Tag: بشری بی بی

  • بشریٰ بی بی نئی مشکل میں پھنس گئی

    بشریٰ بی بی نئی مشکل میں پھنس گئی

    اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن عدالت نے بانی پی‌ ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین عبوری درخواست ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی‌ ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

    دوران سماعت پراسیکیوٹر اقبال کاکٹر اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے، عمران خان کی اہلیہ کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائر کی۔

    پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کے روبرو کہا انھوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے، جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔

    وکیل خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشری بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے، عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی تین عبوری درخواست ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

    بعد ازاں اسلام آباد سیشن عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کی 3 عبوری درخواست ضمانتیں مسترد کر دیں۔

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں ڈی چوک احتجاج کے کیس میں بانی کی اہلیہ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے کی۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی کی اہلیہ کے خلاف آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ آنا ہے انکی حاضری جیل میں ہونی ہے، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری یقینی بنانےکاحکم دے رکھا ہے۔

    جس پر عدالت نے بانی کی اہلیہ کی عبوری درخواست ضمانت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

  • ‘بنی گالہ میں بشری بی بی کی زندگی کو شدید خطرات ہیں’

    ‘بنی گالہ میں بشری بی بی کی زندگی کو شدید خطرات ہیں’

    پشاور: مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدیدخطرات ہیں، انھیں کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنی گالہ میں بشری ٰبی بی کی زندگی کو شدیدخطرات ہیں، بشری ٰبی بی کو کھانے کی اشیامیں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہے۔

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کا انتظام خیبرپختونخواحکومت کے حوالے کیا جائے،بشری ٰبی بی کو کچھ ہواتوذمہ دارشہباز شریف اور مریم نواز ہوں گی،بشری ٰبی بی کوتوشہ خانہ کےمن گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا۔

    گذشتہ روز سابقہ خاتون اوّل اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا، تاہم میں نے وہ سارا شہد کھا لیا ہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

  • بشری بی بی نے شوہر سے علیحدگی میں ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    بشری بی بی نے شوہر سے علیحدگی میں ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے شوہر سےعلیحدگی میں ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوہر سے ملاقات کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شوہر سےعلیحدگی میں ملاقات کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو احکامات دیں، عدالتی احکامات پر ہر منگل کوچیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

  • بشری بی بی  کا   شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کے لئے عدالت سے رجوع

    بشری بی بی کا شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کے لئے عدالت سے رجوع

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابقچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کےذریعےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوگھرکےکھانےکی اجازت نہیں دی گئی، ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے، شوہرکو جیل مینوئل کےمطابق وہ سہولت میسر نہیں جس کےوہ حق دار ہیں، استدعا ہے کہ جیل میں سہولتوں کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔

    بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آرٹیکل9 اور14 کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔

  • توشہ خانہ کیس : بشری بی بی نے نیب تحقیقات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    توشہ خانہ کیس : بشری بی بی نے نیب تحقیقات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    بشری بی بی نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی ، جس میں بشری بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کےنیب کال اپ نوٹسزہائیکورٹ میں چیلنج کردیے ہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 17فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیلی سے روکا جائے اور کال اپ نوٹسز کی بنیاد پر پٹشنزکے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

    درخواست میں چیئرمین نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب راولپنڈی فریق بنایا گیا ہے۔

    اس سے قبل عمران خان نے بھی توشہ خانہ نیب تحقیقات کیخلاف رجوع کر رکھا ہے، جس میں اور 16 مارچ،17 فروری کے نیب کال اپ نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کئے گیے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ 17فروری،16مارچ کے نیب کال اپ نوٹس غیر قانونی قرار دیئےجائیں اور کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیلی سے روکا جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کال اپ نوٹسز کی بنیاد پر پٹشنر کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

  • میری اہلیہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، زندگی بھر ساتھ رہیں گے، وزیراعظم

    میری اہلیہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، زندگی بھر ساتھ رہیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرتی افواہوں ٓکو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ازدواجی زندگی میں کوئی تلخی نہیں، افواہیں محض افواہیں ہیں، میری اہلیہ میرے لیے اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں، جب تک زندگی ہے ہم دونوں ساتھ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ کچھ میڈیا چینلز پر وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں، وزیراعظم کی وضاحت کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک

    یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں وزیراعظم عمران خان، پاکپتن کی روحانی شخصیت بشریٰ بی بی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے لاہور میں پڑھایا تھا جس میں کپتان کی جانب سے قریبی رشتہ دار اور ساتھیوں عون چوہدری اور زلفی بخاری نے جب کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بھی کچھ عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔

    خیال رہے کہ یہ 65 سالہ عمران خان کی تیسری شادی ہے ان کی پہلی شادی جمائما گولڈ اسمتھ سے 16مئی 1995 کو ہوئی جس سے اُن کے دو بچے سلیمان اور قاسم ہیں یہ شادی نو سال بعد 22 جون 2004 کو ختم ہوئی جس کے بعد عمران خان نے دوسری شادی صحافی ریحام خان سے جنوری 2015 میں کی تاہم یہ شادی ایک سال بھی نہ چل سکی تھی۔