Tag: بغداد
-
بغداد: سات بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق 60 زخمی
عراقی دارالحکومت بغداد کے مختلف مقامات پر سات بم دھماکوں کے نتیجے میں چھبیس افراد جاں بحق اور ساٹھ کے قریب زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام بم دھماکے جنوبی بغداد میں مذہبی اجتماع کے قریب کئے گئے، ایک کار بم دھماکا عوامی مارکیٹ کے قریب کیا گیا، جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
جس میں کم از کم سات افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے، دیگر بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے، کسی گروپ نے فوری طور ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
-
بغداد:2 کاربم دھماکے،18 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
عراقی دارالحکومت بغداد زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا، دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں اٹھارہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بغداد کے نواحی علاقے میں بس ٹرمینل کے باہر کار میں نصب بم پھٹنے سے بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جبکہ بغداد میں ہی ایک اور کار بم دھماکے میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال عراق میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں ساڑھے آٹھ ہزار افراد جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوگئے۔
-
بغداد:فوجی بھرتی مرکز پرخودکش حملہ،22ریکروٹس ہلاک، متعدد زخمی
عراقی شہر بغداد میں فوجی بھرتی مرکز پر خودکش بم دھماکے سے بائیس ریکروٹس ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عراقی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں فوجی بھرتی مرکز پر فوج میں شامل ہونےکے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ ایک خود کش بمبار نے وہاں اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کردیا۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سینٹر کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
-
بغداد:کار بم دھماکوں میں 19 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد کے تجارتی علاقوں میں کار بم دھماکے میں اننیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد میں سڑک کے کنارے اور کام میں نصب کئے گئے بم دھماکے بغداد کے تجارتی علاقے میں کئے گئے، دھماکے سے عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے، عراق میں دوہزار آٹھ سے تشدد کی لہر جاری ہے، تاہم حالیہ چند مہینوں کے دوران تیزی آ گئی ہے، دوہزارتیرہ میں آٹھ ہزار سے زائد افراد تشدد کے واقعات میں ہلاک ہوگئے تھے۔
-
بغداد: بم دھماکوں میں 15افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
عراق میں جاری پر تشدد اوردہشت گرد حملوں کی لہرجاری ہے، عراقی دارالحکومت بغداد میں مختلف حملوں میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک مذہبی اجتماع کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل آٹھ افراد دارالحکومت میں تشدد کے دیگر واقعات میں ہلاک ہو گئے تھے، دھماکے کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
دارالحکومت ہونے والے دھماکوں کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اقوام متحدہ اورعراقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق سینکڑوں افراد گزشتہ ماہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔
-
بغداد:چرچ کے قریب بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی
عراق میں بم دھماکوں کا سلسلہ کرسمس کی تقریب کے دن بھی نہ رک سکا، دارالحکومت بغداد میں دو بم حملوں میں مسیحی برادری کے چونتیس افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے علاقے دورا نامی علاقے میں ایک کار بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ایک چرچ میں کرسمس کے حوالے ایک تقریب جاری تھی، دھماکے سے کم ازکم چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔
دوسرا دھماکہ بھی چرچ کے قریب کیا گیا، جس میں دس افراد جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے، دونوں بم دھماکوں کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عراق میں دوہزار آٹھ سے تشدد کی لہر جاری ہے، تاہم حالیہ چند مہینوں کے دوران تیزی آ گئی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال سے اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد تشدد کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے۔
-
عراق کے دارلحکومت بغداد میں چرچ کے باہر دھماکہ،15افراد ہلاک
عراق کے دارلحکومت بغداد میں چرچ کے باہر کار بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ کرسمس کے موقع پر جاری دعائیہ تقریب کے وقت پیش آیا، جب سینکڑوں افراد کرسمس پر ہونے والی خصوصی دعائیہ تقریب میں شامل ہونے چرچ آئے تھے، جائے حادثے پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔
-
بغداد:5صحافیوں سمیت 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
عراقی ٹیلی ویژن اسٹیشنز کی عمارت پر خودکش حملوں اور دھماکوں میں پانچ صحافیوں سمیت سترہ افراد جاں بحق اور متعدد ذخمی ہوگئے۔
عراقی پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ بغداد کے شمال میں واقع عراقی ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا، جس میں پانچ صحافی جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
عراقی حکام کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران عراق میں پرتشدد واقعات میں سترہ سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جاں بحق افراد میں ذیادہ تعداد بغداد کے شہر تکریت اور بعقوبہ میں ہوئیں، جہاں نو افراد جاں بحق دس زخمی ہوگئے۔
عراق کے دیگرشہروں سے بھی مزید جاں بحق افراد کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، فوری طور پر کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی،عراق میں اس سال اب تک پرتشدد واقعات میں چھ ہزار چھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
-
بغداد:خودکش بم دھماکے،36سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش بم دھماکوں میں تقریبا چھتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ذیادہ ہلاکتیں بغداد کے جنوبی ضلع دورہ میں ہوئیں، جہاں ایک خود کش بمبار نے ایک مذہبی اجتماع میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق اور اٹھائیس زخمی ہوگئے۔
دوسرا واقعہ بغداد کے جنوب مغرب یوسفیہ میں پیش آیا، جہاں دھماکے سے تقریبا دس افراد جاں بحق ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے، اس علاوہ عراق کے دیگر حصوں سے بھی عراقی شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں،عراقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق سینکڑوں افراد گزشتہ ماہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔