Tag: بس

  • بس میں سیٹ کے لیے خواتین کی آپس میں بری طرح مار پیٹ، ویڈیو وائرل

    بس میں سیٹ کے لیے خواتین کی آپس میں بری طرح مار پیٹ، ویڈیو وائرل

    بس میں مفت سفر کرنے کے لیے خواتین نے ایک دوسرے کے ساتھ بری طرح مار پیٹ کی، کرناٹک کے بس اسٹیشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    کرناٹک کے ایک بس اسٹیشن میں صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب بس میں سیٹ حاصل کرنے کے لیے خواتین ایک دوسرے پر پل پڑیں اور بری طرح مار پیٹ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بال نوچے۔

    آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کے بعد سیٹ حاصل کرنے کے لیے خواتین کے درمیان جھگڑوں اور گالی گلوچ کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بس اسٹیشن میں رکی ہوئی۔ اس دوران چند خواتین ایک دوسرے کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے ہاتھا پائی کررہی ہیں اور بال نوچ رہی ہیں۔

    کرناٹک میں بس کی سیٹ کے لیے خواتین کی ایک دوسرے کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے مذکورہ واقعے کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورک پر وائرل ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ کانگریس نے اقتدار میں آنے کے بعد کرناٹک میں اپنے انتخابی وعدہ کے مطابق ریاست کی خواتین کے لیے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔

    اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روزانہ لاکھوں خواتین بسوں میں مفت سفر کررہی ہیں، تاہم اس دوران لڑائی کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔

  • گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں کراچی پہنچیں گی

    گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں کراچی پہنچیں گی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں کل پہنچیں گی، بس سروس نومبر میں شروع کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس سروس کی مزید 40 بسیں کل کراچی پہنچیں گی، گرین بسیں لانے والا اوشین نامی جہاز 14 اکتوبر کو 11 بج کر 40 منٹ پر کراچی پورٹ پہنچے گا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، وفاقی حکومت کے مطابق نومبر میں کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ گرین لائن منصوبے کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے، ٹکٹ گھر اور اسٹیشن دھول مٹی سے اٹے ہوئے ہیں اور مسافروں کے لیے داخلی اور خارجی دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گرین لائن بس کا منصوبہ سنہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔

    پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

  • برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان ہولناک تصادم، بس پل سے نیچے جا گری

    برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان ہولناک تصادم، بس پل سے نیچے جا گری

    برازیل میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان ہولناک تصادم میں 16 افراد ہلاک ہوگئے، پل کے جنگلے سے ٹکرانے کے بعد بس 45 فٹ نیچے جا گری۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولناک حادثہ جاؤ مونلواڈ شہر میں پیش آیا جہاں ایک پل پر ٹرک اور بس میں تصادم ہوا۔

    ٹرک سے ٹکرا کر بس لین سے نکل گئی اور پل کے کنکریٹ جنگلے سے ٹکرائی، بعد ازاں وہاں سے 45 فٹ نیچے ریلوے ٹریک پر جا گری۔

    نیچے گرنے سے قبل بس کا ڈرائیور بس سے نکل آیا تھا جبکہ صرف چند لمحے قبل مزید 4 مسافر بھی بس سے چھلانگ لگا کر باہر نکلے، اگلے ہی لمحے بس نیچے جا گری۔

    موقع پر جمع ہوجانے والے افراد نے 2 بچوں سمیت 3 مسافروں کو کسی طرح اوپر کھینچ لیا جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال روانہ کیا گیا۔

    ہولناک حادثے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوئے۔

    اسی نوعیت کا ایک حادثہ ساؤ پاؤلو میں گزشتہ ہفتے ہی پیش آیا تھا جس میں ایک ٹرک اور بس کا ہی تصادم ہوا تھا، مذکورہ حادثے میں 40 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2 مزید ہلاکتیں اسپتال میں ہوئی تھیں۔

  • نوشہرہ: اکبر پورہ کے قریب بس کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

    نوشہرہ: اکبر پورہ کے قریب بس کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

    نوشہرہ: صوبہ خیبر پختونخواہ میں اکبر پورہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں موٹروے پر جبہ داؤد زئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ حادثے کی شکار ہونے والی کوچ لاہور سے پشاور جا رہی تھی۔

    اس سے قبل ہفتے کی صبح سمندری سے آٹھ افراد کار میں موٹروے رجانہ انٹرچینج سے لاہور جا رہے تھے، تیزرفتاری کے باعث کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

    حادثے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    لورالائی: ٹرک اور کار میں ٹکر،5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ٹرک اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

  • بس ٹکٹ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور شناختی کارڈ لے کر جاری کرنے کا حکم

    بس ٹکٹ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور شناختی کارڈ لے کر جاری کرنے کا حکم

    کراچی: سندھ حکومت نے تمام انٹرا سٹی بس مالکان کو ٹکٹ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور مسافروں سے شناختی کارڈ لے کر ٹکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے سہراب گوٹھ نیو بس ٹرمینل کا اچانک دورہ کیا اور تمام بس اڈوں کے ٹکٹ کاؤنٹرز اور سی سی ٹی وی مانیٹر روم کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیس سے زائد انٹرا سٹی بس مالکان نے ٹکٹ کمپیوٹرائزڈ کردی ہیں جس پر وزیر ٹرانسپورٹ نے صوبے کےتمام بس مالکان کو ٹکٹس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں سےشناختی کارڈ لے کر ٹکٹ جاری کیے جائیں۔

    اویس شاہ نے کہا کہ مسافروں کی سہولیات کے لیے نیا بس اڈا قائم کیا گیا ہے جہاں ہر سہولت موجودہے۔صوبائی وزیر نے ٹرانسپو رٹرز کو مسافروں سے اضافی کرایہ نہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی کرایہ لینے والی انٹراسٹی بس مالکان کے خلاف کارروائی اور پرمٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

    اویس شاہ نے ٹرانسپورٹرز کو مسافروں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

  • کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

    کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

    گوادر: صوبہ بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اوڑمارہ سے کراچی جانے والی بس کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    گوادر میں بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ ماہ گوادر میں بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ بس گوادر سے کراچی جا رہی تھی کہ بزی ٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

    بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔

  • سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 35 افراد جاں بحق

    سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 35 افراد جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب میں مدینہ منورہ سے 170 کلومیٹر دور ہجرہ روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ سے 170 کلومیٹر دور ہجرہ روڈ پر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، افسوس ناک حادثے میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق افریقی اور ایشیائی ممالک سے بتایا جاتا ہے۔

    سعودی پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو الحمنہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

    مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل رواں سال فروری میں سعودی عرب کے شہر ابہا میں ٹریفک حادثے میں دلہا اور دلہن جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    سعودی عرب میں اندوہناک ٹریفک حادثہ، ماں اور چار بچے جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب کے صوبے النوایریا میں اندوہناک کار حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ماں اور چار بجے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اماراتی خاندان دو الگ الگ گاڑیوں میں سوار تھا جن میں سے ایک اُن کا بیٹا اور دوسری والد چلا رہے تھے۔ والد کے ساتھ گاڑی میں دو بھائی اور تین بہنیں جبکہ دوسری میں ماں اور بیٹا بیٹھے تھے۔

  • نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

    نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور  وار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو ایک عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور وار ٹھہرادیا، کیڈیشا نے 74 سالہ شخص سیرگ فورنے کو ایک بس کے اندر سے دھکا دے دیا تھا کیوں کہ اس نے کیڈیشا سے گزارش کی تھی کہ وہ مہذب انداز سے بات کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھکا دیے جانے کے نتیجے میں فورنے کی موت واقع ہو گئی۔برطانوی اخبار کے مطابق بس میں سیکورٹی کیمرے کے کلپ سے واقعے کی تصدیق ہو گئی۔

    پولیس نے واقعے کے عینی شاہد بس میں سوار دیگر مسافروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پاس موجود معلومات فراہم کریں۔

    عینی شاہدین کے مطابق کیڈیشا بس میں سوار دیگر مسافروں پر چلا رہی تھی اور انہیں بے ہودہ الفاظ سے نواز رہی تھی۔ اس پر سیرگ فورنے نے مداخلت کرتے ہوئے کیڈیشا سے گزارش کی کہ وہ گفتگو میں زیادہ تمیز و تہذیب کا مظاہرہ کرے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس پر کیڈیشا کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے بس سے اترنے والے بوڑھے فورنے کو پیچھے سے زور دار دھکا دے دیا، اس پر فورنے بس سے نیچے فٹ پاتھ پر جا گرا، کیڈیشا نے بوڑھے امریکی کی مدد کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

  • ڈی جی خان: بس اور ٹرالرمیں تصادم، 20 افراد زخمی

    ڈی جی خان: بس اور ٹرالرمیں تصادم، 20 افراد زخمی

    ڈی جی خان : صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں انڈس ہائی وے پر کوٹ چٹھہ کے قریب مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی۔

    جہلم: جی ٹی روڈ پر مسافر وین میں آگ، 8 مسافر جھلس کر جاں بحق

    دوسری جانب جہلم میں سوہاوہ کے ترکی ٹول پلازہ کے قریب بد قسمت مسافر وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے کے دوران وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جھلس کر دم توڑ گئے۔

    مسافر وین گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث وین بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

    ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں صوبہ پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • اسکاٹ لینڈ کی بس میں سانپ نکل آیا، شہری خوفزدہ

    اسکاٹ لینڈ کی بس میں سانپ نکل آیا، شہری خوفزدہ

    لندن : مسافر بس میں آپ نے انسانوں کو سفر کرتے تو بہت دیکھا ہوگا لیکن برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کی ایک بس میں سانپ کو سفر کرتے دیکھا گیا۔

    برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے علاقے پیسلے میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مسافر بس سے اچانک سانپ نکل آیا، جس کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اسکاٹ لینڈ کی ایک مسافر بس سے کئی فٹ لمبا نارنجی رنگ کا سانپ برآمد ہوا جس کے باعث بس میں سفر کرنے والے شہری بس میں سانپ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

    واقعے کے بعد فوری بس انسپکٹر میک آرتھر سے شکایت کی جو عموماً دیر رات تک سفر کرنے والے مسافروں، ٹریفک مسائل اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا کام کرتے ہیں کو بلایا گیا جس پر انہوں نے کئی منٹوں کی جدوجہد کے بعد سانپ کو پکڑ کر باہر نکالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سانپ اپنے مالک کے بیگ سے نکل گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیسے ہی سانپ کھڑکیکے قریب پہنچا مسافروں نے آلارم بجا دیاجس کے بعد بس ڈرائیور نے گاڑی روک دی اور کنٹرول روم کو آگاہ کردیا اور میک آرتھر نے سامنپ کو باآسانی پکڑ لیا۔

    بس سروس میک گل کے مینجنگ ڈائریکٹر رالف رابرٹس نے بی بی سی کو بتایا ’ مک نے ایک نظر سانپ کو دیکھا اور کہا کہ ان کے خیال میں یہ کارن (مکئی کی رنگت) سانپ ہے۔‘

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سانپ کو اس کے مالک کے پاس پہنچانے سے پہلے سکاٹ لینڈ کے جانوروں کے فلاحی ادارے ایس پی سی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔

    یہ واقعہ بس کمپنی کے فیس بک گروپ پر شیئر کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ اس پر کمنٹ کر رہے ہیں۔