Tag: بغیر اجازت دوسری شادی

  • بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کے حوالے سے اہم خبر

    بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کے حوالے سے اہم خبر

    لاہور: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شہری کو عدالت سے ایک طرح سے عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا کے خلاف اپیل پر مجرم کے وکیل کو تیاری کی مہلت دے دی۔

    لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے غلام حسین کی اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میانوالی عدالت نے حقائق کے برعکس 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    وکیل نے بتایا کہ غلام حسین کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر درج کیا گیا تھا، ان کی پہلی بیوی نے شادی کی اجازت دے دی تھی، لیکن بعد میں اچانک مقدمہ درج کروا دیا۔

    پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص جیل پہنچ گیا

    درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ان کے مؤکل کی سزا کالعدم قرار دے۔

    دوران سماعت غلام حسین کے وکیل نے کہا کہ میں عدالت کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ جات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں، جس کے لیے عدالت تیاری کی مزید مہلت دے۔

    عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزم کو میانوالی عدالت نے 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • بغیر اجازت دوسری شادی پر ایک سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

    بغیر اجازت دوسری شادی پر ایک سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

    بہاولپور: عدالت نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر عرفان حسین کوایک سال قیداور5لاکھ روپےجرمانےکاحکم دے دیا ، عدالتی فیصلےکےبعدملزم شوہرکوجیل منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں یزمان کے نوجوان کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی ، بیوی نے بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہرکےخلاف مسلم فیملی لاآرڈیننس کےتحت درخواست جمع کرادی، جس پر عدالت نے عرفان حسین کوایک سال قیداور5لاکھ روپےجرمانےکاحکم دے دیا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد ملزم شوہر کو جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

    یاد رہے سول جج کھاریاں نے بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے 3 دلہوں کو 1،1سال قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

    مزید پڑھیں : بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے 3 دولہے سلاخوں کے پیچھے

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیےمصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا، جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

  • بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے 3 دولہے سلاخوں کے پیچھے

    بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے 3 دولہے سلاخوں کے پیچھے

    گجرات : عدالت نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے 3 ملزمان کو ایک ایک سال کی قید اور تین تین لاکھ جرمانے کی سزا سنادی جبکہ اقدام قتل کے مجرم محمد مالک کو3 سال قید کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول جج کھاریاں نے بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے 3 دلہوں کو 1،1سال قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی اور ملزمان ادریس، الطاف اور طارق کو جیل بھیج دیا۔

    دورسری جانب عدالت نے اقدام قتل کے مجرم محمد مالک کو 3 سال قید کا حکم دیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اوکاڑہ میں عدالت نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر ملزم کو سزا 2ماہ قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ملزم سلیم کوعدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیےمصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔

    اس قبل رواں سال مارچ میں لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا، بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔