Tag: بشریٰ بی بی

  • بشریٰ بی بی کے بیک ڈور مذاکرات کی خبر غلط ہے، بیرسٹر گوہر

    بشریٰ بی بی کے بیک ڈور مذاکرات کی خبر غلط ہے، بیرسٹر گوہر

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیک ڈور مذاکرات کی خبر غلط ہے، حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے 2 اجلاس ہو چکے ہیں، تیسرے اجلاس سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا کہ بانی سے ملاقات کرنی ہے، امید تھی آج ملاقات ہوگی لیکن ابھی تک کوئی کنفرمیشن نہیں، امید ہے کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

    انھوں نے کہا بشریٰ بی بی مذاکرات کے معاملے میں بالکل شامل نہیں ہیں، اس سلسلے میں غلط خبر دی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں، ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں نہ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں، جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے وہی مذاکرات کر رہی ہے، مذاکراتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارے دو ہی مطالبات ہیں: اسیروں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام، بانی پی ٹی آئی نے ان دو مطالبات کے لیے ٹائم فریم دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کیس کے سلسلے میں بھی واضح کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آنا چاہیے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے پی ٹی آئی حکومت میں رانا ثنا کی گرفتاری کو غلط قرار دے دیا

    انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس میں کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کیے، گواہوں نے بھی عدالت میں بتایا کہ بانی کا براہ راست کوئی لین دین نہیں تھا، امید ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہوں گے۔

  • علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھا جائے، پی ٹی آئی قیادت سے درخواست

    علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھا جائے، پی ٹی آئی قیادت سے درخواست

    بشریٰ بی بی کی پشاور میں اہم ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی قیادت سے علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پشاور میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی یہ ملاقات تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آخری کارڈ ابھی باقی ہے، علیمہ خان

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو درخواست کی گئی ہے کہ علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھاجائے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو کہا گیا بانی جو اداروں کیخلاف بیان دیتے ہیں ان کو روکا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/ihc-serves-notice-to-bushra-bibi-seeking-her-response-on-bail-cancellation-plea/

  • بشریٰ بی بی نے خود کو اے ٹی سی میں سرنڈر کر دیا

    بشریٰ بی بی نے خود کو اے ٹی سی میں سرنڈر کر دیا

    راولپنڈی: 9 مئی کے 23 مقدمات میں بشریٰ بی بی نے خود کو اے ٹی سی میں سرنڈر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کے تئیس مقدمات میں بشریٰ بی بی نے اینٹی ٹیررازم کورٹ میں سرنڈر کر دیا، بشریٰ بی بی عدالت میں وکلا کے ہمراہ درخواست ضمانت کی پیروی کے لیے پیش ہوئیں۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بشریٰ بی بی کی راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں، وکیل سردار قدیر نے کہا کہ اسلام آباد کے 14 مقدمات میں بھی عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔

    وکیل محمد فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی پر راولپنڈی اسلام آباد میں اٹھائیس سے زائد مقدمات ہیں، اور یہ کیسز سیاسی انتقامی کارروائیاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی 23 مقدمات میں 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے، دوران سماعت استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں قلم بند کی جائیں گی۔

    علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقامات کی تفصیلات سامنے آگئیں

    علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

    پی ٹی آئی نے گلوکار سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

  • توشہ خانہ ٹو کیس : بشریٰ بی بی کی ضمانت مُسترد کرنے کی درخواست خارج

    توشہ خانہ ٹو کیس : بشریٰ بی بی کی ضمانت مُسترد کرنے کی درخواست خارج

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت مُسترد کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے خبر دار کیا عدم پیشی پر ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخ کر سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو مخاطب کر کے کہا بشری بی بی کہاں ہیں؟ کیا وہ آپ کے کنٹرول میں نہیں؟ ان کیسز کو سنجیدہ لینا چاہئے۔

    وکیل نے کہا بشری بی بی یہاں کمرہ عدالت میں موجود ہیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوں گی تو ضمانت منسوخی ہی دائر ہوگی۔

    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ٹرائل جلد بازی میں چلایا جا رہا ہے، پہلے بھی ٹرائل اسی طرح چلائے گئے، ایک ہفتے میں تین سماعتوں کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ کوئی ڈائریکشن نہیں پھر بھی مختصر تاریخیں پڑ رہی ہیں، آج بھی ہم نے جیل ٹرائل پر جانا ہے اور کیس فرد جرم کے لیے رکھا ہوا ہے۔

    عدالت نے کہا یہ بتائیں کہ ضمانت ملنے کے بعد کتنی سماعتیں ہوئیں جن میں وہ پیش نہیں ہوئیں، آپ ٹرائل کورٹ کی آرڈر شیٹس دکھائیں کہ کیا آپ کو حاضری سے استثنا ملا تھا؟

    وکیل نے کہا 23اکتوبر سے اب تک 15 تاریخیں ہو چکی ہیں۔ 23 اکتوبر کو سیکورٹی تھریٹس کی وجہ سے سماعت ہی نہیں کی گئی اور 26 اکتوبر کو جج صاحب چھٹی پر تھے اس لیے سماعت نہیں ہوئی۔

    وکیل نے مزید بتایا کہ اس کے بعد اگلی سماعت 29اکتوبر کو ہوئی جس میں بشری بی بی پیش نا ہوئیں اور ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ 5 نومبر کو بھی بشری بی بی پیش نا ہوئیں اور استثنا کی درخواست دی گئی، 8 نومبر کو بشری بی بی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، 12 نومبر کو سماعت نہیں ہوئی 14 نومبر کو بشری بی بی کو استثنا ملا پھر 5 دسمبر کو پہلی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

    سلمان صفدر نے بتایا کہ 24 نومبر کو بشری بی بی کیخلاف 25 مقدمات درج ہوئے، وہ حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ پیش ہوئیں۔ 161 کے 23 بیانات مجھے 9 دسمبر کو دئیے گئے۔

    عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ٹرائل کورٹ جج کے پاس اختیار ہے کہ اگر بشری بی بی ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوتیں تو ٹرائل کورٹ جج ضمانت واپس لے سکتا ہے۔

  • بشریٰ بی بی کا رات ساڑھے 12 بجے ڈی چوک پر موجودگی کا دعویٰ سچ یا جھوٹ؟ اصل حقائق سامنے آگئے

    بشریٰ بی بی کا رات ساڑھے 12 بجے ڈی چوک پر موجودگی کا دعویٰ سچ یا جھوٹ؟ اصل حقائق سامنے آگئے

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے رات ساڑھے بارہ بجے ڈی چوک پرموجودگی کے دعویٰ کے اصل حقائق سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے رات ساڑھے بارہ بجے ڈی چوک پرموجودگی کے دعویٰ کی اصل حقیقت سامنے آگئیں۔

    سابق خاتون اول کا رات ساڑھے بارہ بجے ڈی چوک پر موجودگی کا دعویٰ جھوٹا نکلا، زمینی حقائق نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے دعوے کو غلط ثابت کردیا۔

    رات ساڑھے آٹھ بجے بانی کی اہلیہ اور علی امین کلثوم پلازہ سے پیچھے ہٹ کر نادرا آفس پر تھے اور رات ساڑھے آٹھ بجے کے بعد ڈی چوک پر قیادت غائب اور کارکن شش وپنج میں تھے۔

    بانی کی اہلیہ اورعلی امین گنڈا پورایک ہی گاڑی میں ڈی چوک سے نکلے، رات ساڑھے گیارہ بجے ڈی چوک پر صرف کارکن تھے جبکہ دونوں غائب تھے۔

    رات گیارہ بج کرستاون منٹ پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گاڑی تبدیل کرنےکی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

    ساڑھے گیارہ بجے ڈی چوک خالی کرانے کیلئے ایکشن ہوا اور دس منٹ میں علاقہ کلیئر کرا لیا گیا تاہم اکیلے چھوڑنے کا بشریٰ بی بی کا دعویٰ بھی حقیقت کے برعکس نکلا، علی امین نے بانی کی اہلیہ کو ڈی چوک سے نکالا اور اپنے ساتھ مانسہرہ پہنچایا۔

  • میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، بشریٰ بی بی

    میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، بشریٰ بی بی

    چارسدہ : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ میں بھاگنے والی نہیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلنے والوں کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جاسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھاگنے والی نہیں ہوں، مجھےڈی چوک میں اکیلاچھوڑ دیا گیا تھا لیکن میں بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلنے والوں کوکبھی اکیلانہیں چھوڑ سکتی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کونسی ہے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجےاپنی گاڑی میں اکیلی تھی، وہ لوگ ڈی چوک زبردستی خالی کر رہے تھے لیکن میں وہاں سےنہیں ہٹی تھی کیونکہ بانی نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے بتایا کہ میں نے سب کو کہا تھاکہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا، بہت سے لوگ گواہ ہیں، میں وہاں اکیلی تھی اور سب نے چھوڑ دیا تھا۔

    اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ نے جاں بحق کارکن کے ورثا کو ایک کروڑ کا چیک دیا۔

    یاد رہے بانی تحریک انصاف کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور وہاں گفتگو بھی کی تھی۔

    سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا گیا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا بشریٰ بی بی نے کچھ سخت باتیں کیں؟ آپ پر اور صاحبزادہ حامد رضا پر تنقید کی تھی؟

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وقتی طور پر ایسی باتیں ہوجاتی ہیں لیکن اب ہماری توجہ 24 نومبر کی صورتحال پر ہے، ہم اسلام آباد کی صورتحال پر تعزیتی پروگرامز کریں گے۔

  • بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی : عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت ہوئی، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

    بشریٰ بی بی کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش نہ ہوئیں ، وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی حاضری سے استثنا کی درخواست مستردکر دی اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کےضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور کہا بانی کی اہلیہ پیش نہیں ہوتی توکیوں نہ شورٹی بانڈ ضبط کر لیے جائیں۔

    اس سے قبل اسلام آبادہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔

    عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بانی کی اہلیہ کو نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا تھا۔

  • بشریٰ بی بی نئی مشکل میں پھنس گئیں

    بشریٰ بی بی نئی مشکل میں پھنس گئیں

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی پیش ہوئے۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کررہی ہیں، وہ ٹرائل کورٹ کی اکثرسماعتوں میں پیش نہیں ہورہیں۔

    عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو ضمانت دے رکھی ہے ، جس کے بعد بشریٰ بی بی کی ٹرائل کورٹ میں مسلسل عدم پیشی پرضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی، ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    ں

  • ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں

    ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں

    اسلام آباد : ڈی چوک میں احتجاج پر بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی، بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین سمیت 96 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چوبیس نومبر کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں۔

    اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک احتجاج پربانی پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے اور بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانےوارنٹ گرفتاری جاری کیے ، کوہسارپولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں96 ملزمان کےوارنٹ گرفتاری حاصل کئے

    جن رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری ہوئے ، ان میں عمر ایوب، شیر افضل مروت ، خالد خورشید، فیصل جاوید، ایم این اے عبداللطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان ، علی زمان، پیر مصور، خلیق الرحمان ، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی، مشتاق اللہ، راشد ٹیپو، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن شامل ہیں۔

    اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی مزید سات مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا تھا۔

    اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ نیو ٹاؤن کےمقدمے میں بھی چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا۔

  • بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گفتگو کی؟

    بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گفتگو کی؟

    بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور وہاں گفتگو بھی کی ہے۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کردی ہے کہ سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا گیا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا بشریٰ بی بی نے کچھ سخت باتیں کیں؟ آپ پر اور صاحبزادہ حامد رضا پر تنقید کی؟

     

    پی ٹی آئی ممبران کی بشریٰ بی بی کی ریلی میں شمولیت اور ڈی چوک کی ضد پر تنقید

     

    سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وقتی طور پر ایسی باتیں ہوجاتی ہیں لیکن اب ہماری توجہ 24 نومبر کی صورتحال پر ہے، ہم اسلام آباد کی صورتحال پر تعزیتی پروگرامز کریں گے۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے احتجاجی ریلی یا اس قسم کی صورتحال ابھی کچھ دن نظر نہیں آئےگی۔

    https://urdu.arynews.tv/barrister-gohar-talk-about-bushra-bibi/