Tag: بشریٰ بی بی

  • بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی، بہن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی، بہن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں غیر قانونی اور ناروا سلوک کا سامنا ہے، ان کے جیل کے سیل چوہے گھوم رہے ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں غیر قانونی اور ناروا سلوک کا سامنا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے اے آر وائی نیوز کے نجی پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا مورال ڈاؤن نہیں ہے مگر ان کی صحت تیزی سے متاثر ہو رہی ہے، ایک ماہ بعد ملاقات کی اجازت ملی جبکہ ملاقات کے لیے انہیں بھوک ہڑتال کرنی پڑی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور سے فیملی جب ملاقات کے لیے جاتی ہے تو ایک ایک گھنٹہ باہر کھڑا رکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات نہیں کرائی گئی۔

    مریم ریاض وٹو نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی کے جیل سیل کی چھت ٹپک رہی ہے، الیکٹرک بورڈ میں کرنٹ آ رہا تھا اور سیل میں چوہے گھومتے رہتے ہیں، ایک موقع پر دو دن تک کمرے کی بجلی بھی بند رکھی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ بہن کے خلاف مقدمات میں ضمانتیں نہیں ہو رہیں، ان کے ساتھ غیر قانونی سلوک ناقابل قبول ہے، وہ بہت کمزور ہو گئی ہیں اور اب تک ان کا تقریباً 15 کلو وزن کم ہو چکا ہے۔

  • 100فیصد یقین ہے بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کا نام نہیں دیا، مریم ریاض وٹو

    100فیصد یقین ہے بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کا نام نہیں دیا، مریم ریاض وٹو

    مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کا نام نہیں دیا، انھیں کس نے اپائنٹ کیا معلوم نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا کہ مشعال یوسفزئی کو ٹکٹ دینے کی کیا وجہ ہے ہمیں معلوم نہیں، بیرسٹر سیف لسٹ لےکر گئے، پتا نہیں بانی پی ٹی آئی کو کیا بتایا گیا، ہمیں معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا بتایا گیا اور کیا منظوری دی۔

    انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی مشعال یوسفزئی کو پہلے ذاتی طورپر جانتی نہیں تھیں، یہ کہنا غلط ہے کہ بشریٰ بی بی کی وجہ سے مشعال یوسفزئی کو عہدہ ملا۔

    سینیٹ کی نشست کے لیے مشال یوسفزئی کی نامزدگی ! بشریٰ بی بی کی بہن میدان میں آگئیں

    مریم ریاض وٹو نے کہا کہ میں 2008 سے پارٹی کےساتھ ہوں، کبھی مشعال یوسفزئی کا نام نہیں سنا تھا، مشعال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی نے اپائنٹ کیا تھا، قاضی انور نے نام دیا تھا۔

    پارٹی میں مشعال یوسفزئی سے زیادہ قابل خواتین بھی موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کو رہنماؤں سے ملنے ہی نہیں دیا جارہا اس لیے سوالات اٹھتے ہیں۔

    بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ امید ہے کہ سلمان اکرم راجہ اس مسئلے کو دیکھیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی 2 ماہ سے اپنے وکلا سے ملاقات نہیں کرائی گئی، بشریٰ بی بی کی طرف سے کسی کی سفارش نہیں کی گئی، سلمان اکرم راجہ نے پوچھا تو ان کو بھی بتایا گیا کہ سفارش نہیں کی۔

    https://urdu.arynews.tv/mashal-yousafzai-statement-on-senate-nomination/

  • بشریٰ بی بی نے کیا نصیحت کی تھی؟ مشال یوسفزئی نے بتادیا

    بشریٰ بی بی نے کیا نصیحت کی تھی؟ مشال یوسفزئی نے بتادیا

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مشال یوسفزئی نے کہا بشریٰ بی بی نے نصیحت دی تھی حسد خود بڑی سزا ہے، جو لوگ حسد میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پہلے ہی سے بہت تکلیف میں ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مشال یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ایکس پر لکھا میری بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے5ماہ سےملاقات نہیں ہوئی، مجھے ملاقات سے روکنے کیلئے ہر طریقہ آزمایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یاد ہے ایک مرتبہ بی بی کو شکایت کی تو انہوں نے نصیحت کی حسد خود بڑی سزا ہے، جو لوگ حسد میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پہلے ہی سے بہت تکلیف میں ہوتے ہیں، بی بی نے کہا تھا ایسے لوگوں کو کچھ نہیں کہا جاتا وہ پہلے ہی سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں، ‏میری دعا ہے اللہ حسد میں مبتلا لوگوں کو شفا دے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات دور ہوگئے، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات بلامقابلہ ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزاخان آفریدی، نورالحق قادری امیدوار ہیں۔

    خواتین کی نشست پر روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور ‏ثانیہ نشتر کی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔

  • سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں

    سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں

    اسلام آباد : سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں اور درخواست دائر کردی، جس میں کہا اپنی بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سزا یافتہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، انھوں نے وکلاء کے زریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بشری بی بی بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم رہی ہیں، وہ اپنی بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہیں۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو درخواست کی لیکن سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست کان نہیں دھرے۔

    ، درخواست میں مزید کہا گیا کہ ان کے شوہر بانی پی ٹی آئی کو اسی جیل میں بہتر سہولیات کا حقدار قرار دیا گیا ہے ، استدعا ہے کہ فریقین کو اپنی قانونی زمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل رولز 1978 کے تحت بشری بی بی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں وفاق، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشری بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

  • بشریٰ بی بی کو  31 مقدمات میں آج شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

    بشریٰ بی بی کو 31 مقدمات میں آج شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

    راولپنڈی : 24 سے 26 نومبر احتجاج پر درج 31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کوآج شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں راولپنڈی ڈویژن میں بشریٰ بی بی کے خلاف 24 سے 26 نومبر کے کے احتجاج پر درج 31 مقدمات کے معاملے پر بشری بی بی کو عدالت کے حکم پر آج مقدمات میں شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔

    ضلع راولپنڈی میں 10 مقدمات کے 6 جبکہ چکوال میں مقدمے کا ایک تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ انسپکٹر راجہ افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل پہنچے۔

    بشری بی بی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک حسین مرتضی سنبل بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

    گزشتہ سماعت پر بشری بی بی نے شامل تفتیش ہونے کیلئے بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملنے کی استدعا کی تھی، انھوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملاقات کے بعد شامل تفتیش ہونے کے لئے تیار ہوں عدالت نے استدعا پر ایس او پی کے تحت جیل انتظامیہ کو ملاقات کا حکم دیا تھا۔

  • 26 نومبر احتجاج کیس : بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

    26 نومبر احتجاج کیس : بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد : 26 نومبر کے احتجاج کیس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا نے آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جتھے کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔

    ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرے اور 17 فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے۔

    یہ مقدمہ بشریٰ بی بی پر Peaceful Assembly and Public Order Act 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی واضح خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس کی سزا تین سال تک قید ہو سکتی ہے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران درج مقدمہ میں بشری بی بی کی عبوری درخواست ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کی تھی۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہو کر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں اور 26 نومبر کے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس :  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں تیار

    190 ملین پاؤنڈ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں تیار

    اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو سزا کیخلاف اپیلیں دائر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں گئیں ، ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

    اپیل کے ڈرافٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے اور احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار کی استدعا کی گئی ہے۔

    اپیل میں عمران خان  اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے، اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے۔

    اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کاغلط استعمال کیا ، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔

    اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ این سی اے سے معاہدے کامتن حاصل نہ کرناتفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی حکام کوشامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا ، استغاثہ مکمل شواہدپیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    یاد رہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان  کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

  • بانی پی ٹی آئی اور  بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج ! سزا ہوگی یا نہیں ؟

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج ! سزا ہوگی یا نہیں ؟

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت اسلام آبادکے جج ناصرجاوید رانا سماعت کریں گے۔

    سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا، جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

    اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور اطراف میں پولیس کی بھائی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی عملے کی جانب سے عمران خان کےوکلا کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے ریفرنس کا فیصلہ تین بار مؤخر کیا جاچکا ہے، عدالت نےفیصلہ گزشتہ برس اٹھارہ دسمبرکو محفوظ کیا تھا تاہم فیصلہ سنانے کیلئے پہلے23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تاہم فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔

    یاد رہے سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کاآج فیصلہ آجائے گا اور ساری ہوا نکل جائے گی، عمران خان کواس کیس میں ضرور سزا ہوگی، فیصلہ دیوار پر لکھا ہوا ہے۔

    190 ملین پاونڈ ریفرنس کا پس منظر

    خیال رہے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

    ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔

    نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • 26  نومبر احتجاج کیس  :  بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا

    26 نومبر احتجاج کیس : بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈی چوک پی ٹی آئی احتجاج کیسز میں بشریٰ بی بی کی 13 عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں 26نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی 13 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتیں دائرکردی گئیں۔

    عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر بشریٰ بی بی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں اور آئندہ سماعت پرعدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونیکا حکم جاری کردیا۔

    جج طاہر عباس سپرا نے کی فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل خالد یوسف چوہدری پر اظہار برہمی کیا۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ فائلیں تیار کر کے آیا کریں میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کر رہے ہیں، آپ کہہ رہے ہیں 7فروری کی تاریخ دیگرملزمان کی بھی ہے لیکن سرٹیفکیٹ نہیں دیا۔

    وکلاکی جانب سے ملزمہ کا سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھا لگوانے پر جج نے پھر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹول ملے ایسا نہیں ہو سکتا، آپ کوانتظارنہیں کرایا،فیصلہ لکھوا رہا تھا وہ چھوڑکر آپ کی ضمانتوں پر سماعت کر رہا ہوں۔

    جج نے وکلا کو ہدایت کی کہ جب عدالتی حکم نامہ نکلےگا اس پرملزمہ کے دستخط اور انگوٹھا لگےگا، دوران سماعت وکیل ڈاکٹر قدیر خواجہ کے بولنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین کرنا سیکھیں عدالت پر یقین کیاکریں، آپ یقین کرینگے تو لوگ پھر آپ پر یقین کریں گے۔

    خیال رہے عمران خان کی اہلیہ کیخلاف ڈی چوک احتجاج پر اسلام آباد کے 13تھانوں میں مقدمات درج ہے۔

  • بشریٰ بی بی نئی مشکل میں پھنس گئی

    بشریٰ بی بی نئی مشکل میں پھنس گئی

    اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن عدالت نے بانی پی‌ ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین عبوری درخواست ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی‌ ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

    دوران سماعت پراسیکیوٹر اقبال کاکٹر اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے، عمران خان کی اہلیہ کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائر کی۔

    پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کے روبرو کہا انھوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے، جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔

    وکیل خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشری بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے، عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی تین عبوری درخواست ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

    بعد ازاں اسلام آباد سیشن عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کی 3 عبوری درخواست ضمانتیں مسترد کر دیں۔

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں ڈی چوک احتجاج کے کیس میں بانی کی اہلیہ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے کی۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی کی اہلیہ کے خلاف آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ آنا ہے انکی حاضری جیل میں ہونی ہے، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری یقینی بنانےکاحکم دے رکھا ہے۔

    جس پر عدالت نے بانی کی اہلیہ کی عبوری درخواست ضمانت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی گئی۔