Tag: بصری دھوکا

  • یہ تصویر زندگی میں آپ کی کامیابی یا ناکامی کی پیشگوئی کرسکتی ہے

    یہ تصویر زندگی میں آپ کی کامیابی یا ناکامی کی پیشگوئی کرسکتی ہے

    شخصیت کو پرکھنے کے کئی طریقے ہیں، کوئی ہاتھ کی لکھائی سے شخصیت پہچاننے کا گر جانتا ہے تو کوئی جملوں کو مکمل کر کے اس کے منفرد ہونے کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

    نفسیات میں کسی بھی فرد کی ذہانت، رویہ اور شخصیت کو پہچاننے کے کچھ مختلف طریقے ہیں، ان ہی میں سے ایک تصویروں کی مدد سے شخصیت کی پہچان بھی شامل ہے۔

    ان تصاویر کو آپٹیکل الوژن یعنی نظری یا بصری وہم کہا جاتا ہے۔

    آج یہاں پر ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جو آپ کو اپنی ذات کے اس پہلو سے آگاہ کرے گی کہ آپ زندگی میں کتنے پرعزم ہیں۔

    اس تصویر میں جو آپ کو پہلے دکھائی دے گا وہی آپ کی شخصیت اہم پہلو کو اجاگر کرے گا کہ آپ کتنے پرعزم ہیں یا مشہور ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    اگر آپ نے اس تصویر میں پہلے کسی شخص کے چہرے کو دیکھا تو آپ اپنے دوست احباب میں خاصی شہرت رکھتے ہیں اور مشہور شخص ہیں۔

    آپ پرسکون رہتے ہیں جبکہ لوگ آپ کے پاس اپنے مسائل کے حل کے لیے بہت اعتماد سے رابطہ کرتے ہیں، انہیں لگتا ہے آپ ان کے مسائل کے حل کے لیے سب سے موزوں شخص ہیں اور وہ اپنے مسائل بیان کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔

    اگر آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اس تصویر میں کسی کو چھڑی لیے کسی خوفزدہ شخص کے سامنے کھڑا دیکھا ہے تو جان لیں کہ آپ ایک پرعزم شخصیت کے مالک ہیں۔

    آپ جن کاموں میں حصہ لیتے ہیں انہیں اپنے لیے چیلنج کی طرح قبول کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ ہر کام کو دوسروں سے بہتر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور نتیجتاً کامیاب ہوتے ہیں۔

  • اس تصویر میں‌ سب نقلی بس ایک چیز اصلی، پہچانیں کیا؟

    اس تصویر میں‌ سب نقلی بس ایک چیز اصلی، پہچانیں کیا؟

    پہیلیاں بوجھنا اور چیزوں کو دوسری نگاہ سے دیکھنا ایک اچھی دماغی ورزش ہوسکتی ہے جو دماغ کو فعال رکھتی ہے، آج ہم آپ کو ایسا ہی ایک معمہ بتانے جارہے ہیں۔

    زیر نظر ویڈیو میں میز کے اوپر ایک نوٹ بک، کیمرہ، شیشہ، ریوبک کیوب، ٹوپی اور بلی کی فریم شدہ تصویر رکھی ہے۔

    ویڈیو دیکھنے پر آپ کو لگے گا کہ یہ سب کچھ اصلی ہے، تاہم جیسے ہی ان شیا کی سمت تبدیل کی جائے گی آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ ایک بصری دھوکا ہے۔

    میز پر صرف ایک ہی اصلی شے موجود ہے جس کا علم جلد ہی آپ کو ہوجائے گا۔

    اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 75 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

  • بادلوں کے درمیان اڑتی اس گاڑی کی حقیقت کیا ہے؟

    بادلوں کے درمیان اڑتی اس گاڑی کی حقیقت کیا ہے؟

    سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا جس میں ایک گاڑی بادلوں میں اڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

    اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک جیپ کی ڈرائیونگ سیٹ پر ایک خاتون موجود ہیں اور کھڑکی سے بادل دکھائی دے رہے ہیں، یوں لگ رہا ہے جیسے گاڑی بادلوں کے درمیان اڑ رہی ہے۔

    اگلے ہی لمحے کیمرے کا رخ تبدیل ہوتا ہے اور سامنے سیدھی سڑک دکھائی دینے لگتی ہے، یہ گاڑی دراصل ایک بلند ہائی وے پر جارہی تھی اور اس کے برابر بادلوں سے بھرا ہوا آسمان تھا۔

    اس گاڑی کا بادلوں کے درمیان اڑنا صرف ایک بصری دھوکا تھا۔

    گاڑی میں موجود خاتون امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ہنا کولبی ہیں اور ریاست ہوائی میں سیر و تفریح کے لیے آئی تھیں۔ ویڈیو ہوائی کی ہالیکلا پہاڑی پر سفر کے دوران بنائی گئی تھی۔

    اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر 70 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔

    ہنا کہتی ہیں کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی یہ ویڈیو اس قدر مقبول ہوجائے گی، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہوائی کی سیر کو آئی تھیں جہاں انہوں نے تیراکی کی، سمندر پر وقت گزارا، ہائیکنگ کی اور پہاڑی پر بیٹھ کر سورج کو ڈھلتے دیکھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کا ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ نہیں تھا لیکن اپنے دوستوں کے اصرار پر انہوں نے اکاؤنٹ بنایا اور پہلی ویڈیو یہی پوسٹ کی جس نے مقبولیت کی انتہا کو چھو لیا۔

    ہنا کا کہنا تھا کہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد وہ سارا دن باہر رہیں اور اس دوران ان کے پاس انٹرنیٹ دستیاب نہیں تھا، شام کے وقت جب انہیں انٹرنیٹ دستیاب ہوا تو انہیں علم ہوا کہ ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔