Tag: بغیر ہیلمٹ

  • بڑی پابندی  کا فیصلہ! موٹر سائیکل سواروں کے لئے اہم خبر

    بڑی پابندی کا فیصلہ! موٹر سائیکل سواروں کے لئے اہم خبر

    کراچی : شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے جانی نقصان کے معاملے پر شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے کہا کہ 3 سڑکوں کو ابتدائی طور پر ماڈل بنارہے ہیں، حادثات پر قابو پانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

    پیرمحمد شاہ کا کہنا تھا کہ میٹروپول کلفٹن برج سے دو تلوار تک بغیر ہیلمٹ داخلے پرپابندی ہوگی اور دوسری سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ تک ماڈل ہوگی جبکہ تیسری شارع فیصل ہوگی، جو بہت بڑا ٹاسک ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ رمضان میں تجرباتی بنیادپر مہم کو چلایا جائے گا، رمضان میں ہم نے چالاننگ کو بھی بہت کم کردیا ہے، اس ریلیف کے دوران ہم لوگوں کو آگاہی دینا چاہتے ہیں۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ان 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو واپس بھیجا جائے گا اور رمضان المبارک کے بعد سے کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکشن آفیسرز کو 50 ،50 لاک سسٹم فراہم کریں گے، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا، موٹر سائیکل مالک جب ہیلمٹ لے کر آئے گا تو اسے جانےدیا جائے گا اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

  • موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول ملے گا یا نہیں ؟ بڑا حکم آگیا

    موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول ملے گا یا نہیں ؟ بڑا حکم آگیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہمی کا حکم دے دیا اور درخواست نمٹا دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے موٹر سائیکل سواروں کوبغیر ہیلمٹ پیٹرول فراہمی پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    جسٹس راحیل کامران شیخ نےشہری میاں عرفان بشیر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول ملتا رہے گا۔

    عدالت نے ڈی سی رافیہ حیدرکے جواب کی روشنی میں درخواست منظور کرتے ہوئے نمٹادی اور کہا کہ ڈی سی کے جواب کے مطابق بغیر ہیلمٹ پیٹرول پر پابندی کے متعلق ایڈوائس جاری کی آرڈر نہیں۔

    درخواست گزار نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فروخت پر پابندی چیلنج کی تھی۔

  • بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں  کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد

    بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی پابندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے جاری کیے۔

    ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ٹریفک پولیس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو حکم جاری کیا گیا کہ وہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں‌ کو پیٹرول فروخت نہ کریں‌، حکم نامے کی خلاف ورزی پر پیٹرول پمپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں‌ لائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس لاہور ہائی کورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کی موٹر سائیکل بند کر دی جائے۔

    ہیلمٹ پہننے کے پانچ اہم فوائد

    ہیلمٹ پہننے سے موٹرسائیکل سوار خود کو محفوظ سمجھتا ہے اور اُس کی زندگی خوفناک حادثات سے متاثر نہیں ہوتی۔

    انسان زندگی کے لئے چہرہ اور سر بہت اہمیت رکھتاہے، سر پر چھوٹی سی چوٹ انسان کی موت کا باعث بن سکتی، اس لئے ہیلمٹ پہننے سے کسی بھی حادثے میں سر اور آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔

    ہیلمٹ دھوپ، دھول، مٹی سے محفوظ رکھتا ہے۔

    ہیلمٹ پہننے سے نہ صرف چہرہ محفوظ رہتا ہے بلکہ شناخت بھی چھپی رہتی ہے۔

    ہیلمٹ پہننے سے موٹرسائیکل سوار کا چہرہ تازہ اور گرد آلود سے محفوظ رہتا ہے جس سے رائیڈر کو تھکاوٹ نہیں ہوتی۔

  • کوئٹہ : بغیر ہیلمٹ تیس ہزار موٹرسائیکل سواروں کے خلاف چالان اور جرمانہ

    کوئٹہ : بغیر ہیلمٹ تیس ہزار موٹرسائیکل سواروں کے خلاف چالان اور جرمانہ

    کوئٹہ : پولیس نے بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے پر 30ہزار موٹرسائیکل سواروں کے چالان کرکے جرمانہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سٹی ٹریفک پولیس سرکل کے عملے نے گزشتہ چند روز میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرکے جرمانہ کیا اورخلاف ورزی کرنے پر 100 موٹر سائیکلوں کو بند کردیا۔

    بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کی موٹر سائیکلیں بند کردی جائیں گی، ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نذیر احمد کرد کی نگرانی کی میں ایس پی سٹی ٹریفک پولیس جاوید احمد خان کی سربراہی میں ٹریفک پولیس نے سٹی سرکل میں کارروائیاں کیں۔

    کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے 30 ہزار موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرکے انہیں جرمانہ عائد کردیا اس کے علاوہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 100 موٹر سائیکلوں کو بند کردیا ۔

    ایس پی سٹی سرکل جاوید احمد خان نے بتایا کہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے والوں کا تناسب 10 فیصد ہے ٹریفک پولیس نے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کو ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے لئے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کو بند کرنے کا آغاز کردیا ہے ۔

    شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنی موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور پہنیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلیں بند کی جائیں گئی۔

  • لاہور : بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی شامت آگئی، ایک دن میں 1276 چالان

    لاہور : بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی شامت آگئی، ایک دن میں 1276 چالان

    لاہور : ٹریفک پولیس نے عدالتی احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کےدوران1276چالان کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

    کارروائی کے دوران لاہور پولیس نے بغیر ہیلمٹ1276موٹرسائیکل سواروں کا چالان کیا، شہر میں5315بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ انارکلی سرکل میں800موٹرسائیکل سواروں کو چالان دیا گیا۔

    سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی کے مطابق مال روڈ پر32مقامات پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا، ٹریفک سیکٹر ڈیوٹی کے علاوہ اضافی42وارڈنز تعینات کیے گئے، عدالتی حکم پر موٹرسائیکل سواروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

    سی ٹی او لیاقت علی کا مزید کہنا تھا کہ حادثات سے بچاؤمہم میں آگاہی دینے پر میڈیا کےمشکور ہیں، شہری حادثات سے بچاؤ مہم میں مثبت کردار ادا رکریں، سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ بغیر ہیلمٹ سفر ہرگز نہ کریں۔