Tag: بشیر میمن

  • پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے علاوہ سب سے اتحاد کریں گے، بشیر میمن

    پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے علاوہ سب سے اتحاد کریں گے، بشیر میمن

    کراچی : مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کا کہنا ہے کہ الیکشن میں سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے اتحاد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد میں بنا رہے ہیں، الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے علاوہ سب سے اتحاد کریں گے۔

    بشیر میمن نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں پندرہ سال میں اربوں کی کوٹھیاں بنیں ، آصف علی زرداری کیخلاف بنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی خلاف ہے۔

    ن سندھ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے 15 سال میں پیپلزپارٹی مخالف کام کیے ہیں، جسٹس مقبول باقر کی موجودگی میں سسٹم چل رہا ہے، امید ہے کہ سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے بشیر میمن کومسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا۔

  • مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی

    مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی

    کراچی : ن لیگی رہنما بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا جبکہ شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن)سندھ کا نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے بشیر میمن کومسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا۔

    اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن)سندھ کا نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

    ن لیگ میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو انتیس ستمبرکو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما بشیرمیمن نے عہدہ ملنے پر پارٹی قائدکاشکریہ اداکرتا کرتے ہوئے کہا کہ میری پارٹی نےمجھ پراعتمادکااظہارکیاہے، پارٹی قیادت نے کہا مجھے سندھ میں ن لیگ کولیڈکرناچاہئے۔

    بشیرمیمن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نےلواری ٹنل،جی بی،مہنگائی اورمعیشت کی بات کی، میاں صاحب نےکہاکہ پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے۔

  • نواز شریف کا استقبال کس طرح کیا جائے گا ؟ بشیر میمن نے بتا دیا

    نواز شریف کا استقبال کس طرح کیا جائے گا ؟ بشیر میمن نے بتا دیا

    کراچی : مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیرمیمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے کارکن سندھی ٹوپی اوراجرک پہن کر نواز شریف کا استقبال کرنے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمدزبیر اور بشیرمیمن نے آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کی ، اس موقع پر ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے یہاں سےٹرینیں بک کرائی ہیں، کارکنان صرف ایک تکیہ لےآئیں باقی سب سہولتیں موجود ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ کے کارکن سندھی ٹوپی اوراجرک پہن کراستقبال کرنے جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان خوشحال ہونے جارہا ہے، سکھرتک موٹروےنواز شریف نےبنوائی ، سندھ میں موٹر وے کے پیسے کھائے گئے ، میں سمجھتا ہوں موٹر وے اسکینڈل کی ابھی مزید انکوائری ہونی چاہیے۔

    بشیرمیمن کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کا شکر گزارہوں جنہوں نے کہا تھا یہ کام شہبازاسپیڈ سےہوناچاہیے، ہم چاہتےہیں جکہ کراچی لاہور بن جائے۔

  • مجھ سے شریف خاندان کے خلاف کیسز بنانے کا کہا گیا: سابق ڈی جی ایف آئی اے کا انکشاف

    مجھ سے شریف خاندان کے خلاف کیسز بنانے کا کہا گیا: سابق ڈی جی ایف آئی اے کا انکشاف

    لاہور: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے شریف خاندان کے خلاف کیسز کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں، بشیر میمن کا کہنا ہے کہ ان سے شریف خاندان کے خلاف کیسز بنانے کا کہا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے نے کہا ہے کہ مجھے متعدد بار مریم، نواز شریف اور شہباز کے خلاف کیسز کا کہا گیا، میں نے جو الزامات لگائے تھے ان کی انکوائری کی بجائے مجھ ہی پر الزامات لگا دیے گئے۔

    سابق ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ لاہور میں منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے یہ فائل بھی میرے پاس آئی تھی، فائل دیکھ کر کہہ دیا تھا کہ یہ کیس نہیں بنتا، اس کیس سے متعلق ایسی باتیں مجھے معلوم ہیں جو میں نہیں بتانا چاہتا۔

    بشیر میمن نے کہا پی ٹی آئی کے ٹرولز سرکاری تنخواہ لیتے ہیں، یہ ٹرولز لوگوں کی عزتیں اور پگڑیاں اچھالتے ہیں۔

    انھوں نے انکشاف کیا عرب شیخ میرے گھر چائے پینے آئے تھے، عرب شیخ کی کل وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات طے ہے، ایک تصویر کو مجھ سے منسوب کر کے ٹرولنگ کی جا رہی ہے، میں انکشاف کرتا ہوں کہ وہی شخص 50 ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ لے کر آیا ہے، بشیر میمن نے بتایا کہ عرب شیخ کی تصویر فیصل واوڈا، عمر ایوب اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ بھی ہے۔

    بشیر میمن کے مطابق یہ لوگ پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں، ان کے ایک بیان سے پی آئی اے کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا، یہ پاکستان کو عالمی تنزلی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، میں پاکستانی ہوں میں جو ٹھیک سمجھوں گا وہ بولوں گا۔

    انھوں نے کہا وزیر اعظم نے متعدد بار کے الیکٹرک کے عارف نقوی کے لیے کہا، عارف نقوی پر اپنے مؤقف سے میں نہیں ہٹا، اب ثابت ہو چکا ہے کہ دبئی سے 2.1 ملین ڈالر آئے۔

    بشیر میمن نے کہا ٹھیک آدھے گھنٹے بعد میرے بیان پر ٹرولنگ شروع ہو جائے گی، وہ بیچارے تنخواہ لیتے ہیں، لیکن خدا کا واسطہ ہے بطور ادارہ ایف آئی اے اپنا مذاق نہ بنوائے، یہ ایف آئی اے کو سیاسی تنظیم بنانے جا رہے ہیں۔