Tag: بس

  • کراچی: گاڑیاں‌ جلانے کے واقعات پر مقدمات درج

    کراچی: گاڑیاں‌ جلانے کے واقعات پر مقدمات درج

    کراچی : شہر قائد میں‌ چار بسیں اور ٹرک نذر آتش کرنے کے خلاف مختلف تھانوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں پر مقدمات درج کرلیے گئے، ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت کراچی کا امن سبوتاژ کیا گیا، ٹرانسپورٹرز روڈ پر نکلیں‌تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی میں بسوں کے نذر آتش کرنے کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں، سکھن تھانے میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف بس نذر آتش کرنے کا مقدمہ نمبر 182/16 بس مالک کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    فیڈرل بی ایریا میں ٹریلر کو آگ لگانے پر بھی سیاسی جماعت کے علاقائی عہدے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، نیپئر بس نذر آتش کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بفرزون نارتھ ناظم آباد اور نیشنل ہائی وے پر بھی دو بسوں کو آگ لگائی گئی تھی چوبیس گھنٹوں کے دوران چار بسوں اور ایک ٹرک کو آگ لگادی گئی۔

    دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دو روز سے گاڑیاں جلائے جانے کے واقعات سوچی سمجھی سازش ہیں، جس کا مقصد عوام اور ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنا اور شہر کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے، تخریبی عناصر اور امن دشمنوں کو بہت جلد پابند سلاسل کیا جا ئے گا۔

    ترجمان کے مطابق تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں‌ معمول کے مطابق سڑکوں پر رواں دواں رکھیں،کراچی پولیس نے کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نبرد آزما ہونے کے لیے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔

  • دبئی میں بغیر ڈرائیور کی بس کا افتتاح

    دبئی میں بغیر ڈرائیور کی بس کا افتتاح

    دبئی: دبئی میں پہلی بغیر ڈرائیور والی بسوں کا افتتاح کردیا گیا۔ بس میں 10 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

    دبئی میں 700 میٹر لمبی بغیر ڈرائیور کی بس آزمائشی سفر کا آغاز کر چکی ہے۔ فرانسیسی کمپنی کے اشتراک سے بننے والی ان بسوں میں الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہے جبکہ یہ فی گھنٹہ 40 کلومیٹرز کا سفر کرسکتی ہیں۔

    اس میں نصب کی گئی جدید ٹیکنالوجی کے باعث یہ بس خود کار طریقہ سے اپنی اسپیڈ کم یا زیادہ کرسکتی ہے جبکہ کسی راہگیر کے اچانک سامنے آجانے کی صورت میں بریک بھی لگا سکتی ہے۔

    دوحہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے موبائل یونٹ کا قیام *

    دبئی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 2030 تک دبئی کی آدھی سے زیادہ ٹرانسپورٹ کو خود کار طریقہ نظام پر منتقل کردیا جائے گا۔

  • افغانستان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،38 ہلاک

    افغانستان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،38 ہلاک

    قندہار: افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افرادجاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق زابل کے گورنر بسم اللہ افغان مل نے واقعے کی تصدیق کردی.انہوں نے بتایا کہ مسافر بس قندہار سے کابل جارہی تھی جب وہ سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی.

    حادثہ تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سےحادثہ کابل قندہار ہائی وے پر جلدک کے مقام پر صبح 4 بجے پیش آیا.

    گورنر زابل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور لاشیں اس قدر مسخ ہوچکی ہیں کہ ان کی شناخت بھی ممکن نہیں.

    زابل کے ڈپٹی پولیس چیف غلام جیلانی نے بتایا کہ زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت قلات اور صوبہ قندہار کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ کابل قندہار ہائی وے ان علاقوں سے ہوکر گزرتا ہے جہاں شدت پسندوں کا اثر و رسوخ ہے اور کئی بس ڈرائیورز اس علاقے سے جلد از جلد گزر جانے کی کوشش میں تیز رفتاری کا سہارا لیتے ہیں.

    واضح رہے کہ افغانستان ان ممالک میں سے ہے جہاں خطرناک ترین سڑکیں ہیں جبکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بھی شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں.

  • باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،26 افراد ہلاک

    باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،26 افراد ہلاک

    خیبر ایجینسی : پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 26افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 3 افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق براتیوں سے بھری گاڑی واپسی پر سیلابی ریلے کو کراس کرتے ہوئے پانی کے ساتھ بہہ گئی جس کے باعث 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں 18 بچے، چھ خواتین اور دو مرد شامل ہیں،کہا جا رہا ہے کہ گاڑی کم سن بچوں سمیت30 سے40 افراد سوار تھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجینسی کے مطابق صبح سویرے باراتیوں کو لے کر دو بسیں واپس آرہی تھی کہ لنڈی کوتل کے ایک مقام ہر جہاں دو ندیاں آپس میں ملتی ہیں پانی کا بہاؤ زیادہ تھا، ایک بس تو اس ریلے سے نکل گئی لیکن دوسری بد قسمت گاڑی ندی پار کر ہی رہی تھی کہ اچانک ایک بڑا سیلابی ریلا آیا جو گاڑی کو اپنے ساتھ بہا لے گیا.

    لنڈی کوتل کے پولیٹیکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود کے مطابق بس میں سوار افراد کی لاشیں دور تک مختلف مقامات میں پھیل گئی ہیں جنھیں ایک، ایک کر کے تلاش کیا گیا اور پھر ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے،ہلاک ہونے والوں میں 14 افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔

  • لندن کی بسوں‌ پر  ’سبحان اللہ‘ کے پوسٹرز

    لندن کی بسوں‌ پر ’سبحان اللہ‘ کے پوسٹرز

    لندن: برطانیہ کے مسلم آبادی رکھنے والے شہروں میں سیکڑوں بسوں پر ’سبحان اللہ‘ کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں جو شام کے مسلمانوں کے لیے چندہ مہم کا حصہ ہے۔

    برطانوی مسلم رفاعی تنظیم برطانیہ میں مسلم اکثریت والے شہروں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، لیسٹر اور بریڈ فورڈ میں اللہ کی تعریف کے حامل پوسٹرز سے سجی بسوں کے ذریعے چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کرنے جا رہی ہے، یہ مہم باقاعدہ طور پر 23 مئی سے شروع ہو گی جس میں لندن کے نو منتخب میئر صادق خان بھی شامل ہیں۔

    اس مہم کو شروع کرنے کا مقصد رمضان کی آمد سے قبل شام میں جنگ سے متاثرہ مسلمانوں کے لیے چندہ جمع کرنا ہے،شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے وہاں کی آبادی وسائل کی شدید کمی کا شکار ہے۔

  • چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں :حاصل پور روڈ پر زائرین کی بس الٹ گئی حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ حضرت خواجہ نور محمد کے سالانہ عرس سے زائرین کو واپس علی پور لے جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈھرنوالہ اسٹاپ کے قریب الٹ گئی۔

    بس حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 اور پولیس نے زخمی افراد کو چشتیاں ہسپتال منتقل کردیا عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے وقت الٹ گئی اور سڑک سے نیچے جا گری۔

  • پیرو: بس کھائی میں جاگری،15افراد ہلاک،58زخمی

    پیرو: بس کھائی میں جاگری،15افراد ہلاک،58زخمی

    پیرو حکام کے مطابق دارالحکومت لیما کے پہاڑی علاقے میں ایک بس کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور اٹھاون زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث دوسومیٹر گہری کھائی میں گری، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس موڑ کھاتے ہوئے پہاڑ سے نیچے گری، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔

    زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا، حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا، تاہم بچ جانے والے مسافروں نے بس ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیزرفتاری کواس حادثے کا ذمہ دار قرار دیا۔