Tag: بغیر لائسنس

  • وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر آئی جی سندھ کے زیرصدارت ٹریفک ایشوز پر اعلیٰ سطح اجلاس

    وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر آئی جی سندھ کے زیرصدارت ٹریفک ایشوز پر اعلیٰ سطح اجلاس

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی ہدایت پر ٹریفک ایشوز کے حل اور ٹریفک نظام کو کار گر بنائے جانے کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے منظوری کے بعد شہر میں مزید ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کے حوالے سے عملی دستاویز کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے تحت چار مختلف منتخب کردہ مقامات پر ڈرائیونگ لائسنس براچز کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔

    آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں عملی اقدامات پر مشتمل جامع سفارشات جلد سے جلد مرتب کر کے منظوری ارسال کی جائے۔

    ڈی آئی ٹریفک کراچی نے بتایا کہ شہر میں گا ڑیوں کی تعداد مجموعی طور پر تقریبا38 لاکھ ہے جبکہ شہر میں روزانہ 903 کے حساب سے پرائیوٹ وہیکلز کا اضافہ ہورہا ہے۔

    سندھ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں ہونے والے ایک فیصلے کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی عدم موجودگی پر قانون اور قواعد وضوابط کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ ، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ ڈاکٹر آفتاب پٹھان ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز سندھ عبدالعلیم جعفری ، اے آئی جی آپریشنر سندھ و دیگر پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

  • ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کا عمل شروع کردیا

    ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کا عمل شروع کردیا

    کراچی : ٹریفک پولیس آج سے خصوصی مہم کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کا عمل شروع کررہی ہے، جس کے پاس لائسنس نہیں ہوگا وہ جیل جائے گا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا ایک اور شاہی فرمان آ گیا شہر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔

    اس سے پہلے بھی ڈی آئی جی ٹریفک نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا، جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک نے اسکول وینز سے سی این جی سلنڈر ہٹانے اور وینز پر پیلا رنگ کرنے کا حکم بھی دیا تھا ۔