Tag: بشریٰ بی بی

  • توشہ خانہ ٹو کیس  : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

    توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

    اسلام آباد : توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی ، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔

    آج کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفردجرم عائد ہونے کا امکان ہے ، دونوں کو چالان کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں۔

    دو روز قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    جج نے کہا کہ تھا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے ملزمان سے متعلق ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

    اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان  اوربشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنے آیا تھا، جس میں 24 گواہوں کی لسٹ بھی ایف آئی اے کے سپلیمنٹری چالان کے ساتھ منسلک کی گئی تھی۔

    چالان میں کہا گیا تھا کہ عدالت گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل آگے بڑھائے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد ہیں، شواہد سےواضح ہوادونوں مس کنڈکٹ کےمرتکب قرار پائےہیں، غیرقانونی ذرائع،کرپشن سےبانی پی ٹی آئی اوراہلیہ نے مالی فائدہ حاصل کیا۔

    سپلیمنٹری چالان میں بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےپوزیشن کاغلط استعمال کرکے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنے آگیا

    توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنے آگیا

    اسلام آباد : توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف سپلیمنٹری چالان سامنےآگیا، جس میں کہا ہے دونوں کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش رفت سامنے آئی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے کا سپلیمنٹری چالان سامنے آگیا۔

    24 گواہوں کی لسٹ بھی ایف آئی اے کے سپلیمنٹری چالان کے ساتھ منسلک کی گئی ، چالان میں کہا گیا کہ عدالت گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل آگے بڑھائے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ شواہد سےواضح ہوادونوں مس کنڈکٹ کےمرتکب قرار پائےہیں، غیرقانونی ذرائع،کرپشن سےبانی پی ٹی آئی اوراہلیہ نے مالی فائدہ حاصل کیا۔

    سپلیمنٹری چالان میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نےپوزیشن کاغلط استعمال کرکے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا۔

  • بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلیے درخواست دائر

    بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلیے درخواست دائر

    لاہور: سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

    بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں عدالت سے کسی بھی غیر اعلانیہ مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔

    درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے، عدالت تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

    گزشتہ ماہ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

    اے ٹی سی میں وکلا صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلالئل دیے گئے تھے جس کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق خاتون اوّل کو مقدمات سے ڈسچارج کیا تھا۔

    بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر جبکہ 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اے ٹی سی کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواست پر سماعت کی تھی۔

    16 اگست کو پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    ابتدائی طور پر ملزمہ کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی گئی تھی تاہم انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیے بغیر جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

    بشریٰ بی بی کو اگلے دن اڈیالہ جیل میں اے ٹی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہونی تھی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کی  درخواست ضمانت مسترد کا فیصلہ چیلنج

    190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کا فیصلہ چیلنج

    اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بریت درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

    جس میں احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے، بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے زریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور ایسا کوئی شواہد نہیں مواد نہیں جس بنا پہ سزا سنائی جا سکے۔

    درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا جہاں وکیل عثمان ریاض گل نے سابق خاتون اوّل کی بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔

    عدالت بریت کی درخواست پر کل فیصلہ سنائے گی۔

    سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر قرار دی اور فریقین کی جانب سے دلائل پر توہین عدالت درخواست کو غیر مؤثر قرار دیا۔

    یاد رہے کہ 20 اگست کو انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق خاتون اوّل کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

    اے ٹی سی میں وکلا صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلالئل دیے گئے تھے جس کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق خاتون اوّل کو مقدمات سے ڈسچارج کیا تھا۔

    بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر جبکہ 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اے ٹی سی کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواست پر سماعت کی تھی۔

    16 اگست کو پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    ابتدائی طور پر ملزمہ کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی گئی تھی تاہم انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیے بغیر جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

    بشریٰ بی بی کو اگلے دن اڈیالہ جیل میں اے ٹی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہونی تھی۔

  • بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج

    بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج

    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔

    اے ٹی سی میں وکلا صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلالئل دیے گئے جس کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق خاتون اوّل کو مقدمات سے ڈسچارج کیا۔

    بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر جبکہ 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ اے ٹی سی کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواست پر سماعت کی۔

    16 اگست کو پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    ابتدائی طور پر ملزمہ کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی گئی تھی تاہم انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیے بغیر جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

    بشریٰ بی بی کو اگلے دن اڈیالہ جیل میں اے ٹی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہونی تھی۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو کی تفصیلات

    قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا جس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    بشریٰ بی بی کو بلغاری جیولری سیٹ 7 سے 10 مئی 2021 کے دورہ سعودی عرب پر دیا گیا جس میں ایک انگوٹھی، بریسلٹ، نیکلس اور ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

    شواہد کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے غیر قانونی طور پر بلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا۔ ڈپٹی ایم ایس نے 18 مئی 2021 کو ایس او توشہ خانہ کو قیمت کا تخمینہ لگانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیکشن افسر توشہ خانہ کو ڈکلیئر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن سیٹ جمع نہیں کروایا گیا۔

    بلغاری کمپنی نے فرنچائز سالوجنٹ ٹریڈنگ سعودی عرب کو ہار، بالیاں فروخت کی تھیں، 25 مئی 2018 کو ہار 3 لاکھ یورو، بالیاں 80 ہزار یورو میں فروخت کی گئی تھیں تاہم کمپنی سے بریسلٹ اور انگوٹھی کی قیمت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

    بلغاری جیولری سیٹ کی ٹوٹل قمیت تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ 61 ہزار 600 پاکستانی روپے بنتی ہے۔ جیولری سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ جیولری سیٹ میں شامل بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

    توشہ خانہ رولز کے مطابق 50 فیصد دے کرسیٹ کی قیمت 3 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 800 روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 300 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ سے مل کر نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 9، سب سیکشن 3 ،4،6 اور 12 کی خلاف ورزی کی، یکم اگست 2022 کو بورڈ میٹنگ کے بعد چیئرمین نیب کی ہدایت پر انکوائری شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دور میں 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے۔

  • بشریٰ بی بی  9 مئی کے 11 کیسز میں ملزم نامزد

    بشریٰ بی بی 9 مئی کے 11 کیسز میں ملزم نامزد

    اسلام آباد : راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 11 کیسز میں ملزم نامزد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کیخلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس نے  اپنا جواب جمع کروادیا، راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 11 کیسز میں ملزم نامزد کردیا۔

    راولپنڈی پولیس کی جمع کرائی گئی رپورٹ اے آر وائی نیوزنےحاصل کرلی ، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کیخلاف راولپنڈی میں درج 11مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی۔

    سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے رپورٹ اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش کی گئی۔

    اس سے قبل سماعت میں نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کے روبروکہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں ،تین کیس نیب راولپنڈی میں درج ہیں ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔

    ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا، جس پر ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

  • بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کردیا

    بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کردیا

    لاہور : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی  نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن، نیب ،ایف آئی اے میں انکوائری کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ، استدعا ہے کہ عدالت تمام اداروں کومقدمات اورانکوائری کی تفصیلات فراہم کرنےکاحکم دے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی استدعا ہے کہ کسی بھی خفیہ مقدمےمیں ان  کوگرفتارکرنے سے روکنے کا حکم دے۔

    رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی درخواست کوسماعت کیلئے مقرر کردیا، لاہورہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔

    لاہورہائیکورٹ نے دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت 24 جولائی کومقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

  • بانی کی گرفتاری کے بعد علی ظفر کو کال کی انھوں نے نہیں سنی، بشریٰ بی بی

    بانی کی گرفتاری کے بعد علی ظفر کو کال کی انھوں نے نہیں سنی، بشریٰ بی بی

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی کی گرفتاری کے بعد علی ظفر کو دو تین مرتبہ کال کی انھوں نے نہیں سنی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹرعلی ظفر کو پورے پروٹوکول کے ساتھ جیل لے جایا جاتا تھا، میں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ علی ظفر کو اتنا پروٹوکول ملتا ہے۔

    بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کال کی جو انھوں نے نہیں سنی، میں نے کہا کہ علی ظفر جیل میں بانی پی ٹی آئی کوایک میٹرس تک نہیں دلوا سکتے۔

    خیال رہے کہ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے اے آر وائی کے پروگرام میں کہا تھا کہ اٹک جیل میں زمین پر کیڑے چھوڑے گئے، بانی پی ٹی آئی بالوں سے کیڑے نکالتے تھے۔

    پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے بتایا کہ اٹک جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سونے کے لیے چٹائی بھی نہیں دی گئی تھی اور زمین پر کیڑے چھوڑ دیے گئے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ ہر ہفتے ان سے ملتا ہوں وہ اپنی ذات کے بارے میں کچھ نہیں بتاتے، بشریٰ بی بی نے یہ باتیں بتائی ہیں تو بہت اچھا کیا، دیکھیں گے ہماری لیگل ٹیم اس سلسلے میں کیا کرسکتی ہے۔

    علاوہ ازیں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر ہمیں 23 جولائی کو طلب کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ہمیں پہلے دائر کرنا چاہیے تھا تاخیر ہوئی۔

    رؤف حسن نے بتایا کہ قانونی ماہرین کی رائے تھی کہ ابھی ریفرنس نہ دیں کیسز چل رہے ہیں۔

    ایڈہاک جج سے متعلق انہوں نے کہا کہ دو ججز نے آج حلف اٹھایا ان میں سے ایک جج نے معذرت کرلی تھی، 8-5 کے فیصلے کی تفریق کو واپس کرنے کے لیے ایڈہاک ججز لائے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کہتا ہے جس بینچ نے فیصلہ دیا وہی نظرثانی سن سکتی ہے، اس عدالت میں بہت کچھ ہوتا رہا ہے تو کوئی بعید نہیں کہ تبدیلی کی کوشش کریں۔

    رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ 13 ججز کی بجائے 17 ججز بٹھائیں ان میں سے 4 ایڈہاک ججز ہوں۔

  • بشریٰ بی بی کی  توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتاری کا امکان

    بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتاری کا امکان

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی ، نیب ٹیم کے2اراکین گیٹ نمبر5سے اڈیالہ کے اندر روانہ ہوئی۔

    نیب کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل سیشن عدالت نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو باعزت بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ  کے خلاف نئی تحقیقات شروع کی تھی، ان پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔

    نیب نے دونوں  کو نئی انکوائری میں طلب بھی کیا تھا اور 16 اپریل کو نیب راولپنڈی آفس بلایا گیا تھا۔

    نیب ذرائع کے مطابق   کیس دو حصوں میں بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الگ سے کیس بنایا گیا ہے۔