Tag: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل

  • بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لئے سوفٹ ویئر تیار

    بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لئے سوفٹ ویئر تیار

    لاہور: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لئے سوفٹ ویئر تیارکرلیا، سوفٹ ویئرکی مدد سے بغیرہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کو پکڑا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار اب بچ نہیں پائیں گے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے رائیڈرز اب ریڈار پر آئیں گے۔

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لئے سوفٹ ویئر تیار کرلیا۔

    پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کے لیےاقدامات جاری ہیں اور اب اسی سلسلے کی کڑی میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے سی سی ٹی وی کیمرےکی مدد سےبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    اس پروجیکٹ میں ایک سوفٹ ویئرکی مدد سے بغیرہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کو پکڑاجائے گا اور پھر اُن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف جرمانوں سمیت مزید کارروائی ہوگی۔

  • بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار

    بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار

    کراچی : ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دے دیا اور چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفرکرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دیتے ہوئے بغیر ہیلمٹ سفر کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

    شارع فیصل پرٹریفک پولیس کی مزید نفری لگادی گئیں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانےوالےشہری ہیلمٹ ضرور استعمال کریں، شہرمیں حادثات میں اموات بڑھنے پرکریک ڈاؤن کافیصلہ کیا گیا۔

    ٹریفک پولیس نے چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد، دہشت گردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

    ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں سالانہ 5 ہزار افراد مارے جاتے ہیں، لیکن ٹریفک حادثات میں 30 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔