباد میں بس کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، دیگر شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    سردی کے آتے ہی دھند نے پنجاب سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے، ایبٹ آباد میں تھانہ لورہ کے حدود میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، جھنگ میں اٹھارہ ہزاری کے مقام پر حد نگاہ کم ہونے کے باعث مسافر بس اور کار کے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب ظفروال میں درمان سے لاہور جانے والی بس دھند کے باعث الٹ گئی، بس میں 50کے قریب مسافر سوار تھے، فوری طور پر نارووال سے ریسیکو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں بیس مسافر زخمی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور: ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری، جس سے چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔

    تیز رفتاری نے کئی افراد کو گھائل کردیا، جب جام پور میں اڈہ طلائی والا کے قریب ڈیرہ غازی خان سے محمد پور دیوان جانے والی مسافر بس ٹرالر کو کراس کرتے ہوے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں کئی افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا ۔

    ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔