Tag: بس

  • بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں رکشہ بس کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔

    صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    اس سے قبل آج صبح صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    مظفرگڑھ : بس اور ٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

  • فضا میں اڑنےاور بجلی سے چلنے والی بس کا کامیاب تجربہ ۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    فضا میں اڑنےاور بجلی سے چلنے والی بس کا کامیاب تجربہ ۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    شکاگو: امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی نے فضاء میں اڑنے والی مسافر بس کا کامیاب تجربہ جمعرات کے روز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدید گاڑیاں تیار کرنے والی بوئنگ نامی امریکی کمپنی نے بڑھتے ہوئے ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے بس کی ایجاد کا اعلان دو برس قبل کیا تھا جس کی کامیاب آزمائشی پرواز جمعرات کے روز ورجینیا میں کی گئی۔

    کمپنی ترجمان کے مطابق گاڑی کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت اسے دو طریقوں سے کنٹرول کیا جاسکے گا، پہلا یہ کہ اسے ٹیکنیکل ٹیم کنٹرول روم سے بیٹھ کر آپریٹ کرے گی دوسرا یہ کہ اسے مکمل طور پر ڈرائیور چلائے گا۔

    مزید پڑھیں: لندن: فضاء میں اڑان بھرنے والی ہاؤر بائیک کی تیاری جاری

    یہ بھی پڑھیں: اڑنے والی بائیک اب عام لوگ خرید سکیں گے

    کمپنی کے مطابق بس بجلی کی بیڑی سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایک بار چارجنگ کے بعد یہ 50 میل کا سفر آسانی سے طے کرے گی۔

    دوسری جانب بوئنگ کے سی ای او نے اعلان کیا کہ ہم نے فضا میں پرواز کرنے والی دیگر بسوں کی تیاری بھی شروع کردی، جن کا تجربہ آئندہ برس کیا جائے گا۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ 2040 تک مختلف کمپنیوں کی جانب سے حیران کن ایجادات سامنے آئیں گی جس کے لیے تقریبا 600 کھرب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: امریکا: اڑنے والی کم قیمت گاڑی متعارف

    اسی سے متعلق: اڑنے والی ٹیکسی ، موٹرسائیکل کے بعد اب سوٹ بھی تیار

    بوئنگ کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس گاڑی کو آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہی فروخت کیا جائے گا البتہ اس بات کا اعلان ضرور ہوا کہ کم از کم کرایہ 500 پاؤنڈ مقرر کیا جائے گا۔

    بوئنگ گاڑی 30 فٹ بلند پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے البتہ اس کی رفتار اور وزن برداشت کرنے کے حوالے سے مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کو چھوٹا جہاز قرار دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا، بس میں 7 سے زیادہ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

  • سرگودھا: بس اور اسکول وین میں تصادم‘ 7 افراد جاں بحق

    سرگودھا: بس اور اسکول وین میں تصادم‘ 7 افراد جاں بحق

    سرگودھا : صوبہ پنجاب کے شہرسرگودھا میں تیزرفتار بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات اور ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں اسکول وین طالبات کو لے کر جا رہی تھی کہ سالم انٹرچینج کے قریب تیز رفتار بس سے ٹکرا گئی۔

    افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں 5 طالبات اور وین ڈرائیورسمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچیں اور زخمی ہونے والی طالبات کو ٹی ایچ کیو بھلوال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد طالبات کو وین کاٹ کر نکالنا پڑا۔

    پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور بس اور وین کو قبضے میں لے لیا ہے۔

    ڈسکہ میں مسافر بس واٹر ٹینکرسے ٹکرا گئی‘ درجنوں افراد زخمی

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کےعلاقے ڈسکہ میں تیز رفتارمسافربس واٹرٹینکر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • بھارت: یونیورسٹی ملازمین کی بس کھائی جاگری، 33 افراد ہلاک

    بھارت: یونیورسٹی ملازمین کی بس کھائی جاگری، 33 افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی ریاست مہارشترا کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ملازمین کو لانے والی بس 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشترا کے ضلع رائیگاڈ میں مسافر  بس گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں مہارشترا کی یونیورسٹی آف داپولی ایگریکلچر کے 33 ملازمین ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس ممبئی سے گوا جانے والے ہائی وے پر سفر کررہی کے اچانک 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری، متاثرہ بس میں 34 افراد سوار تھے جو پکنک سے واپس آرہے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ بارش کو بتایا جارہا ہے، بھارت میں گذشتہ کچھ دنوں شدید بارشیں جاری ہیں جس کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص کی شناخت پرکاش ساونٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو کھائی سے زخمی حالت میں اوپر آیا اور مقامی پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔

    بھارتی میڈیا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے رضاکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں تاہم شدید بارش کے باعث حادثے کا شکار بس کو ریسکیو کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    بھارت کی کانگریس پارٹی کے سربراہ راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پارٹی کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ ’حادثے کا شکار افراد کو اور واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے‘۔

    راہول گاندھی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ’مجھے بس حادثے کا سن کر بہت افسوس ہوا، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں کانگریس کے کارکنوں سے گزارش کرتا ہوں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کریں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سری لنکا: بس میں دھماکہ‘ 12 فوجی اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی

    سری لنکا: بس میں دھماکہ‘ 12 فوجی اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی

    کولمبو: سری لنکا میں بس میں دھماکے کے نتیجے میں بارہ فوجی اہلکاروں سمیت انیس افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں بس جل کر خاکستر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں بس میں دھماکے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 19 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے وقت مسافر بس میں سری لنکن آرمی کے 7 اور ایئرفورس کے 5 اہلکاروں سمیت 19 افراد سفرکررہے تھے جنہیں فوری طور پرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دھماکے کے نتیجے میں مسافر بس آگ لگنے سے مکمل خاکستر ہوگئی۔

    سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ بس میں سوار مسافر کے بیگ میں موجود گرنیڈ کے پٹھنے کے باعث دھماکہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے تاہم انہوں نے مسافر کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی۔

    دوسری جانب سری لنکن فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بس شمالی جافنا سے دیاتھالوا کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں دھماکہ ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیرآباد : مسافروین اوربس میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

    وزیرآباد : مسافروین اوربس میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں مسافروین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراز زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں مسافر وین اور بس میں تصادم کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔


    حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باع 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    حادثے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خواتین نجی کمپنی کی سیلز ویمن تھیں۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • خوشاب میں ٹریفک حادثہ ‘ 4 افراد جاں بحق

    خوشاب میں ٹریفک حادثہ ‘ 4 افراد جاں بحق

    خوشاب: صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خوشاب میں جوہرآباد پھاٹک پر کار اور مسافر بس کے درمیان تصام کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافربس سیالکوٹ سے بنوں جارہی تھی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    لیہ میں ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ 4 روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں گاڑی اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • نوابشاہ: قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پربس الٹ گئی‘ 9مسافرزخمی

    نوابشاہ: قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پربس الٹ گئی‘ 9مسافرزخمی

    نوابشاہ: قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پرتیزرفتاربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پرتیزرفتاربس الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کا شکار ہونے والی بس کراچی سے پشاور جا رہی تھی، زخمیوں کو فوری طورپر قاضی احمد کے مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، زخمیوں میں خوااتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔


    سیہون شریف کےقریب ٹرک اوررکشےمیں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں سال 9 جولائی کو صوبہ سندھ کےشہرسیہون کےقریب تیزرفتار ٹرک اور رکشے کےتصادم کےنتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    فیصل آباد میں بس حادثہ‘ 4افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں برس 16 جنوری صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مسافر بس الٹ گئی تھی ،جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے ایم اے جناح روڈ پر تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڑ پر ریس لگاتی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ما ردی جس کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی جبکہ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچی اور اس کے والد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعے کے بعد مظاہرین نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائربریگیڈ کی گاڑیوں پربھی حملہ کردیا اور لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے۔

    دوسری جانب ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور بسوں کو جلانے کے الزام میں 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فرار ہونے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چکوال: مسافر بس پل سے گر گئی، 27 افراد جاں بحق

    چکوال: مسافر بس پل سے گر گئی، 27 افراد جاں بحق

    چکوال: ڈھوک پٹھان کے مقام پر بس پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال کے علاقے ڈھوک پٹھان پر مسافروں سے بھری بس پل کے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا تاہم رات ہونے اور لائٹوں کے انتظام نہ ہونے پر امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسافر بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے اور تبلیغی جماعت کے مرکز رائے ونڈ جا رہے تھے کہ ڈھوک پٹھان کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔

    قبل ازیں ایمبولینس نہ ہونے کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کا آغاز کیا تاہم اس دوران کئی زخمی اسپتال پہنچنے سے قبل ہیدم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا فی الحال تعین نہیں ہوسکا، ہماری پہلی ترجیح حادثے کا شکار لوگوں کوطبی امداد مہیا کرنا ہے جس کے لیے رات ہوجانے کے باعث مشکل کا سامنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔