Tag: بشریٰ بی بی

  • 190 ملین پاؤنڈ کا کیس : بشریٰ بی بی نے نیب کو بطور گواہ طلبی کا جواب جمع کرا دیا

    190 ملین پاؤنڈ کا کیس : بشریٰ بی بی نے نیب کو بطور گواہ طلبی کا جواب جمع کرا دیا

    اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کو جواب میں کہا ہے کہ 8جون کو اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی، میرا بیان ریکارڈ کر لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کو بطور گواہ طلبی کا جواب جمع کرا دیا۔

    بشریٰ بی بی نے جواب میں کہا ہے کہ نیب طلبی کی تاریخ والے دن ہی میرے شوہر کو بھی طلب کیا ہے، 8جون کو بھی اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔

    جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ حکم مطابق شامل تفتیش کرنے کیلئےٹھوس مواد مہیا کریں، نیشنل کرائم ایجنسی190ملین پاؤنڈکیس کی کوئی معلومات نہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے بتایا کہ 458کنال زمین،285 ملین روپے، بلڈنگ ودیگرڈونیشنز القادر ٹرسٹ کو معاہدےکے تحت دیں،بی ٹی ایل کی جانب سے القادرٹرسٹ کو ڈونیشن 24 مارچ 2021کودی گئی۔

    نیب کو جواب میں کہنا تھا کہ ڈونیشن دستاویز کی کاپی القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر، سی آئی ٹی کو23 مئی کوفراہم کر چکے، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ہے جس سے کسی شخص یا ٹرسٹیز کو کوئی فائدہ نہیں۔

    بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ جودستاویزمانگے گئے وہ القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر کے پاس ہیں،میرا بیان 8 جون کو ریکارڈ کر لیا جائے۔

  • نیب کا  القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    نیب کا القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے بشریٰ بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بشریٰ بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطورگواہ جاری ہوا۔

    نیب کا کہنا ہے کہ 7جون کو بشریٰ بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہوگا ، طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے۔

    بشریٰ بی بی کوجاری نوٹس میں بطورگواہ طلبی کا ذکرموجود ہے، نیب عدالت میں پہلےہی کہہ چکا ہے بشریٰ بی بی کی گرفتاری نہیں چاہیے۔

    نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات ، القادرٹرسٹ کی رجسٹریشن اور پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ طلبک کیا ہے۔

    اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کو ملنے والےعطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

    یاد رہے تین روز قبل احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن نیب کسی دباؤ میں نہیں آئے گا قانون کے مطابق کام کرے گا، نیب نے نہ تو کوئی چھاپہ مارا نہ وارنٹ جاری کیے، نیب کا کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں قانون کے مطابق تفتیش کریں گے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی تھی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کا اسکینڈل ، بشریٰ بی بی 7 جون کو نیب میں طلب

    190 ملین پاؤنڈ کا اسکینڈل ، بشریٰ بی بی 7 جون کو نیب میں طلب

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی تحقیقات کے لئے قومی احتساب بیورو ( نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔

    نیب نے القادر یونیورسٹی کے حوالے سے تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور عطیات دینے والوں کی فہرست سمیت یونیورسٹی کےاخراجات کی بھی تفصیل طلب کی ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن نیب کسی دباؤ میں نہیں آئے گا قانون کے مطابق کام کرے گا، نیب نے نہ تو کوئی چھاپہ مارا نہ وارنٹ جاری کیے، نیب کا کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں قانون کے مطابق تفتیش کریں گے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی تھی۔

  • عدالت میں پیشی : عمران خان اور بشریٰ بی بی اسلام آباد کیلئے روانہ

    عدالت میں پیشی : عمران خان اور بشریٰ بی بی اسلام آباد کیلئے روانہ

    اسلام آباد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 3مقدمات کی سماعت آج ہوگی جبکہ احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت پر سماعت بھی آج مقرر ہے۔

    چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

    ایک سو نوےملین پاؤنڈ منتقلی کے کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل اسپیشل ڈویژن بینچ درخواست پر کرے گا۔

    اس کے علاوہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوگی جبکہ نو مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت بھی آج ہوگی۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سو سے زائد کیسزمیں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کی تھی۔

    گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جناح ہاوس حملہ سمیت چار مقدمات میں لاہور ہاٸی کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور ضمانتی مچلکے داخل جمع کروائے تھے۔

    سابق وزیر اعظم کی چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت کی معیاد 2 جون کو ختم ہو رہی تھی۔

  • القادر ٹرسٹ کیس‌ :‌ بشریٰ بی بی کو  ایک بار پھر ریلیف مل گیا

    القادر ٹرسٹ کیس‌ :‌ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے ، جج نے خواجہ حارث سے مکالمے میں کہا کہ کس لیے آئے ہیں، تو وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانت کے لیے آیا ہوں۔

    جس پر جج نے ریمارکس دیئے اسی لیے پولیس کی نفری لگائی گئی ہے،وکیل نے بتایا کہ جی عمران خان بھی پیش ہو رہے ہیں،ان کی بھی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہونی ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی آجائیں تو اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں، بعد ازاں احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 31 مئی تک منظور کرلی ، بشریٰ بی بی کی 5لاکھ مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی گئی۔

    خیال رہے القادرٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کا آخری دن تھا، لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو 23 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • ایک لاکھ روپے کا جرمانہ:  بشریٰ بی بی لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں

    ایک لاکھ روپے کا جرمانہ: بشریٰ بی بی لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں

    لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں کہا کہ جرمانے کا حکم غیر قانونی اور حقائق کے برعکس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ درخواست دائر کردی، لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔

    اپیل میں چیف سیکرٹری پنجاب، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اپیل میں کہا گیا کہ عدالت نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیخلاف درخواست پر ایک لاکھ روپےجرمانےکاحکم دیا، عدالت نےبشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ کیا۔

    اپیل میں کہنا تھا کہ جرمانے کا حکم غیر قانونی اور حقائق کےبرعکس ہے، سنگل بینچ نے قرار دیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے پرایک لاکھ روپےجرمانہ کیاجاتاہے۔

    انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی کہ 20 اپریل کے سنگل بینچ کے جرمانہ کرنے کے فیصلےکو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کل  نیب دفتر میں طلب

    القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کل نیب دفتر میں طلب

    لاہور : القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی تین رکنی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی ، نیب ٹیم بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں نوٹس وصول کرائے گی۔

    ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد نیب دفتر نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ ڈویژن بینچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت23 مئی تک منظور کررکھی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو بھی کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

  • عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

    عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے استفسار کیا بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ خواجہ حارث نے معذرت کرتے ہوئے کہا وہ راستے میں ہیں آ رہی ہیں، جس پر جسٹس شہباز رضوی کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو انتظار کرانا مناسب نہیں، ان کو وقت پر پیش ہونا چاہیے تھا۔

    خواجہ حارث کی جانب سے عدالت میں معذرت کی گئی، عدالت نے کہا کہ آپ ہی عدالتوں کےوقار کوملحوظ خاطرنہیں رکھیں گے توکیا ہو گا ، آئندہ خیال رہے ایسا نہ ہو۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کیا یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہے تو خواجہ حارث نے بتایا کہ ہمیں 10 دن کی حفاظتی ضمانت دیں تو ہم وہاں پیش ہوں ، ہم متعلقہ عدالت میں پیش ہوکر ضمانت کروانا چاہتے ہیں۔

    جس پر جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیئے جتنی مرتبہ کیس کال ہوااس سےتولگ نہیں رہاکہ 10دن کی حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

  • بشریٰ بی بی کو2:15 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت

    بشریٰ بی بی کو2:15 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو2:15 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سماعت نے سماعت کی۔

    عدالت نے استفسار کیا درخواست گزار کہاں ہیں؟ ،وکیل بشریٰ بی بی نے بتایا کہ معذرت خواہ ہوں کچھ دیرمیں پیش ہوجائیں گے، جس پر
    جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ عدالتوں کو انتظار کرانا مناسب نہیں ہے۔

    عدالت نے بشریٰ بی بی کو2:15 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے دی اور کہا 2:15سے 2:16 ہوئے تو درخواست مسترد کردی جائے گی۔

    یاد رہے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادرٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر کی تھی۔

    درخواست میں وفاقی حکومت ،نیب اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نےالقادرٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کررکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں۔

    درخواست میں کہا تھا کہ خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے ، استدعا ہے کہ عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

  • القادرٹرسٹ کیس :  بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

    القادرٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادرٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادرٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر کردی۔

    درخواست میں وفاقی حکومت ،نیب اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نےالقادرٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کررکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں۔

    درخواست میں کہا ہے کہ خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے ، استدعا ہے کہ عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔