Tag: بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

  • ’’اپوزیشن اداروں پر دباؤ ڈال کر ریلیف چاہتی ہے‘‘

    ’’اپوزیشن اداروں پر دباؤ ڈال کر ریلیف چاہتی ہے‘‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ کسی طرح انہیں ’این آر او‘ مل جائے، اپوزیشن چاہتی ہے اداروں پر دباؤ ڈال کر ریلیف لینا چاہتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں این آر او نہیں دوں گا، عمران خان نے 2011 میں کہا تھا یہ سب اکٹھے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا آئین سے کوئی تعلق نہیں صرف 8 کیسزسے ہے، آج 8 کیسز میں ریلیف دیں تو عمران خان اچھے ہوجائیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ صوبوں کے درمیان جو کوآرڈی نیشن چاہیے وہ موجود نہیں ہے، ہم اسی لیے کہتے ہیں اٹھارویں ترمیم پربات ہونی چاہیے، تلخیاں بھی ہیں جس کا پارلیمنٹ میں اظہار ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر وفاق و صوبوں میں روابط بہتر ہونی چاہیے، 2019 میں سندھ کو کہا گیا گندم اٹھالیں انہوں نے نہیں اٹھائی، 2020 میں سندھ نے گندم ریلیز نہیں کی جس سے قیمتیں بڑھ گئیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی مشکلات تھیں کورونا وبا میں اور بھی نقصان پہنچا، پوری دنیا میں کورونا وباکی وجہ سے معیشت کونقصان پہنچا ہے۔

    فواد چوہدری نے واضح کیا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہماری کوتاہیاں نہیں، یقیناً ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں، حکومت کے ساتھ سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو مسائل سے متعلق آگاہ کریں۔

  • ’وہ وقت بھی آئے گا جب ہم بجلی فروخت کریں گے‘

    ’وہ وقت بھی آئے گا جب ہم بجلی فروخت کریں گے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ وقت بھی آجائے گا جب ہم بجلی فروخت کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، ماضی میں باہر سے فیول منگوا کر بجلی بنائی گئی جو مہنگی پڑی، ہماری کوشش ہے کسی بھی طرح بجلی کو سستا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام قابل تجدید توانائی کے آلات پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، چینی کمپنی توانائی آلات کے لیے پاکستان میں مینوفیکچرنگ کرے گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کوشش ہے پہلے سولر اور پھر ونڈو پاور کو پاکستان میں استعمال کراسکیں، وہ وقت بھی آجائے گا جب ہم بجلی فروخت کریں گے۔

    سعودی عرب سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات خراب ہیں، سعودی عرب سے ہمیشہ مذہبی رشتہ ہے اور تعلقات درست ہیں۔

    مزید پڑھیں: میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برینڈ بن سکتا ہے، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے اقتصادی تعلقات بھی ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈ ان پاکستان کو بڑا برینڈ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے،میڈ ان پاکستان میڈ ان چائناسے بڑا برینڈ بن سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں آ کر امریکا سے ٹریڈ کرسکتی ہیں،امریکا پاکستان کے ذریعے چین سے ٹریڈ کرسکتا ہے، آئندہ 5 سے 10 سال کا پلان تیار کر لیا ہے۔

  • تھائی ایئر کا لاہورسے بھی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، فواد چوہدری کا ٹویٹ

    تھائی ایئر کا لاہورسے بھی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، فواد چوہدری کا ٹویٹ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تھائی ایئر نے لاہور سے بھی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ تھائی ایئر نے لاہور سے بھی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تھائی ایئر ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق 16 جولائی سے تھائی ایئر کی لاہور سے بنکاک پروازیں شروع ہوں گی۔

    واضح رہے کہ 3 جون 2019 کو برٹش ایئر ویز کی دس سال بعد پہلی پرواز پاکستان پہنچی تھی، وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: برٹش ایئرویزکی پہلی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی

    برطانوی فضائی کمپنی کی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پر 240 مسافروں کو لے کر پاکستان پہنچی تھی، برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

    وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے برٹش ایئزویز کے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی پر ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ برٹش ایئرویز کے پاکستان میں آپریشن کے بحالی پرخوشی ہے۔

    یاد رہے کہ 10 سال قبل 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔

  • صدر نے اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا

    صدر نے اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا ، اعظم سواتی نے 6دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کی حیثیت سےاستعفیٰ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا گیا، کابینہ ڈویژن نےاستعفےکی منظوری کانوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر استعفیٰ منظور کیا، استعفےکی منظوری کا اطلاق 6دسمبر 2018سے ہوگا۔

    یاد رہے اعظم سواتی نے 6دسمبر 2018کو وفاقی وزیر کی حیثیت سےاستعفیٰ دیا تھا، استعفےکی منظوری کا نوٹی فکیشن ایک ماہ 3دن بعد جاری کیا۔

    اعظم سواتی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرتے ہوئے استعفیٰ قبول کرنےکی درخواست کی تھی اور کہا تھا لپ ملک میں عدالتی نظام کی بالادستی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں، جب تک آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کا فیصلہ نہیں آجاتا حکومت کاحصہ نہیں رہوں گا۔

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں وزارت کا قلمدان پاس نہیں رکھ سکتا، اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہورہا ہوں، مستعفی ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں مقدمے کا دفاع کروں گا۔

    مزید پڑھیں : اعظم سواتی کا تحریری استعفیٰ سامنے آ گیا

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ ٰقبول کرلیا تھا۔

    خیال رہے اعظم سواتی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس زیرسماعت ہے، رواں ماہ 7 نومبر کو اعظم سواتی کے غریب خاندان سے جھگڑے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو تحقیقات کے لیے دس ٹی او آرز دیتے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

    جے آئی ٹی نے معاملے کی تحقیقات کے بعد مرتب کی جانے والی رپورٹ میں اعظم سواتی کو واقعے میں قصور وار قرار دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس کی سماعت میں چیف جسٹس اعظم سواتی پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔