Tag: بقیہ میچز

  • پی ایس ایل 10: بقیہ میچز کھیلنے کیلیے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

    پی ایس ایل 10: بقیہ میچز کھیلنے کیلیے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

    بھارت کی جنگی جارحیت کے باعث ملتوی کی گئی پی ایس ایل 10 کا باقی ٹورنامنٹ 17 مئی سے شروع ہوگا غیر ملکی کھلاڑیوں پاکستان آنے کو تیار ہیں۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کے جنگی جنون اور پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

    تاہم پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور دونوں ممالک میں جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل 17 مئی سے دوبارہ ری شیڈول کر دی گئی ہے۔

    پی ایس ایل 10 جہاں رکی تھی۔ 17 مئی کو اس کا آغاز وہیں سے ہوگا لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے فرنچائز کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان واپس آنے کے لیے تیار ہیں اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔

    ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ فخر کا باعث ہوتا ہے۔

    ایلکس ہیلز پی ایس ایل 10 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے صرف ایک فتح کی ضرورت ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-schedule-of-the-remaining-matches-annouced/

  • پاک بھارت جنگ بندی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ اہم خبر

    پاک بھارت جنگ بندی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ اہم خبر

    پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ 10 کے ملتوی کیے جانے والے میچز کہاں کرائے جائیں گے اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

    پاکستان میں پی ایس ایل 10 اور بھارت میں آئی پی ایل جاری تھیں۔ تاہم مودی سرکار کا جنگی جنون کرکٹ کو لے ڈوبا اور دونوں لیگز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہی کرائے جائیں گے۔ جب کہ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے نہ آنے کی صورت میں یہ میچز غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر کھیلے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ پی ایس ایل ٹیموں کا باقی 8 میچز میں مکمل انحصار ملکی کھلاڑیوں پر ہوگا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرائے جانے کا حتمی فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ اختتامی مراحل میں جاری ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل اور پلے آف مرحلے کے تین میچز سمیت مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جانے ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث دو روز قبل پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابتدائی طور پر دبئی منتقل کر دیے گئے تھے۔ بعد ازاں اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔