Tag: بشریٰ بی بی

  • بشریٰ بی بی  اسپتال منتقل

    بشریٰ بی بی اسپتال منتقل

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپ کرایا جائے گا۔

    ٓتفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی مشیر مشعال اعظم یوسفزئی اور ترجمان بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ بشریٰ بی بی کو شفااسپتال منتقل کردیاگیا، شفا اسپتال میں ان کی انڈواسکوپی کرائی جارہی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپ کرایاجائے گا۔

    یاد رہے راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ان کی اہلیہ کی طبی معائنے کی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔

    عدالت نے 2 روز میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نجی ہسپتال سے طبی معائنہ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اینڈو سکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کی زیر نگرانی کروایا جائے۔

    اس کے علاوہ جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھےگی۔

  • شوکت خانم اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے، بشریٰ بی بی کی درخواست

    شوکت خانم اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے، بشریٰ بی بی کی درخواست

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوکت خانم اسپتال سےطبی معائنہ کے لئے نئی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی گئی، بشریٰ بی بی نے درخواست شعیب شاہین ایڈووکیٹ کےذریعے دائرکی۔

    درخواست مؤقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کا شوکت خانم اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے، بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ میں خوراک میں زہردیا گیا، ان کی خوراک میں ہائیڈروکلورک ایسڈکےنشانات ملےہیں۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ زہر کے خدشے کے پیش نظرمیری صحت پراثرہوسکتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت شوکت خانم یا کسی مرضی کےپرائیویٹ اسپتال سےٹیسٹ کرانےکی اجازت دے۔

    دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور نکاح کیس میں گھسیٹاگیا، وہ بنی گالہ سب جیل میں قید ہیں، بنی گالہ سب جیل بشریٰ بی بی کی زندگی کیلئےسنگین خطرہ بن چکی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

    راولپنڈی: عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی گئی، بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔

    یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات ہوئی، بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کرائی گئی۔

    بانی پی ٹی آئی کے حق میں کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرہ بھی کیا، جس کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر کر رہی تھیں۔

    دوسری طرف نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا گیا، رانا حسن عباس کی جگہ پراسیکیوٹر عدنان علی کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید کے روز قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کی اجازت دی گئی، کیمپ جیل کے باہر لوگوں کا رش لگا رہا، ملاقاتیوں کا کہنا تھا کہ عید کے دن اپنوں سے ملاقات کی اجازت ملنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکرگزار ہیں۔

  • بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم سے کرانے کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم سے کرانے کا مطالبہ

    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر خان نے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا کہ’ کہا جارہا ہے بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا لیکن ہمارا مطالبہ ہے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم سے ہوں، ذاتی معالج ٹیسٹ کریں گے تو ہی رپورٹ کو تسلیم کریں گے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دینے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم جمعرات کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    جس کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم نے بھی بیان میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر دینے کے کوئی اثرات نہیں ملے۔

  • میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا، بشریٰ بی بی کا الزام

    میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا، بشریٰ بی بی کا الزام

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگایا ہےکہ شب معراج کو میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی 190ملین پاؤنڈاسکینڈل کیس میں پیش ہوئیں ، پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ شب معراج کو ان کے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے تین قطرے ملائے گئے۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ تحقیق سے پتہ چلا ٹوائلٹ کلینر سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے،مجھےآنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتاہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی نے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملانے کا بتایا تھا، پہلے شہد میں کچھ ملایا تھا،اب کھانے میں ٹوائلٹ کلینرملادیا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے، پہلے کھڑکیاں بند رکھیں اب کچھ دیر کیلئے کھول دی جاتی ہیں ، میرے امریکی ایجنٹ ہونے کی باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔

  • توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل،  رہا کرنے کا حکم

    توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل، رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی اور ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    توشہ خانہ کیس میں سزا نیب پراسکیوٹر کے بیان کی روشنی میں معطل کی گئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔

    نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے یہ سزا معطلی کا کیس ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ نیب کا بڑا قابل تعریف مؤقف ہے۔

    جسٹس میاں گل حسن نے اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا نیب سزا معطلی پر کوئی مؤقف پیش کرنا چاہتا ہے؟ پراسیکیوٹر نیب نے کہا سزا معطلی پر کوئی اعتراض نہیں، اپیلیں ابھی نہیں سنی جاسکتی ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ سزا کےساتھ کیس فیصلہ بھی معطل کردیا جائے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا وہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی اسے چھوڑ دیں۔

    بعد ازاں توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو 14 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    عدالت نے ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل کر دیا تھا اور اور دونوں ملزمان کو 787 ملین جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

  • میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا، بشریٰ بی بی

    میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا، بشریٰ بی بی

    راولپنڈی : سابقہ خاتون اوّل اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا۔

    اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان دیا جبکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل آئی تھی، میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا تاہم میں نے وہ سارا شہد کھا لیا ہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کچھ بھی کرلیں عوام میں چلنے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب جا رہے ہوتے تو رانا ثنا اللہ کبھی ایسا بیان نہیں دیتے۔ چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر نہیں جا رہیں، بانی پی ٹی آئی عوام اور ملک کے لیے جیل میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل آئی تھی، میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا تاہم میں نے وہ سارا شہد کھا لیا ہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی کسی کو نقصان پہنچایا نہ کسی کو مارنے کا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں، مسلمان کسی سے بدلہ نہیں لیتا۔

    ایک سوال کے جواب میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عوام کو چوروں کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

  • نکاح کیس : بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کیلئے متفرق درخواست دائر

    نکاح کیس : بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کیلئے متفرق درخواست دائر

    اسلام آباد : نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نکاح کیس میں سزا معطلی کیلئے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست خالد یوسف ایڈووکیٹ نےسیشن جج کی عدالت میں دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو پی پی سی کی دفعہ 496 کے تحت سزا سنائی گئی ، 7سال قید کی سزا ،5لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو مزید قید سے استغاثہ کا فائدہ نہیں بلکہ سرکاری خزانے پربوجھ ہے، درخواست گزار اور اس کے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، استغاثہ کےشواہد کمزور اور متضاد ہیں، جن کی بنیاد پر سزا نہیں ہو سکتی۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ کچھ اہم ثبوتوں پر بھی ٹرائل کورٹ نے غور نہیں کیا،درخواست گزار کو پہلے بھی کسی جرم میں سزا نہیں ہوئی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی 3فروری 2024 کے فیصلےپرعملدرآمد معطل اور اپیل پر حتمی فیصلےتک ضمانت دی جائے ، معزز عدالت کے اطمینان کیلئےشورٹی بانڈز دینے کو بھی تیار ہیں۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی، جس میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کو اثرورسوخ سےمنظورکرایا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنےآگئی۔

    چارج شیٹ میں کہا گیا ہے اپریل دوہزار انیس میں القادر یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں تھا، برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک سو نوےملین پاؤنڈ کا سراغ لگایا۔

    چارج شیٹ میں کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے چھ دسمبر دوہزار انیس کو نیشنل کرائم ایجنسی کے رازداری ڈیڈپردستخط کئے۔

    چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےالقادرٹرسٹ کو اثرورسوخ سےمنظورکرایا۔ وہ رولز آف بزنس انیس سو تہتر کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    فرد جرم کی چارج شیٹ میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے چوبیس مارچ دوہزار اکیس کو بطور ٹرسٹی دستاویزپر دستخط کرکے مدد کی۔

  • نکاح کیس  : بشریٰ بی بی کی  سزا کے خلاف اپیل دائر

    نکاح کیس : بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل دائر

    اسلام آباد : نکاح کیس میں انی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی، جس میں 3 فروری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائرکردی۔

    خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائرکی گئی ،بیرسٹرسلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ اوردیگرپیروی کریں گے۔

    اپیل میں وفاقی حکومت اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ طلاق اپریل2017میں ہوئی،اگست2017میں والدہ کے گھر منتقل ہوئی، 6 سال بعد درخواست دی گئی، 3 مرتبہ طلاق دینے کے بعدحق رجوع نہیں بنتا۔

    اپیل میں مزید کہنا تھا کہ عدالت نےدائرہ اختیارنہ ہونےکےباوجودسماعت کی اورسزاسنائی، نکاح کیس کافیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی اور غیرشرعی اورانصاف کےخلاف ہے۔

    بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیل میں 3 فروری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار کی گئی ہے۔

    یاد رہے عدالت نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔