Tag: بغاوت پر اکسانے کا کیس

  • بغاوت پر اکسانے کا  کیس : فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جولائی کی تاریخ مقرر

    بغاوت پر اکسانے کا کیس : فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جولائی کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم موخر کرتے ہوئے سات جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکیل نے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

    جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا سابق وزیر کو ہیٹ اسٹروک ہوا ہے ؟ بعد ازاں جج نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت نے فردجرم عائد کرنے کیلئے سات جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کو ’دھمکی‘ دینے پر جنوری کے اوائل میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

    چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری عمر حامد خان کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 153-A (گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 506 (مجرمانہ دھمکی)، 505 (عوامی فساد کو ہوا دینے والا بیان) اور 124-A (غداری) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد: بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نےکیس کی سماعت کی۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عدالے نے کہا کہ 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

    فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا، فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا الزام ہے۔

  • بغاوت پر اکسانے کا کیس : شہباز گل کی ارشد شریف کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا

    بغاوت پر اکسانے کا کیس : شہباز گل کی ارشد شریف کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سپریم کورٹ میں ارشدشریف از خود نوٹس کیس کے فیصلے تک بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابنق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں شہباز گل کی جانب سے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے  کے کیس میں دو درخواستیں دائر کردی گئیں۔

    شہبازگِل نے دونوں درخواستیں اپنے وکیل برہان معظم کے زریعے دائر کیں۔

    شہباز گل نے سپریم کورٹ میں ارشدشریف از خود نوٹس کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا کردی جبکہ آج حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائرکی۔

    شہباز گل نے درخواست میں استدعا کی گوادر میں میرے خلاف مقدمہ درج ہوا جس کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، آج بلوچستان ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے لیے وہاں موجود ہوں، بلوچستان ہائیکورٹ میں موجودگی کے باعث حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں ارشدشریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت زیرالتوا ہے، سپریم کورٹ کی مقرر کردہ خصوصی تفتیشی ٹیم ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمہ میں مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کا بیان بھی ریکارڈ کیاگیاہے، خصوصی تفتیشی ٹیم ارشد شریف کے خلاف مختلف مقدمات کے ہمراہ میرے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

    شہبازگل نے استدعا کی میرے خلاف مقدمہ میں مرحوم ارشدشریف بھی شریکِ ملزم تھے، جب تک سپریم کورٹ میں از خود کیس کا فیصلہ نہیں آتا تب تک میرے کیس کی سماعت مؤخر کی جائے۔