Tag: بشریٰ بی بی

  • جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار

    جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار

    اسلام آباد: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کر سکتے، جیل میں جگہ بھی کم ہے 250 خواتین پہلے ہی قید ہیں۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، اس کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔

    کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد نے تاحال اپنا جواب جمع نہیں کروایا ہے، سرکاری وکیل نے چیف کمشنر کے جواب کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی، جسے عدالت نے استدعا منظور کر لیا، اور سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

  • توشہ خانہ کیس : بشریٰ بی بی نے بھی  سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

    توشہ خانہ کیس : بشریٰ بی بی نے بھی سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےتوشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل دائرکردی ، بیرسٹر سلمان صفدر کےذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

    بشریٰ بی بی کی جانب سےدائراپیل میں اسٹیٹ اورنیب کو فریق بنایا گیا اور مؤقف اختیار کیا کہ نیب نےتعصب پر مبنی تفتیش کی ،بدنیتی پر مبنی جعلی ریفرنس دائر کیا ہے۔

    اپیل میں کہا گیا کہ نیب نے سیاسی مخالفین کی ہدایت پر جھوٹااور جعلی ریفرنس دائر کیا جبکہ فرد جرم بھی درست انداز میں قانونی تقاضوں کے مطابق عائد نہیں کی گئی۔

    بشریٰ بی بی نے استدعا کی احتساب عدالت کا31 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

    خیال رہے احتساب عدالت توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 سال قید بامشقت اور787 ملین جرمانےکی سزاسنائی تھی۔

  • بشریٰ بی بی کا  بنی گالہ میں گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع

    بشریٰ بی بی کا بنی گالہ میں گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست دائر کردی، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی 31 جنوری کو خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے اور بشریٰ بی بی کو واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقلی کے احکامات دیئے جائیں۔

    درخواست گزار نے کہا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزااڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے، 31جنوری کواڈیالہ جیل میں انتظار کرانےکےبعدسب جیل میں منتقل کیاگیا، پوچھنے پربتایا گیا بنی گالہ رہائش گاہ کوسب جیل قراردےدیاگیا۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیف کمشنرآفس اسلام آباد کا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

  • نکاح کیس کی سماعت: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی  اور خاورمانیکا میں  تلخ کلامی

    نکاح کیس کی سماعت: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا میں تلخ کلامی

    راولپنڈی : غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے خاورمانیکا کی تلخ کلامی ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں اوربشریٰ بی بی قرآن پر حلف لینے کو تیار ہیں،خاور مانیکا بھی حلف لے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راوپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے خاورمانیکا کی تلخ کلامی ہوئی اور جج سے بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل دوران جرح خاورمانیکا سے لڑ پڑے اور وکیل عثمان گل نے خاورمانیکا کو مکامارنے کی بھی کوشش کی۔

    بانی پی ٹی آئی نے جج قدرت اللہ سے کہا میں اوربشریٰ بی بی قرآن پر حلف لینے کو تیار ہیں،خاور مانیکا بھی حلف لے۔

    بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا تو خاورمانیکا نے کہا تم جھوٹ بول رہے ہو ، خدا سے ڈرو میرا گھر برباد کردیا۔

    جس پر بانی پی ٹی آئی کا خاورمانیکا سے قرآن پاک پرحلف لینے پراصرار کیا تو جج نے کہا خاورمانیکا سے قرآن پر حلف لینے کے بعد آپ کاجرح کا حق ختم ہوجائے۔

    بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا خاورمانیکا پر جرح ضروری ہے، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے خاورمانیکا پرجرح کی، جرح مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے پھر قرآن پر حلف کا مطالبہ کیا۔

    دوران سماعت بشریٰ بی بی نے کہا میرے بیان کے بغیرعدالت فیصلہ نہیں کرسکتی، منافق اور شیطان کو قرآن میں برا کہا گیا، اس دوران خاور مانیکا بھی جج کے سامنے پہنچ گئے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ تلخ کلامی شروع کردی۔

    خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی سے کہا بچےسوال کرکےتھک گئےمگرتم نےجواب نہیں دیا، چھوٹی بیٹی رات کواٹھ اٹھ کرروتی ہے، جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا چھے سال بعد یاد آیا ہے۔

  • توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی  کو تاحال باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیا

    توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کو تاحال باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیا

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تاحال باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیا، بشریٰ بی بی جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بیٹھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں توشہ خانہ کیس میں فیصلہ آتے ہی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

    بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں موجود ہے لیکن تاحال انھیں باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیا، بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق دیگر آپشنز بھی زیرغورہیں ، بشریٰ بی بی جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بیٹھی ہیں۔

    یاد رہے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنائی گئی اور ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے دس سال کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

    عدالت نے دونوں ملزمان پر ایک ارب ستاون کروڑ چالیس لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے تین سو بیالیس کا بیان جمع کرائے بغیر اور بشریٰ بی بی کی غیرموجودگی میں فیصلہ سنایا۔

  • توشہ خانہ کیس میں سزا:  بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی

    توشہ خانہ کیس میں سزا: بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سزا ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی خود اڈیالہ جیل پہنچیں اور اڈیالہ جیل میں خود گرفتاری دی۔

    بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں موجودتھی۔

    اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی ، ذرائع نے بتایا تھا کہ عدالت سے تحریری فیصلہ آنے کے بعدٹیم روانہ کردی جائے گی ، گرفتاری کیلئے نیب کے ساتھ پولیس کی ٹیم بھی بنا دی گئی۔

    بشریٰ بی بی آج فیصلے کےوقت عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

    یاد رہے عدالت نے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو 14 14 سال قید کی سزا کا حکم دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل کر دیا گیا اور دونوں ملزمان کو 787 ملین جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

  • توشہ خانہ کیس : بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

    توشہ خانہ کیس : بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

    اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، تحریری فیصلہ آنے کے بعدٹیم روانہ کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو سزا کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ عدالت سے تحریری فیصلہ آنے کے بعدٹیم روانہ کردی جائے گی ، گرفتاری کیلئے نیب کے ساتھ پولیس کی ٹیم بھی بنا دی گئی۔

    بشریٰ بی بی آج فیصلے کےوقت عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

    یاد رہے عدالت نے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو 14 14 سال قید کی سزا کا حکم دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل کر دیا گیا اور دونوں ملزمان کو 787 ملین جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

  • بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس کو سلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی اوران کے قانونی شوہرکیخلاف درخواست بدنیتی پرمبنی ہے استدعا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا11 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدت کےدوران نکاح کےکیس کو خارج کرنے کا حکم دیاجائے اور اس درخواست کے زیرالتوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

    درخواست گزار کے وکلا کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرانے کی کوشش جاری ہے۔

  • نکاح  کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر  فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی : جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    سینئر سول جج قدرت اللہ نےکیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فرد جرم 10جنوری کو عائد کی جائے گی۔

    عدالت نے آج جیل سماعت میں نقول تقسیم کرنے کے بعد 10 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح : خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کرلیا

    چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح : خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیس میں سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

    خاورمانیکا نے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں درخواست دائر کی ، جس میں بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    خاورمانیکا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میراتعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے ، 1989میں میری بشریٰ بی بی سے شادی ہوئی ، بشریٰ بی بی کی بہن کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی سے اسلام آباد دھرنے کے دوران رابطہ ہوا

    درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےمیری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کی ،میں نےچیئرمین پی ٹی آئی کوباعزت طریقےسےاپنی فیملی سےدورکرنےکی کوشش کی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی پیری مریدی کاسہارالیکرمیری ذاتی زندگی اورگھرمیں داخل ہوئے۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میری غیرموجودگی میں میرےگھر آتے تھے اور گھنٹوں میرےگھرمیں گزارتےتھے پھر بشریٰ بی بی نے میری اجازت کےبغیر بنی گالہ ہاؤس آناجاناشروع کیا، میں نےروکنے کی کوشش کی اور اس دوران الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ روحانی علاج کےبہانےکئی گھنٹےچیئرمین پی ٹی آئی میری رہائشگاہ میں رہتاتھا، شکایت کنندہ نے ہر موقع پرسخت احتجاج کیا، دونوں جواب دہندگان کا طرز عمل قابل برداشت نہیں تھا۔