Tag: بشریٰ بی بی

  • عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ : بشریٰ بی بی کا وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

    عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ : بشریٰ بی بی کا وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط

    لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں آپریشن کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر پولیس کیجانب سے زمان ‏پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے، لارجر بینچ کا فیصلہ موجودہ عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ پہلے بھی ‏عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے آپریشن کیا گیا، اگر زمان پارک میں آپریشن کیا گیا تو ‏اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ نے درخواست دائر کی تھی۔

    عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل پر جرمانہ عائد کردیا تھا۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اطلاعات ہیں عیدکی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

  • عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ، بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کردی

    عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ، بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کردی

    لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

    درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ مین دائر کی گئی، درخواست میں وزارت داخلہ،آئی اجی پنجاب اورایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں عیدکی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر میں سماعت کریں گے۔

  • سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے نوٹس کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے نوٹس کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے نوٹس کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور استدعا کی ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کالعدم قرار دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے کیخلاف درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیاد پطلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں، خدشہ ہے کہ ایف آئی اے درخواست گزار کو گرفتار کرلے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کالعدم قرار دے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد الزامات کے تحت انکوائری شروع کی۔

    اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے، اس کا جواب وفاق کے وکیل داخل کرائیں گے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی کوئی معاملہ تھا ، جس پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی حد تک پورٹ آئندہ سماعت پیش کردوں گا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی درخواست پر فریقین سے 12 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

    یاد رہے توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں تھیں۔

    نیب نے نوٹس میں بشری بی بی سے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی وضاحت طلب کی ہے اور بشری بی بی سے مخلتف ممالک سے ملنےوالے سرکاری تحائف کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

    نیب راولپنڈی نے سعودیہ، چین سے ملنے والے تحائف لاکٹ، ڈائمنڈ سیٹ، دو ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنے کی بھی تفصیلات مانگی ہیں۔

    نیب کے مطابق عمران خان کی اہلیہ کی جناب سے غیرملکی سربراہان کی جانب سےدیےگئے تحائف بریسلٹ، ایک کڑا، ایک ہار اور کان کی بالیاں توشہ خانہ سے وصول کی گئیں جبکہ سعودی ولی عہد کی جانب سے انگوٹھیوں کا جوڑا توشہ خانہ میں دیا گیا، وہ بشری بی بی نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

  • بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ  گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی

    بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی

    اسلام آباد : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کےدرمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی، جس میں عمران خان کی گھڑیوں کی فروخت سے متعلق گفتگو ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی۔

    آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری سے کہہ رہی ہے کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انھوں نے کہا ہے آپ کو بھیج دوں، آپ کو گھڑیاں بھیج رہی ہوں تاکہ وہ بیچ دیں۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ یہ گھڑیاں خان صاحب کے استعمال میں نہیں ہیں، جس پر زلفی بخاری نے کہا ضرورمرشد میں کر دوں گا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت کے حوالے سے اہم وضاحت دی تھی۔

    اے آر اے وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں انہوں نے بتایا تھا کہ کہ عمران خان نے گھڑی کی فروخت سے رقم پر کیپٹل گین ٹیکس دیا ہوا ہے اور اس کی رقم بھی ڈیکلیئر کی ہوئی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی جانب سے گھڑی کی رسیدیں بھی دکھائی گئی ہیں لیکن مذکورہ چینل اب ایک اور شخص کو سامنے لے کر آیا ہےجس نے24گھنٹے میں2ویڈیوز بنائیں۔

  • ‘بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو جعلی قرار’

    ‘بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو جعلی قرار’

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے بشری بی بی کی مبینہ آڈیو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں پھر بھی ان کو ہدف بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاست ایک گھٹیادورمیں داخل ہوگئی ہے، ہر بار مخالفین اہلخانہ کو نشانہ بناتے ہیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں پھر بھی ان کو ہدف بنایا جا رہا ہے،بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو جعلی ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کیا یہ اچھی بات ہےکہ وزیراعظم کے فون کی ریکارڈنگ کی جائے، وزیراعظم پاکستان کی اپنی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے ایسے نہیں ہوتا کہ ہر چیز ریکارڈ کر لی جائے، یہ جرم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چیزوں کی تفتیش کر رہے ہیں لیکن یہ پہلی بار نہیں ہوا، جلد نتیجہ سامنے آجائے گا۔

    عمران اسماعیل نے سو یونٹ بجلی مفت دینے کے اعلان کو لالی پاپ قرار دیتے ہوئے کہا 100 یونٹ بجلی یہ کس طرح مفت دیں گے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہیں ہی نہیں، پہلی بار دیکھا وزیراعلیٰ ہیں بھی اور انتخاب بھی دوبارہ ہوگا۔

  • وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سرکاری اسپتال کاسرپرائزدورہ

    وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سرکاری اسپتال کاسرپرائزدورہ

    لاہور : وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سرکاری اسپتال کے دورے پر کہا وزیراعظم چاہتے ہیں ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ملے، ہر شہری کی اچھی صحت ہی ایک اچھے معاشرے کو جنم دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور کے سرکاری اسپتال کے سرپرائز دورے پر پہنچیں ، جہاں خاتون اول نےگلاب دیوی اسپتال کےانتظامات کاجائزہ لیا اور اسپتال میں مریضوں سےمسائل پوچھے ۔

    بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست فرح خان بھی تھیں ، فرح خان نےگلاب دیوی اسپتال انتظامیہ سےدرپیش مسائل سے متعلق پوچھا۔

    اس موقع پر خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا خواتین معاشرے کا اہم جز ہیں ، وزیراعظم چاہتے ہیں ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ملے، ہر شہری کی اچھی صحت ہی ایک اچھے معاشرے کو جنم دیتی ہے۔

    بشریٰ بی بی نے اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کوسہولتیں بروقت مہیا کرنے اور اسپتال کوصاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈاکٹروں کا شعبہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے ، جہاں وہ آج گورنر و زیر اعلیٰ پنجاب سے ملا قاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہو گا، جس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    وزیراعظم آج پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح کریں گے جبکہ اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے ٹارگٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

  • عمران خان اور طیب اردوان موجودہ صدی کے لیڈر ہیں، بشریٰ بی بی

    عمران خان اور طیب اردوان موجودہ صدی کے لیڈر ہیں، بشریٰ بی بی

    اسلام آباد: خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ خان صاحب کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تبدیلی میں وقت لگے گا، عمران خان کے مقابلے کا پاکستان میں کوئی لیڈر نہیں ہے، پاکستان کی تقدیر خان صاحب ہی بدلیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ جتنے بھی برے حالات ہوں عمران خان ہی یہ ملک اُٹھائیں گے، عمران خان اور طیب اردوان موجودہ صدی کے لیڈر ہیں، خان صاحب سے سیکھا انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے۔

    خاتون اول پاکستان نے کہا کہ خان صاحب کو دنیا کی کسی چیز کا لالچ نہیں ہے، قوم خوش قسمت ہے کہ اسے عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے، عمران خان ملک اور غریب عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، وہ سیاست دان نہیں لیڈر ہیں۔

    عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ ان کا سوشل میڈیا کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتی، مجھ سے ملنے والوں کا مقصد عمران خان سے ملاقات ہوتا ہے، میں نے ابتدائی تعلیم لاہور اور اسلام آباد سے حاصل کی، عبادت انسان کا ذاتی معاملہ ہے، رب نے مہارانی کی طرح رکھا ہے۔

    بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان نے بہت کچھ سکھایا ہے، خان صاحب اور میری زندگی میں ایک دوسرے کی وجہ سے تبدیلی آئی، میں نے ان کو رب کا عشق انہوں نے مجھے مخلوق کی خدمت سکھائی، اللہ نے ہر انسان کی ہدایت کا وقت مقرر کیا ہے، عمران خان اللہ سے ہمت مانگتے ہیں، عوام کے لیے دعا کرتے ہیں، وہ درود شریف پڑھ کر سوتے ہیں، ان کو درود شریف کی اہمیت بتائی، وہ نماز کے ساتھ شکرانے کے نفل بھی ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا لائف اسٹائل بہت سادہ ہے، وہ نخرے نہیں کرتے، ان میں کسی چیز کا لالچ نہیں ہے، خان صاحب بغیر استری بھی کپڑے پہن لیتے ہیں، ان کے پاس پینٹ کوٹ کے دو سے تین سوٹ ہیں، وہ گرمیوں میں بھی سردیوں کے کپڑے پہنتے تھے، عمران خان کے پاس گرمیوں کے کپڑے بہت کم تھے، اب میں نے خان صاحب کے کپڑے بنانے شروع کردئیے ہیں۔

  • وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی یتیم بچوں کے لئے کھانا لے کر دارالشفقت پہنچ گئیں

    وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی یتیم بچوں کے لئے کھانا لے کر دارالشفقت پہنچ گئیں

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی دارالشفقت میں یتیم بچوں کے لئے کھانا لے کر پہنچ گئیں ، وہ یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گی اور دوپہر کا کھانا کھائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں یتیم خانے دارالشفقت کا دورہ کیا خاتون اول یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر گئیں۔

    بشریٰ بی بی نے یتیم بچوں کیساتھ وقت گزارا، ساتھ ہی دوپہر کا کھانا ان کے ساتھ کھایا اور دارلشفقت میں اسٹاف اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں جبکہ بچوں اور عملے نے ان کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔

    خاتون اول نےداولشفقت کےمختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کی سہیلی فرح خان بھی ہمراہ تھی۔

    خیال  رہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بطور خاتون اول گزشتہ روز اپنے پہلے لاہور کے دورے پر آئے تھے۔

    یاد رہے خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی نے عوام کے نام  اپنے پہلے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہم پربہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، عوام نے ہمیں منتخب کیا انشااللہ اللہ نے چاہا تو عمران‌ خان توقعات پر پورا اتریں گے۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد ملک سےغربت کاخاتمہ ہے، وہ غربت کا خاتمہ، صحت وتعلیمی نظام کی بہتری چاہتے ہیں،  کرسی آنی جانی چیز ہے، آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں کی ملاقات

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان اور جاوید زمان خان سمیت دیگر کرکٹرز شامل تھے۔

    عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی، جبکہ متعدد اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

  • آئیں نئی قیادت کے سائے تلے متحد ہو جائیں: خاتون اول کا پیغام

    آئیں نئی قیادت کے سائے تلے متحد ہو جائیں: خاتون اول کا پیغام

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ آئیں نئی قیادت کے سائے تلے متحد ہو جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید الاضحیٰ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کو کامیابیاں، خوشیاں اورخوشحالی عطا فرمائے۔

    انہوں نے کہا کہ آئیں نئی قیادت کے سائے تلے متحد ہو جائیں۔

    بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ آئیں نئے پاکستان کے لیے پر امید رہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بشریٰ بی بی کے پاس روحانی رہنمائی کے لیے جایا کرتے تھے اور وہ ان سے اسی سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • کرسی آنی جانی چیز ہے، آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں، بشریٰ بی بی

    کرسی آنی جانی چیز ہے، آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں، بشریٰ بی بی

    اسلام آباد : خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ عوام نے ہمیں منتخب کیا انشا اللہ توقعات پر پورا اتریں گے، کرسی آنی جانی چیز ہے، آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی نے عوام کے نام پہلے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ نےہم پربہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، عوام نے ہمیں منتخب کیا انشااللہ اللہ نے چاہا تو عمران‌ خان توقعات پر پورا اتریں گے۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد ملک سےغربت کاخاتمہ ہے، وہ غربت کا خاتمہ، صحت وتعلیمی نظام کی بہتری چاہتے ہیں۔

    خاتون اول نے کہا کرسی آنی جانی چیز ہے، آج خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔

    اس سے قبل خاتون اول بشریٰ بی بی نے وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا ، سرکاری رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔

    مزید پڑھیں : خاتون اول بشریٰ بی بی کا سرکاری رہائش گاہ کا دورہ

    خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے رہائش گاہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل ہے، عمران خان رہائش میں بھی سادگی رکھیں گے۔

    خیال رہے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں خاتون اول بشریٰ بی بی توجہ کا مرکز بنی رہیں، وہ سفید عبایا زیب تن کرکے تقریب میں پہنچیں اور خواتین میں گھل مل گئیں۔