Tag: بلائنڈ کرکٹ ٹیم

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی ویزوں کی منتظر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی ویزوں کی منتظر

    ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ، بھارت تاحال پاکستان کو ویزہ دینے سے ٹال متول کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویزے آج جاری نہ ہونے پر پاکستان کا ورلڈ کپ سے آوٹ ہونے کا امکان بڑھ جائے گا۔

    چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کے باوجود کوٸی جواب نہیں دیا جا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ویزہ کلیٸرنس کیلٸے دو ماہ قبل تمام تفصیلات بھارت کو بھجوا دی تھی، قومی بلائنڈ ٹیم نے شیڈول کے مطابق اتوار کو بھارت روانہ ہونا ہے۔

    ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 دسمبر سے بھارت میں کھیلا جانا ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ہے۔

    روایتی حریف بھارت کیخلاف 8 دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہوگا، پاکستان دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا ہے۔

  • پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے دی

    پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے دی

    کولمبو: پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

    سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستانی ٹیم نے ہدف 34ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پرحاصل کیا، قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نثار 121 ، راشد 83 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کا آخری میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    بلائنڈ کرکٹ سیریز، پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے دی

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستانی بلے باز بدر منیر کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔

    سری نے پاکستان کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی کرکٹ ٹیم نے 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

    پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 21 فروری سے سری لنکا کے دورے پر ہے ، جہاں پر وہ ایک روزہ سیریز کھیل رہی ہے اور اس کے بعد ٹی 20 میچ کی سیریز بھی سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔