Tag: بشریٰ بی بی

  • بشریٰ بی بی سے اپیل ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں: فواد چوہدری

    بشریٰ بی بی سے اپیل ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں: فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے اپیل ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں۔

    فواد چوہدری نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر کمروں سے باہر نہیں نکل رہا ، کارکن عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیں جعلی مقدمات میں پھنسایا ہوا ہے، ہم پر مشکل وقت ہے اور ہم اس سے گزررہے ہیں، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن پر کونسا مشکل وقت آیا، ہمارا صبح کا شیڈول یہی نکلتا ہے آج کس عدالت جاناہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلیں تحریک انصاف سے بھر چکی ہیں میری بشریٰ بی بی سے اپیل ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکمت عملی بنائیں، بشریٰ بی بی  اور علیمہ خان آگے بڑھیں اور قیادت  کا ساتھ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی، علیمہ خان  سیاست میں آئیں اور پارٹی بچائیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہی نہیں جارہا کہ کیا ہورہا ہے،

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے لئے بجلی کا بل دینا مشکل ہوگیا اور یہ کہتے معیشت اوپر جا رہی ہے، ملک میں  تنخواہ دار طبقے اور ورکنگ کلاس کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

  • ‘پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت بشریٰ بی بی نے نہیں کی’

    ‘پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت بشریٰ بی بی نے نہیں کی’

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت بشریٰ بی بی نے نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا تعلق ہمارے صوبے سے ہے اس لیے تقریب میں شریک ہوا تاہم چھبیس ویں آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے۔

    انھوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بشریٰ بی بی نے نہیں کی۔

    گذشتہ روز فوکل پرسن مشعال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی کی جانب پارٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا وہ گھریلوخاتون ہیں سیاست سےکوئی تعلق نہیں۔

    اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، پارٹی ذرائع نے کہا تھا کہ وہ شبلی فراز،علی امین گنڈاپور کے ہمراہ سیاسی معاملات دیکھیں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی، عمرایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

  • بشریٰ بی بی کی جانب  پارٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی خبروں کی تردید

    بشریٰ بی بی کی جانب پارٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی خبروں کی تردید

    پشاور : فوکل پرسن مشعال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی کی جانب پارٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا وہ گھریلوخاتون ہیں سیاست سےکوئی تعلق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی فوکل پرسن مشعال یوسفزئی نے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی نےکوئی ہنگامی اجلاس نہیں بلایا، وہ گھریلوخاتون ہیں سیاست سےکوئی تعلق نہیں۔

    اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، پارٹی ذرائع نے کہا تھا کہ وہ شبلی فراز،علی امین گنڈاپور کے ہمراہ سیاسی معاملات دیکھیں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی، عمرایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

    سینئر قیادت آج شام تک پشاورمیں اجلاس کے لئے پہنچے گی ، سینئرقیادت نےاجلاس بلائے جانے کی تصدیق کردی تھی اور کہا تھا کہ آج بشریٰ بی بی پارٹی کےمقدمات پربریفنگ لیں گی۔

  • بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

    بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیفنے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی اور ڈیل کرنیوالےشریف خاندان کی طرح ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی رہائی کے بعد ملک سے باہر نہیں بلکہ پشاور آئی ہیں، ڈیل وہ کرتے ہیں جو گاڑیوں کی ڈگی میں جاتے ہیں، ڈیل مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے مگر یہ حقیقت نہیں ہے۔

     بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ بشریٰ  بی بی نے بہادری کیساتھ جعلی مقدمات کا سامنا کیا، مشکل وقت میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی رہی۔

    خیال رہے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی رات سی ایم ہاؤس پشاور میں گزاری، سابق خاتون اول کو پورے پروٹوکول کے ساتھ سی ایم ہاؤس پشاور پہنچایا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق خاتون اول کو بنی گالہ سے زمان پارک لاہور جانا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر انہوں نے پشاور جانے کا فیصلہ کیا۔

  • اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے، بشریٰ بی بی

    اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے، بشریٰ بی بی

    پشاور : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے صدر ویمن ونگ پی ٹی آئی کنول شوزب سے ملاقات میں کہا کہ اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے صدرویمن ونگ پی ٹی آئی کنول شوزب کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں کنول شوزب نے رہائی پر بشریٰ بی بی کو مبارک دی ، جس پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ خیریت سے ہوں بس آپ لوگ بانی پی ٹی آئی کی فکرکریں، اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہاہوں گے۔

    سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہپارٹی کارکنان اوررہنماؤں کوبانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےکوشش کرنی چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کمزور ہیں ان کا وزن گر چکا ہے۔

    مزید پڑھیں : بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئیں

    خیال رہے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے اڈیالہ جیل سےضمانت پررہائی کےبعد پہلی رات سی ایم ہاؤس پشاورمیں گزاری۔

    سابق خاتون اول کو پورے پروٹوکول کے ساتھ سی ایم ہاؤس پشاورپہنچایا گیا، وزیراعلیٰ کا اسکواڈ سیکیورٹی پرمامور تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق خاتون اول کو بنی گالہ سے زمان پارک لاہورجاناتھا لیکن بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پشاور جانے کافیصلہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ کو کچھ ہدایات دیں، وہ وزیراعلیٰ کوہدایات سےآگاہ کریں گی، جس کے مطابق پارٹی آئندہ کالائحہ عمل طے کرے گی۔

    سابق خاتون اول وزیراعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں قیام کریں گی اور آج شوکت خانم اسپتال پشاور میں ان کا طبی معائنہ ہوگا۔

    واضح رہے توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نےگزشتہ روزضمانت منظور کی تھی۔

    اکتیس جنوری کو توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو چودہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ، انہوں نے خود جیل جا کر گرفتاری دی بعد ازاں ہائی کورٹ نے سزا معطل کی تو انہیں توشہ خانہ ٹو کیس میں گرفتار کیاگیا، وہ مجموعی طورپرنوماہ اڈیالہ جیل میں رہیں۔

  • بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

    بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوئے ، جس کے بعد جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

    جیل انتظامیہ روبکارموصول ہونے پرقانونی کارروائی کرکے عمران خان کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا، ان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

    اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد وہ بنی گالا روانہ ہوگئیں۔

    مزید پڑھیں : بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری

    گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی اور ججز کی عدم دستیابی کے باعث ان کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکے تھے۔

    خیال رہے عمران خان کی اہلیہ مجموعی طور پر9 ماہ جیل رہیں، ان کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

    سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی، بعد ازاں ان کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا، کمشنر اسلام باد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ سزا معطل کردی تھی تاہم ان کو توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

  • بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری

    بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردیے گئے ،گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سپیشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت کے معاملے پر عدالت نے بشری بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

    دوضامن اور بیس لاکھ مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی گئی۔

    گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی اور ججز کی عدم دستیابی کے باعث ان کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکے تھے۔

    – Advertisement –

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عمران خان کی اہلیہ کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ کے مچلکے جمع ہو رہے ہیں اور نہ ہی روبکار جاری کی جا رہی ہے، وکلا عدالت میں ہیں لیکن جج موجود نہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کا توشہ خانہ سے دور دور تک تعلق نہیں، ان کی رہائی اب ہر صورت ہو جانی چاہیے۔

  • بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان

    بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان ہے ، وہ کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوری کے معاملے پر ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ان کی اڈیالہ جیل سے آج رہائی کا امکان ہے۔

    ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں، ان کے وکلانے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    ضمانتی مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے بعد ان کو رہا کیا جائے گا، عدالتی عملے کا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی رہائی کے روبکار لیکر آج ہی اڈیالہ جیل پہنچنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : توشہ خانہ ٹو کیس : بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کا حکم

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

    اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

    اسلام آبادہائیکورٹ نے 10،10لاکھ روپے کے 2ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری ہوگا۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس :  بشریٰ  بی بی کو رہا کرنے کا حکم

    توشہ خانہ ٹو کیس : بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کوملزم کیوں بنایاگیا۔

    جس پرایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نےکہا پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے، یہ کیس جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس سے تھوڑا مختلف ہے، ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، یہ گفٹ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے جب تک قانونی طریقے سےخریدا نہ جائے۔

    عمیر مجید کا کہنا تھا کہ یہ کیس ایسے گفٹ سےمتعلق ہےجوجمع ہی نہیں کرایاگیا،اس اقدام کےنتائج ہیں، ریاست کی ملکیت تحفےکو خریدنے سےپہلے اپنے پاس نہیں رکھاجاسکتا۔

    جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھرلےگئے، سب نے انہیں کہا تو وہ بولے رولز کے مطابق لیا ہے،ان سے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن آپ کا ایک قد کاٹھ بھی ہے، اگراب یہ بلغاری سیٹ واپس کردیں توکیا ہوگا۔

    جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹرنےکہا نیب قانون میں توپلی بارگین ہےلیکن قانون میں ایسی کوئی شق نہیں

    دلائل کے بعد اسلام ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، جس میں 10،10لاکھ روپے کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو کیا ہے؟

    بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کوبلغاری جیولری سیٹ 7سے10مئی2021کے دورہ سعودی عرب پردیاگیا، جیولری سیٹ میں ایک انگوٹھی ، بریسلٹ ، نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

    ریفرنس میں بتایا گیا کہ شواہدکےمطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نےغیرقانونی طورپربلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا، ڈپٹی ایم ایس نے 18 مئی 2021 کوایس او توشہ خانہ کو قیمت کا تخمینہ لگانےکےبارےمیں آگاہ کیا، سیکشن افسرتوشہ خانہ کو ڈکلیئر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن سیٹ جمع نہیں کرایاگیا۔

    ریفرنس میں کہنا تھا کہ بلغاری کمپنی نے فرنچائز سالوجنٹ ٹریڈنگ سعودی عرب کو ہار، بالیاں فروخت کی تھیں، 25 مئی 2018 کو ہار 3 لاکھ یورو، بالیاں 80 ہزار یورو میں فروخت کی گئی تھیں تاہم کمپنی سے بریسلٹ اورانگوٹھی کی قیمت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

    ریفرنس کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی ٹوٹل قمیت تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ 61 ہزار 600 پاکستانی روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ جیولری سیٹ میں شامل بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ رولز کے مطابق 50 فیصد دے کرسیٹ کی قیمت 3 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 800 روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 300 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ سے ملکرنیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 9، سب سیکشن 3 ،4،6 اور 12 کی خلاف ورزی کی ، یکم اگست 2022 کو بورڈ میٹنگ کے بعد چیئرمین نیب کی ہدایت پرانکوائری شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دور میں 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس:‌ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    توشہ خانہ ٹو کیس:‌ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    اسلام آباد : توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی پھرموخرکردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔

    اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی ، دوران سماعت عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردجرم عائدکرنےکی کارروائی پھر موخر کردی گئی۔

    عدالت نے راستوں کی بندش کے باعث سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ، آج اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کرنا تھی۔

    دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

    احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی اور ریفرنس میں آج وکیل صفائی نےنیب کےآخری گواہ پرجرح کرنا تھی۔

    تاہم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی، راستے بند ہونے کی وجہ سے عدالت 7 اکتوبر کو ریفرنس پرسماعت کرے گی۔