Tag: بشریٰ بی بی

  • بشریٰ بی بی نے  توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کو رد کر دیا

    بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کو رد کر دیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کورد کر دیا اور کہا رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے معاملے پر عدالتی احکامات کے بعد چیئرمین پی‌ ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہو گئیں۔

    گزشتہ روز پولیس کو دئیے گئے بشریٰ بی بی کےبیان کے مندرجات سامنے آ گئے، ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے 25 سوال تیار کئے مگر 23 سوال بشریٰ بی بی سے پوچھے، زیادہ تر سوالات توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کورد کر دیا اور جواب دیا کہ رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے، توشہ خانہ گھڑی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔

    بشریٰ بی بی سے دو آڈیو لیکس سے متعلق بھی سوالات کئے گئے ، بشریٰ بی بی نے سوال پر جواب میں کہا کہ آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے۔

    بشریٰ بی بی کے انکار کے بعد پولیس ٹیم نے آڈیوز سنائیں ، آڈیوز سننے کے بعد بشریٰ بی بی نے آڈیوز کو فیک قرار دے دیا ، جس پر پولیس ٹیم نے بشریٰ بی بی سےمتعلق دونوں آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے کہا کہ دونوں آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کیس ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی۔

  • 9 مئی کے واقعات:  عدالت نے بشریٰ بی بی  کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دے دیا

    9 مئی کے واقعات: عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دے دیا

    اسلام آباد : سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی ،جج محمد سہیل نے کہا شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دیا جارہا ہے ، اچھا نہیں لگتا کہ ضمانتیں خارج کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں ڈیوٹی جج محمد سہیل نے چیرمین تحریک انصاف اوربشریٰ بی بی کیخلاف نو مئی سے متعلق درج مقدمات کی سماعت کی۔

    بشریٰ بی بی کمرہ عدالت پہچیں تو جج محمدسہیل نے ہدایت کی کہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں بٹھایا جائے، وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس فیصلے کے بعد15منٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیاگیا تو جج محمد سہیل کا کہنا تھا کہ بس ٹھیک ہے یعنی چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہیں۔

    جج محمد سہیل نے استفسار کیا کہ آپ چاہتےہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر جج طاہرعباس سِپرا ہی سماعت کریں؟ کیا بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہو چکی ہیں؟

    جج محمد سہیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دیاجارہاہے، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں، جس پر ، وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش ہونے کو تیارہیں۔

    جج نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کدھر ہیں؟ آئی جی اسلام آباد کےنوٹس میں لائیں تفتیشی افسر عدالت میں نہیں، پراسیکیوٹرنے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اےٹی سی میں بھی درخواست ضمانتیں خارج ہو چکی اور احتساب عدالت میں بھی ضمانت خارج ہوئی۔

    جج محمد سہیل نے نعیم پنجوتھا سے استفسار کیا کیا بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش ہونے کا نوٹس بھیجا؟ وکیل نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو واٹس ایپ پر نوٹس بھیجا تھا، جس پر جج کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل نوٹس بھیجا، دو ہفتے تو کافی وقت ہوتاہے، بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہو جائیں، اچھا نہیں لگتا ضمانتیں خارج کردی جائیں۔

    عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کردی، جج محمد سہیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی نےیقین دہانی کرائی ہےکہ آج ہی شامل تفتیش ہوجائیں گی،بشریٰ بی بی غیرمعمولی حالات کے باعث اب تک شامل تفتیش نہیں ہو پائیں۔

    وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پردہ نشیں خاتون ہیں، تفتیشی افسر ابھی شامل تفتیش کرلیں، جس پر جج محمد سہیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کے ساتھ رابطہ کرلیں، شامل تفتیش ہو جائیں۔

    جج محمد سہیل نے وکیل سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے، کیا جواب دیں گے؟ وکیل صفائی کےمطابق غیر معمولی حالات کے باعث وہ آج پیش نہیں ہو سکتے تو وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ پر آج عدالت میں غیرحاضر نہیں، عدالت ملزمان کو کمرہ عدالت میں طلب روزمرہ کی بنیاد پر کرتی ہے۔

    وکیل سلمان صفدر نےچیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کی استدعا کردی، جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • بشریٰ بی بی آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اٹک جیل جائیں گی

    بشریٰ بی بی آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اٹک جیل جائیں گی

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اٹک جیل جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج بشریٰ بی بی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد پیش ہو‌ں گی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مختلف کیسز لگے ہوئے ہیں۔

    نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی آج چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کیلئےاٹک جیل بھی جائیں گی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی، سہولیات اورملاقات کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کیا تھا۔

    حکمنامے میں عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی دوستوں، فیملی اور وکلاء سے ملاقات کروائیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں، جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جائے نماز اور انگلش ترجمے کیساتھ قرآن مجید دیا جائے اور مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

    خیال رہے 10 اگست کو ڈسٹرکٹ جیل میں بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی ، ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی تھی۔

    بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے بتایا چیئرمین پی ٹی آئی خیریت سے ہیں۔

  • اٹک  ڈسٹرکٹ جیل میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

    اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

    اٹک : ڈسٹرکٹ جیل میں بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی، ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سےآدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی، بشریٰ بی بی نے بتایا چیئرمین پی ٹی آئی خیریت سے ہیں۔

    نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوسی کلاس میں رکھا ہوا ہے، لیگل ٹیم کو ہائیکورٹ حکم کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا، اس معاملہ کو کل ہم ہائی کورٹ میں اٹھائیں گے۔

    بشریٰ بی بی وکلا کے ہمراہ اٹک جیل پہنچیں تھیں لیکن وکلا کو آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا گیا تھا۔

  • بشریٰ بی بی کو  جیل میں شوہر سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    بشریٰ بی بی کو جیل میں شوہر سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو شوہر سے ملاقات کی اجازت مل گئی ، بشریٰ بی بی کو 30 منٹ ناکے پر روکنے کے بعد جانے کی اجازت دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اٹک جیل میں قید شوہر سے ملنے کی اجازت مل گئی۔

    بشریٰ بی بی کو پولیس ناکے سے جیل کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی ، پولیس نے بشریٰ بی بی اور وکلا کو 30 منٹ ناکے پر روکنے کے بعد جانے کی اجازت دی۔

    اس سے قبل اٹک جیل کےناکےپرپولیس دستےنےبشریٰ بی بی کوروک لیا تھا ، بشریٰ بی بی سمیت تمام وکلاجیل ناکےپر کھڑے رہے جبکہ جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ ہے۔

    عدالت میں پیشی کے بعد بشریٰ بی بی اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اٹک جیل پہنچے تھے، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی اوروکلا ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ، ہم ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اٹک جیل جا رہے ہیں ،ہائیکورٹ نے فیملی اور وکلاکو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی تھی۔

    نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھاکہ لیگل ٹیم کی طرف سے کسی نے کوئی مزاحمت نہیں کی ، صرف ہائیکورٹ آرڈرز اور اور مودبانہ گزارش کررہے ہیں ملنے کی اجازت دی جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی سےملنے کی اجازت ہمارا قانونی طور پر حق ہے۔

    وکیل نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کےاحکامات کے باوجود انکار کیاجارہاہے، اگر اجازت نہ ملی تو پھر دو تین چھٹیاں آنے والی ہیں ایک ہفتہ لیٹ ہو جائیگا، اب ایسا نہ ہوبعد میں پھر پرچہ درج کردیاجائےکہ لیگل ٹیم نے مزاحمت کی۔

  • غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا اور دونوں کو نوٹسزز جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کا فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔

    سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بیس جولائی کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے گزشتہ روز درخواست گزار محمد حنیف کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کیساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح دوران عدت ہوا، نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے۔ قانون کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں سے کسی بھی شہر میں درخواست قابل سماعت قرار دی جا سکتی ہے۔

    وکیل رضوان عباسی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

    یاد رہے مئی میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قراردی تھی ، سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    سماعت میں وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی نے بتایا تھا کہ عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف شکایت ہے، عدت کے دوران شادی قانونی نہیں ہے، جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں طلاق نومبر میں ہوئی، اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ شادی کیوں کی۔

    جس پر جج نے کہا تھا کہ شادی لاہور میں ہوئی اس عدالت کا دائرہ کار کیسے بنتا ہے تو وکیل کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو گولیاں ایک جگہ،موت دوسری جگہ ہوتی ہے تو دونوں جگہ ٹرائل ہو سکتا ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں

    اوکاڑہ : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں ، بشریٰ بی بی کو ناقص سڑک کاٹھیکہ دینے پر طلب کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئیں ، بشریٰ بی بی کو اینٹی کرپشن نے آج 10بجے طلب کر رکھا تھا۔

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کنور خالد نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو ناقص سڑک کاٹھیکہ دینے پر طلب کیا گیا تھا ، غیر حاضری پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑا ملک تصور نے کہا کہ بشریٰ بی بی آج دفتری اوقات تک پیش نہ ہوئیں توقانون کےمطابق دیکھا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا تھا ، ترجمان نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کواپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کےالزامات پرطلب کیا گیا ، ان پر من پسندٹھیکیداروں کوغیرقانونی طورپرٹھیکےدلانےکاالزام ہے۔

    اینٹی کرپشن نے طلبی کانوٹس زمان پارک،بنی گالاکی رہائشگاہوں پرچسپاں کیا تھا جبکہ نوٹس وکلاعلی بھٹہ اور اویس کوبھی وصول کرایاگیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کواینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیاگیا اور طلبی کاحکم نامہ اوکاڑہ میں بشریٰ بی بی کےآبائی گھرکےباہرچسپاں کردیاگیا تھا۔

  • کرپشن کے الزامات:   چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل اینٹی کرپشن  میں طلب

    کرپشن کے الزامات: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل اینٹی کرپشن میں طلب

    لاہور : اینٹی کرپشن نے اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل5 جولائی کو طلب کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی پر اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کےالزامات پرطلب کیا گیا ہے۔

    ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پر من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طورپر ٹھیکے دلانےکاالزام ہے، اس لئے بشریٰ بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر مؤقف دیں۔

    ترجمان نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک ،بنی گالا کی رہائشگاہوں پر چسپاں کیا ہے اور بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس وکلاعلی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کرایا گیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے تاہم عدم پیروی یاغیر حاضری پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • کرپشن کا مقدمہ :  بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

    کرپشن کا مقدمہ : بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اوکاڑہ میں سڑک تعمیر میں کرپشن کے مقدمے میں 26 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے اوکاڑہ میں سڑک تعمیر میں کرپشن کے مقدمے میں تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

    بشریٰ بی بی چیرمین تحریک انصاف کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، ان کے وکیل نے بتایا کہ اوکاڑہ میں سڑک کی تعمیر کے الزام میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے۔ بشریٰ بی بی مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی جائے، جس پر عدالت نے بشری بی بی کی 26 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : اسلام آباد ایکسائز نے چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات نیب کو فراہم کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل میں اسلام آباد ایکسائز نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کر دیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کی گاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کیا گیا، دستاویز کے مطابق اسلام آباد ایکسائز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے نام 1300سی سی ایک گاڑی ہے۔

    اسلام آباد ایکسائز نے بتایا کہ زلفی بخاری کے نام لگثرری 5000 سی سی گاڑی اور شہزاد اکبر کے نام 3 گاڑیاں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہیں۔

    دستاویز کے مطابق بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی کے نام کوئی بھی گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ نہیں۔