Tag: بغداد

  • بغداد: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،70 افراد جاں بحق ،60 زخمی

    بغداد: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،70 افراد جاں بحق ،60 زخمی

    بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں ستر افراد جاں بحق اور ساٹھ زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

    عراقی داراحکومت بغداد کے جنوبی علاقے حلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش ٹرک بم حملہ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ستر افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد ہوگئے ہیں۔

    زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، خودکش حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

  • امریکا کا افغانستان میں سینئر القاعدہ رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    امریکا کا افغانستان میں سینئر القاعدہ رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    کابل : امریکا نے افغانستان میں سینئر القائدہ رہنما القائدہ رہنما ابو خلیل ال سوڈانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق السوڈانی افغان اور پاکستانی فورسز کیخلاف کاروائیوں بھی ملوث رہا ہے۔

    اعلامیے میں القاعدہ رہنما کو کو گیارہ جولائی کو افغانستان کے ضلع بیرمال میں ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس حملے دو مزید دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

    السوڈانی القاعدہ کے خود کش بمبار آپریشنز کا سربراہ اور امریکہ کیخلاف کئی دہشت گرد منصوبوں کا حصہ تھا۔ افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے خود کش بم دھماکوں کے انچارج اور سینئر کمانڈر سمیت تین شدت پسند ہلاک ہو ئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 11 جولائی کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کئے گئے حملے میں القاعدہ کے اعلیٰ سطح کے کمانڈر ابو خلیل ال سوڈانی ہلاک ہو گئے۔

    بیان میں کہا گیا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے ان تین میں سے ایک شدت پسند تھے، ان کی ہلاکت سے دنیا میں القاعدہ کی کارروائیوں کو دھچکا لگے گا۔

    بیان میں کہا کہ القاعدہ کمانڈر نے اتحادی، افغان اور پاکستانی افواج کے خلاف براہ راست براہ راست آپریشن کی ہدایت کی اور وہ القاعدہ کے سرکردہ رہنما ایمن الظواہری کے قریبی ساتھی تھے۔

  • بغداد: شدت پسند تنظیم د اعش نے 300 یزدیوں کو ہلاک کردیا

    بغداد: شدت پسند تنظیم د اعش نے 300 یزدیوں کو ہلاک کردیا

    بغداد: شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے موصل شہر کے قریب تین سو یزدی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    یزدی پروگریس پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق موصل شہر کے قریب تل آفار ضلع میں دولتِ اسلامیہ نے یرغمال بنانے جانے والے تین سو افرادکو ہلاک کر دیاہے۔

     ہزاروں یزدی گذشتہ موسمِ گرما میں دولتِ اسلامیہ کی شمالی عراق کی جانب پیش قدمی کی وجہ سے اپنے دیہات چھوڑ کر چلے گئے تھے، جن میں سے بہت سے یا تو مارے گئے تھے یا انھیں قید کر لیا گیا تھا۔

  • بغداد : رمادی میں کیمپ پر بمباری، 30 شدت پسند ہلاک

    بغداد : رمادی میں کیمپ پر بمباری، 30 شدت پسند ہلاک

    بغداد :عراق کے شہر رمادی کے مغربی علاقے میں انتہا پسندوں کے ایک کیمپ پر امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں30افراد ہلاک ہو گئے، دوسری جانب شامی جیش الحر نے ترکی کی سرحد پر واقع کرد اکثریتی شہر کوبانی کی انڈسٹریل اسٹیٹ کے وسیع علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں شدت  پسندوں کے زیرِ استعمال طیارہ شکن توپیں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ تباہ ہوگئی ہے۔

    بغداد کونسل کے سربراہ الشیخ مال اللہ العبیدی کا کہنا ہے کہ العبید قبیلہ، فوج اور پولیس نے اتحادی طیاروں کے کور بمباری کی مدد سے انتہا پسندوں پر 3 اطراف سے حملہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق قبائلیوں نے شہر کی شاہراہوں پر شدت پسندوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، ان کارروائیوں میں متعدد شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے زیرِ استعمال تنصیبات، ساز و سامان اور اسلحہ کی بھاری مقدار تباہ ہوئی۔

  • بغداد :خودکش بم دھماکہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 25 افراد ہلاک

    بغداد :خودکش بم دھماکہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 25 افراد ہلاک

    بغداد :عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش بم دھماکے میں رکن پارلیمنٹ سمیت پچیس افراد جان سے گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش دھماکا بغداد کے نواحی علاقے میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا، جس کی زد میں آکر پچیس افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

    دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

  • بغداد:3بم دھماکوں میں 13افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بغداد:3بم دھماکوں میں 13افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بغداد:  عراقی دارالحکومت بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، تین کار بم دھماکوں میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکہ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا، جس میں تین افراد جان سے گئے جبکہ دوسرا دھماکہ بغداد کے میسالون اسکوائر میں پیش آیا جس کی زد میں آکر پانچ افراد مارے گئے۔

    دھماکے میں متعدد دکانیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، تیسرا دھماکہ سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں ہوا۔

    دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

  • بغداد:عراق کے وزیراعظم نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

    بغداد:عراق کے وزیراعظم نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

    بغداد: عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نور المالکی نے قومی اتحاد کی طرف سے وزیر اعظم کے لئے نامزد پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حیدر العبادی کے لئے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    عراقی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے عہدے سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں اور حیدر العبادی کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی اتحادی حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، نور المالکی آٹھ سال تک عراق کے وزیراعظم رہے۔

  • بغداد: فائرنگ کے واقعے میں 29 خواتین سمیت 33 افراد جاں بحق

    بغداد: فائرنگ کے واقعے میں 29 خواتین سمیت 33 افراد جاں بحق

    بغداد: عراقی دارلحکومت بغداد کے نواحی علاقے میں مسلح افراد کے عمارت پر حملے میں انتیس خواتین سمیت تینتیس افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغداد کے نواحی علاقے زایونا میں مسلح افراد نے رہائشی عمارت پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں آکر انتیس خواتین سمیت تینتیس افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔