Tag: بشریٰ بی بی

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق نکاح کا کیس خارج

    چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق نکاح کا کیس خارج

    اسلام آباد: سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سےمتعلق نکاح کا کیس خارج کردیا اور کہا شکایت واپس لیئے جانے کے باعث کیس خارج کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام کی سیشن عدالت سے درخواست گزار محمدحنیف نے تکنیکی وجوہات پر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق نکاح کا کیس واپس لے لیا۔

    جس کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سےمتعلق نکاح کا کیس خارج کرتے ہوئے فیصلہ بھی جاری کردیا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شکایت کنندہ وکیل فواد حیدر کی جانب سےکیس کی جلدسماعت کی درخواست کی گئی، درخواست میں کہا گیا شکایت کنندہ تکنیکی وجوہات پر شکایت واپس لینا چاہتا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 25نومبر کےلئے مقرر تھی ،شکایت کنندہ کے وکیل کی درخواست پر کیس کی سماعت 23 نومبر کوکی گئی ، محمد حنیف نے شکایت واپس لینے کیلئےعدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ کے بیان کو مدنظر رکھ کر شکایت واپس لینے کی اجازت دی جاتی ہے اور شکایت واپس لیئے جانے کے باعث کیس خارج کیا جاتا ہے، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدکیس کی فائل ریکارڈ روم میں جمع کرا دی جائے۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاد  غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کل کےلیے مقرر تھی۔

  • بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی اڈیالہ  جیل میں ہی ہو گی

    بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی

    راولپنڈی : احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت اڈیالہ  جیل میں کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈاسکینڈل کیسزمیں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

    احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے سماعت کی ، بشریٰ بی بی احتساب عدالت پیش نہ ہوئیں، عدالت نے استفسار کیا بشریٰ بی بی کےوکیل کدھرہیں؟ جس پر وکیل انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ
    بشریٰ بی بی کےوکیل ہائیکورٹ میں ہیں، استدعا ہے کہ سماعت جیل میں ہی رکھ لیں۔

    جج محمد بشیر نے کہا کہ ٹھیک ہےجیل میں ہی سماعت کرلیتےہیں، آدھے گھنٹے تک میں جیل کےلئےنکلتاہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ کب تک بشریٰ بی بی کےوکیل ہائیکورٹ سےفری ہوجائیں گے؟ تو وکیل انتظارحسین پنجوتھا کا کہنا تھا کہ آدھے گھنٹے تک فری ہو جائیں گے۔

    بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی جیل میں ہی ہوگی، بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت جیل میں دن 11بجےہو گی۔

    بشریٰ بی بی کے وکیل کی استدعا پر چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کےساتھ جیل میں سماعت کی جائے گی۔

  • بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے علیحدگی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

    بشریٰ بی بی کے وکیل نے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں نکتہ اعتراض پیش کیا کہ ہمارے جتنے بھی کیسزہیں آپ کے روبرو مقرر ہوئے، ان میں ایک طرح کے فیصلے آ رہے ہیں، اس لیے استدعا ہے کہ ہمارے جتنے مقدمات اس بنچ میں ہیں، انھیں کسی اور بنچ کو منتقل کیا جائے۔

    چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں پہلے کہا کہ آپ بالکل نامناسب بات کررہے ہیں ،ایسے نہ کریں، اور پھر کہا کہ چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو آج دوبارہ طلب کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی استدعا پر بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیے، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور پاکستان بار کونسلز کو نوٹس جاری کیے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو آج دوبارہ طلب کر لیا

    190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو آج دوبارہ طلب کر لیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو آج دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب راولپنڈی کی جانب سے آج پھر طلب کیا گیا ہے، نیب نے فرحت شہزادی کو بھی آج طلب کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ سماعت پر سوالنامہ دیا گیا تھا۔

    دوسری طرف بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی و پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ، اور ایف آئی اے، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی پولیس، اینٹی کرپشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں بشریٰ بی بی کا مؤقف ہے کہ ان کے خاوند کو غیر قانونی طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ان کے اور ان کے خاوند کے خلاف خفیہ مقدمات کی بھرمار کی گئی ہے، ہائیکورٹ بھی 22 جون کو بشریٰ بی بی کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک چکی ہے، تاہم عدالت کے 22 جون کے حکم کے بعد بھی درخواست گزار کو خدشہ ہے کہ لاتعداد خفیہ مقدمات درج کیے گئے ہوں گے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 22 جون کے بعد مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اور استدعا کی جاتی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک تمام فریقین کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکا جائے۔

  • بشریٰ بی بی  کے لئے اہم خبر آگئی

    بشریٰ بی بی کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا سمن معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ کیس عدالت میں زیر التوا ہے، ایف آئی اے کارروائی جاری رکھتی ہے تو پٹیشنر کے حقوق متاثر ہوں گے تو ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وائس میچنگ کرانی ہے۔

    جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس چیز کےساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتی ہے تو وکیل لطیف کھوسہ نےبتایا ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا کہ ایف آئی اے نےوائس میچنگ کرنی ہے، آج بارہ بجے وائس میچنگ کے لیے طلب کیا ہے۔

    عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے بشریٰ بی بی کےطلبی کےسمن معطل کردیے اور اگلے ہفتے فریقین کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

  • آڈیو لیکس تحقیقات : بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس تحقیقات : بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آڈیو لیکس تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آڈیو لیکس تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے مگر ایف آئی اے اور پولیس ہراساں کررہی ہے، پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز کے آفس پیش ہونے اور ایف آئی اے نے وائس میچنگ کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے اور پولیس کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور کیس کی حتمی فیصلے تک ایف آئی اے طلبی کے نوٹس کو معطل کیا جائے۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ اٹھا رہ ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی تھی مرکزی کیس تیس اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے اٹھارہ ستمبر کو طلبی نوٹس جاری کردیا۔

  • القادر ٹرسٹ کیس :  بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، ضمانت منظور

    القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، ضمانت منظور

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے القادرٹرسٹ کیس میں چیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادرٹرسٹ کیس میں چیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض ضمانت منظور کرتے ہوئے چھبیس ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

    توشہ خانہ کیس میں بھی لاہورہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں چھبیس ستمبرتک توسیع کردی، عدالت نے حکم دیا نیب چھبیس ستمبر تک بشریٰ بی بی کو گرفتار نہیں کرسکتا۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورزلفی بخاری کےآڈیولیک کیس میں بشریٰ بی بی کی آڈیوٹیپنگ اوراداروں کی جانب سےہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے کیس کو پہلے سے زیر سماعت نجم الثاقب کی درخواست کیساتھ یکجاکردیا، جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیے آپ کی درخواست پرنوٹس کر رہے ہیں، اِسی نوعیت کے دوسرے کیس کیساتھ سنیں گے۔

    جسٹس بابرستار نے استفسار کیا کھوسہ صاحب آپ نے کیا درخواست دائر کی ہے، بیرسٹرلطیف کھوسہ نے کہا ہمارے فون مسلسل بَگ کیے جا رہے ہیں، جس پر جسٹس بابرستارنے کہا وہ توسب کے ہی ہو رہے ہیں، آپ نےکوئی آرڈرچیلنج نہیں کیا، آئندہ سماعت پرفون ٹیپنگ کی قانونی حیثیت پراورقانونِ شہادت سے اِس پہلو پر عدالت کی معاونت کریں۔

    لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی ایف آئی اے کوآئندہ سماعت تک ہراساں کرنےسےروکاجائے، جس پر جسٹس بابرستار کا کہنا تھا کہ ایسا آرڈرپاس کروں گا جس پرعملدرآمد کراسکوں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت اٹھارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع

    بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسیدوں سے متعلق کیس میں سیشن عدالت نے 12 ستمبر تک ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

    بشریٰ بی بی اپنے وکلا سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوا اور استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے، ان کی آڈیو ایف آئی اے کو فرانزک کے لیے بھیجی ہوئی ہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے لیے ہمیں تین تین گھنٹے بلایا جاتا ہے اور بٹھائے رکھتے ہیں، تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں ہے۔

    عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ توشہ خانہ کے تحائف کی جعلی رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آ گئی؟ ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں۔ تاہم تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لیے انھیں وقت دیا جائے، عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

  • بشریٰ بی بی کی اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے ملاقات ؟ پی ڈی ایم  ترجمان نے بڑا دعویٰ کردیا

    بشریٰ بی بی کی اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے ملاقات ؟ پی ڈی ایم ترجمان نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے سوال کیا بشریٰ بی بی ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملی؟ شخصیت کو یہ بھی کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کس کے لیے دوست اسلامی ملک سےاین آر او مانگ رہی ہیں، گزشتہ روز ایک خبر نے چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

    حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملی؟ اس اہم شخصیت کو یہ بھی کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کو تیار ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ آج قوم کو بتادوں چیئرمین پی ٹی آئی اب باہر جانے کیلئے منتیں کررہا ہے، ثابت ہوگیا ملک میں اشرافیہ کیلئے الگ اور عوام کیلئے الگ قانون ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملک کے آئین کو پامال کیا ہے، ایک دہشت گرد کو رہا کرنے کا یہ فیصلہ سیاہ تاریخ میں لکھا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی باہر جانے کی منت کررہے ہیں مگر یہ خواب پورا نہیں ہوگا اور قوم اس دہشت گرد کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزا معطل کر دی، چیف جسٹس نے بابر اعوان سے مکالمے میں کہا کہ آرڈر کی کاپی کچھ دیر بعد مل جائے گی۔

    واضح رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اہلیہ بشریٰ بی بی

    جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اہلیہ بشریٰ بی بی

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، صحت خراب ہورہی ہے اور وزن بھی کم ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیس میں اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ، جس میں کہا ہے کہ جیل میں عمران خان کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں۔

    بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ مشکلات اور تاخیر کے باعث عمران خان سے22اگست کواٹک جیل میں ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس جدوجہد میں قربانی دینے اور مشکل کا سامنے کرنےکیلئےپرعزم ہیں۔

    اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے، دوران قید چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن بھی کم ہوا ہے، 70سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کیلئےسنگین خطرہ ہے۔