Tag: بصری وہم

  • دماغ کو چکرا دینے والی ’متحرک‘ تصویر

    دماغ کو چکرا دینے والی ’متحرک‘ تصویر

    کچھ تصاویر ایسی ہمارے سامنے آتی ہیں جو ہمارے دماغ کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں، یہ تصویر ان ہی میں سے ایک ہے۔

    آپ نے اس تصویر کو کچھ دیر کے لیے غور سے نگاہ جما کر دیکھنا ہے، اس کے بعد آپ کو محسوس ہونے لگے گا کہ آپ کسی بلیک ہول میں گرتے جا رہے ہیں۔

    انٹرنیٹ پر بصری وہم پر مبنی یہ تصویر سامنے آئی تو وائرل ہو گئی، یہ اس طرح بنائی گئی ہے کہ اسے دیکھنے پر آدمی کو محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ایک گہری سیاہ سرنگ میں داخل ہو گیا ہو۔

    لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تصویر حیران کرتی ہے اور 10 میں سے صرف 1 شخص کو بے وقوف نہیں بنا پاتی، تو کیا آپ ان میں سے ایک ہیں؟

    بلاشبہ یہ تصویر ساکن ہے، لیکن جب آپ اسے کچھ دیر کے لیے مسلسل دیکھیں تو آپ کو یہ حرکت کرتی نظر آئے گی۔

    نظر جما کر دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے جیسے سیاہ رنگ پھیلتا جا رہا ہو، ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل اس طرح کی تصویر میں کسی سیاہ مرکز کو دیکھتے ہوئے آنکھوں کی پتلیاں پھیلتی ہیں، جس سے لگتا ہے کہ آپ بلیک ہول میں داخل ہو رہے ہیں۔

  • کیا آپ یقین کریں گے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟

    کیا آپ یقین کریں گے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟

    آپ نے اس سے زیادہ چکرا دینے والا نظروں کا دھوکا کبھی نہیں کھایا ہوگا۔

    کیا آپ یقین کریں گے کہ اس تصویر میں مختلف رنگوں میں نظر آنے والے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟ بہ ظاہر آپ کے لیے اس پر یقین کرنا بہت مشکل ہوگا۔

    آپٹیکل الوژن (یعنی جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں وہ ویسا نہیں ہے) ایک ایسی دل چسپ سرگرمی ہوتی ہے جو آپ کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی یہ چیلنج دیتی ہے کہ نظر آنے والی چیز حقیقت میں ویسی نہیں ہے۔

    انٹرنیٹ پر ایک نیا آپٹیکل الوژن وائرل ہو گیا ہے، جس میں چیک بورڈ (بساط) پر دو رنگوں میں چوکور خانے بنے ہوئے ہیں، یہ ہلکے اور گہرے سیاہ رنگ کے مربع ہیں، اور ایک اور چیز کا سایہ بھی ان خانوں پر پڑ رہا ہے۔

    ان میں دو خانوں میں انگریزی حروف اے اور بی لکھے گئے ہیں، لیکن دیکھنے والوں کے لیے یہ سوال چھوڑ رہا ہے کہ کیا بی کا خانہ بھی ویسے ہی ہلکے رنگ کا ہے جیسا کہ اے کا خانہ ہے؟

    ذرا غور سے دیکھیے، لیکن حقیقت بتانے سے قبل آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ یہ بصری وہم 1995 میں ایڈورڈ ایچ ایڈلسن نے بنایا تھا اور اسے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے دماغ اور ادراکی سائنسز کے شعبے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔

    تو آپ کا کیا خیال ہے، کیا مربع بی ہلکا ہے یا اے کی طرح گہرے رنگ کا ہے؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بی اے سے ہلکا ہے تو آپ بالکل غلط ہیں۔

    ہم آپ کو بتائیں کہ دونوں چوکور خانے ایک ہی رنگ کے ہیں، اوہ تو آپ کو یقین نہیں آ رہا ہے، تو نیچے یہ تصویر دیکھیں:

    حیران ہو گئے نا کہ یہ تو واقعی ایک ہی رنگ کے خانے ہیں!