Tag: بغاوت کا مقدمہ درج

  • پی ٹی آئی کے 28 رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے 28 رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    بلوچستان میں ریاست اوراداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کے الزام میں پی ٹی آئی کے 28 رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ریاست اوراداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار سمیت 28 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر اٹھائیس نامزد اور دیگر افراد کے خلاف بھی درج کی گئی، مقدمے میں عوام کو اکسانے، انتشار پھیلانے، ریاست کیخلاف بغاوت کی دفعات شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ بوستان تھانے کے لیویز افسر عبدالغنی کی مدعیت میں درج کیا گیا، صوبائی رہنما شریف توخی، اشتہاری ملزم عبدالباری کاکڑ اور جہانگیر رند بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

    حکام نے تھانے کی حدود میں ریاست مخالف وال چاکنگ مٹانے کا بھی حکم دیا تھا، مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ریاست مخالف نعرے لکھے گئے تھے، تمام رہنماؤں نے ریاست اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کیں، یہ عمل عوام کو اکسانے، انتشار پھیلانے اور بغاوت کے زمرے میں آتاہے، ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔

  • مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر

    مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر

    سکھر: پی ٹی آئی کی جانب سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازکیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلئےدرخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نوازکیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلئےدرخواست دائر کردی گئی۔

    پی ٹی آئی ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیربابر نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں درخواست دائر کی

    جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نوازمعززعدلیہ کےخلاف جلسوں میں ہرزہ سرائی کررہی ہیں، اداروں اور عدلیہ کے خلاف مریم نواز کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر کی جارہی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ مریم نواز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    بعد ازاں وکیل ظہیر بابر نے بتایا کہ عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دےکر سماعت کیلئے مقرر کردی اور ایس ایس پی سکھر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو نوٹسز جاری کردیے۔

    عدالت نے مریم نوازکیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلئےدرخواست 5 مارچ کو سماعت کےلئے مقرر کردی۔

  • نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانیوالاخود مقدمات میں نامزد نکلا

    نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانیوالاخود مقدمات میں نامزد نکلا

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرانیوالاخود مقدمات میں نامزد نکلا، مدعی مقدمہ بدر رشید پر اقدام قتل ، ناجائز اسلحہ اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرانیوالاخود مقدمات میں نامزد نکلا، مدعی بدر رشید پر ناجائز اسلحہ اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں ، مدعی مقدمہ بدر رشید پر اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانہ شرقپور میں درج ہے۔

    بدر رشید کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ پرانی انارکلی میں درج ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ بغاوت، مجرمانہ سازش اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رہنماؤں پر بھی اجلاس میں شرکت اور نواز شریف کی تقریوں کی تائید پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    سلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کےخلاف ایف آئی آر بدر رشید نامی شہری کی مدعیت میں درج کی گئی تھی ، ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف اعلی عدلیہ سے سزا یافتہ ہیں، نواز شریف لندن میں علاج کرانے کے بجائے سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں اور پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکر رہے ہیں، ان کا مقصد پاکستان کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز تقریر ملکی عوام کو اداروں کے خلاف اکسانہ ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان کیخلاف پاکستان پریونشن آف الیکٹراک کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

  • اشتعال انگیز تقاریر :  نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    اشتعال انگیز تقاریر : نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف پر بغاوت اور مجرمانہ سازش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ نواز شریف سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا، مقدمہ بغاوت، مجرمانہ سازش اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رہنماؤں پر بھی اجلاس میں شرکت اور نواز شریف کی تقریوں کی تائید پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    نوازشریف کے علاوہ جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا، ان میں شاہد خاقان عباسی ، راجا ظفرالحق ، احسن اقبال ، سردارایاز صادق، خرم دستگیر ، سینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ،مریم نواز، پرویز رشید، خواجہ آصف ، مریم اورنگزیب ، عظمی بخاری اوردیگر شامل ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کےخلاف ایف آئی آر بدر رشید نامی شہری کی مدعیت میں درج کی گئی، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف اعلی عدلیہ سے سزا یافتہ ہیں، نواز شریف لندن میں علاج کرانے کے بجائے سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں اور پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکر رہے ہیں، ان کا مقصد پاکستان کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز تقریر ملکی عوام کو اداروں کے خلاف اکسانہ ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان کیخلاف پاکستان پریونشن آف الیکٹراک کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔