Tag: بغیر میک اپ

  • نازش جہانگیر کی بغیر میک اپ کے تصویر وائرل

    نازش جہانگیر کی بغیر میک اپ کے تصویر وائرل

    معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے بغیر میک اپ کے نئی تصویر شیئر کردی، ساتھ ہی انہوں نے ادھورے پن کی خوبصورتی سے متعلق پیغام بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی۔

    تصویر میں اداکارہ بغیر میک اپ کے موجود ہیں، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کسی کے لیے خود کو مکمل بنانے کی کوشش مت کریں، اس کا انتظار کریں جو آپ کے ادھورے پن سے محبت کرے۔

    مداحوں نے ان کی تصویر اور کیپشن کو بے حد پسند کیا اور اس پر کمنٹس کیے۔

    واضح رہے کہ سنہ 2015 سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی نازش جہانگیر اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    اداکارہ انسٹاگرام پر نہایت متحرک رہتی ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر، مداح حیران

    اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر، مداح حیران

    سابق بھارتی اداکارہ لارا دتہ نے اپنی بغیر میک کی تصاویر پوسٹ کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

    سنہ 2000 میں مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے والی لارا دتہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بغیر میک اپ کی تصاویر شیئر کیں۔

    پہلی تصویر میں وہ مکمل طور پر میک اپ کے بغیر نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ میک اپ کیے ہوئے ہیں، ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لارا نے لکھا کہ وہ خود کو اصلی بنا رہی ہیں کیونکہ اصلی ہونا بہت ضروری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lara Dutta Bhupathi (@larabhupathi)

    لارا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ میں ہوں، شام 7 بجے جان لے لینے والی ورزش نے مجھے صاف کردیا ہے۔ دوسری تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لارا دتہ نے کہا کہ اگلی تصویر میں 2 گھنٹے بعد کی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ان تصاویر کا اصل نکتہ یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی اس طرح نہیں دکھائی دیتا جیسے ہم عام طور پر گلیمرس تصاویر میں نظر آتے ہیں۔

    لارا دتہ کا کہنا تھا کہ چاہے آپ کا وقت کیسا بھی گزرا ہو، یہ ضروری ہے کہ آپ خود کو دنیا کے سامنے تیار ہو کر پیش کریں۔

    لارا کی اس پوسٹ پر مشہور شخصیات اور عام افراد تبصرہ کر رہے ہیں۔ لارا دتہ کے کچھ مداح حیران ہیں اور کوئی ان کا اصل رنگ روپ دیکھ کر انہیں سراہ رہا ہے۔

  • برطانیہ: خاتون مقابلۂ حسن میں بغیر میک اپ شریک ہوں گی

    برطانیہ: خاتون مقابلۂ حسن میں بغیر میک اپ شریک ہوں گی

    لندن: مس گریٹ بریٹین کے مقابلے میں میک اپ کے بغیر شرکت کا فیصلہ کر کے خاتون نے سب کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے برطانیہ کی خوب صورت اور پُر کشش ترین خاتون کا انتخاب کیا جائے گا، جس کے لیے متعدد لڑکیوں نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

    ایلی سیلائن نامی 31 سالہ خاتون نے اس مقابلۂ حسن میں میک اپ کے بغیر شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ گزشتہ برس بھی بغیر میک اپ مقابلۂ حسن میں شریک ہوئی تھیں لیکن یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر سکی تھیں۔

    انھیں اسکول میں اپنی شکل و صورت کی وجہ سے ہراساں بھی کیا گیا تھا اور اب وہ’خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے‘ بغیر میک مقابلۂ حسن میں شرکت کرنا چاہتی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ قومی مقابلے میں اس کی شرکت اگلی نسل کو متاثر کرے۔

    ایلی ولٹشائر کے وارمنسٹر اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے پہلے یونانی جزیرے سکیاتھوس میں پلی بڑھی تھیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں ایک مختلف ثقافت سے آئی تھی، میری جسامت کی وجہ سے میرا مذاق اڑایا جاتا تھا، میرے بال کافی گھنے تھے اور بچے کہتے تھے کہ میرے سر میں جوئیں ہیں اور میں گوریلا ہوں کیوں کہ میرے چہرے کے بال اور بازو کے بال کچھ زیادہ تھے۔

    ایلی کا کہنا ہے کہ اب میں تھوڑی زیادہ ہی میک اپ فری ہو گئی ہوں کیوں کہ ایسا کرنے سے مجھے اچھا محسوس ہوتا ہے۔