Tag: بفرزون

  • کراچی میں مسلح ملزمان کی یونیورسٹی طالبہ سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

    کراچی میں مسلح ملزمان کی یونیورسٹی طالبہ سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

    کراچی : بفرزون سیکٹر 15 اے 2 میں مسلح ملزمان کی یونیورسٹی طالبہ سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15 اے 2 میں موٹرسائیکل سوار ڈکیت گینگ سرگرم ہے۔

    مسلح ملزمان کی یونیورسٹی طالبہ سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، شہری اپنی بیٹی کو موٹر سائیکل پریونیورسٹی چھوڑنے جا رہا تھا۔

    موٹرسائیکل سوارملزما ن اسلحہ کے زور پر طالبہ سے موبائل چھین کرفرار ہوئے ، ملزمان نے لوٹ مار کے بعد اس علاقے میں کچھ ہی فاصلے پر دوسری واردات بھی کی۔

    بچی کواسکول چھوڑنے والے شہری کو بھی اسلحے کے زور پر لوٹا گیا ، دونوں وارداتوں میں سی سی ٹی وی میں نظرآنے والے ملزمان ایک ہی ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال کسی متاثرہ شہری نے مقدمہ درج نہیں کرایا۔

  • بے حسی کی ایک ایسی واردات جسے دیکھ کر دردمند دل تڑپ اٹھے (ویڈیو)

    بے حسی کی ایک ایسی واردات جسے دیکھ کر دردمند دل تڑپ اٹھے (ویڈیو)

    کراچی: جرائم پیشہ عناصر کی بے حسی کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر درد مند دل تڑپ اٹھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی شہر کی ایک ایسی گلی کو آپ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھ سکتے ہیں جہاں موٹر سائیکل لفٹنگ کی واردات کے بعد ایک بزرگ شہری کو لوٹنے کی بے حسی پر مبنی واردات بھی کی گئی۔

    جرائم پیشہ عناصر نے بزرگ شہری کو بھی نہ بخشا، کراچی کے علاقے بفرزون بلاک اے میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ایک معمر شہری کو لوٹ لیا۔

    موٹر سائیکل چوری کی واردات اتنی آسان کیوں؟ فوٹیج سامنے آ گئی

    تین ملزمان نے گلی سے گزرنے والے معمر شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹا، فوٹیج میں ایک موٹر سائیکل پر 3 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے، اسلحہ تھامے ایک ملزم واردات کے دوران ہی ماسک لگانے لگا۔

    دوسری طرف ٹھیک طرح چل بھی نہ پانے والے بزرگ نے مزاحمت کی کوشش کی، ملزم نے شہری کی پینٹ کی اگلی پاکٹ سے موبائل اور پیچھے سے والٹ نکالا، لٹنے کے بعد بھی بزرگ شہری دھیرے دھیرے مزاحمت کرتے رہے لیکن ایک ملزم نے ہاتھ کے اشارے سے انھیں باز رہنے کی تنبیہ کر دی۔

    اس دوران گلی میں موجود کار کی دھلائی کرنے والا سارا منظر دیکھتا رہا، گزشتہ روز اسی گلی سے 2 ملزمان موٹر سائیکل بھی لے اڑے تھے۔

  • موٹر سائیکل چوری کی واردات اتنی آسان کیوں؟ فوٹیج سامنے آ گئی

    موٹر سائیکل چوری کی واردات اتنی آسان کیوں؟ فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ایک واردات کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی واردات کتنی آسانی سے کی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون بلاک 15 اے میں ایک ہی علاقے میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی ہیٹرک ہو گئی ہے، گزشتہ روز ہونے والی واردات ایک ماہ کے اندر اسی علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی تیسری واردات ہے۔

    واردات کے لیے دو افراد موٹر سائیکل پر آئے، ایک نے آسانی سے کچھ ہی دیر میں موٹر سائیکل کا تالا کھولا، بائیک اسٹارٹ کی اور چلتا بنا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پینٹ شرٹ پہنے ایک ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے، ملزم اپنے ساتھی کی موٹر سائیکل سے اتر کر آیا اور پہلے گلی کا جائزہ لیا۔

    اس کے بعد ملزم نے بہ آسانی موٹر سائیکل کا لاک توڑا اور پھر تاریں جوڑ دیں، جب کہ واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار ساتھی بیک اپ پر موجود رہا۔

    پریشان کن بات یہ ہے کہ ملزم نے سیکنڈوں کے اندر واردات کی اور موٹر سائیکل لے اڑا۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو ہلاک

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے تیموریہ میں پولیس نے مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں سیون سی اسٹاپ کے قریب دو مسلح افراد اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

    کراچی : احسن آباد انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 2 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کےعلاقے احسن آباد میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    کراچی : لیاری میں پولیس مقابلہ‘3 ملزمان ہلاک

    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 مئی کو کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں رات گئے بابا لاڈلا گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔