Tag: بلال اظہر کیانی

  • حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ

    حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کی بنیاد بنا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ، گزشتہ مالی سال میں لوگوں کی معاشی کارکردگی بہتررہی، آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کی بنیاد بنا۔

    وزیر مملکت خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر کے ریونیو میں 26 فیصد گروتھ حاصل کی، گزشتہ مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی حاصل کیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائربھی بڑھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جانے کی اصل وجہ زرمبادلہ کےذخائرمیں کمی تھی، 20 جون کی تاریخ تک ریزرو 14ارب ڈالرپرکھڑے تھے۔

    بلال اظہر نےکہا پارلیمنٹ اور اتحادیوں کے شکر گزار ہیں کہ بجٹ منظور ہوا، ہم نے میکرو اکنامک استحکام کا سفر بھی جاری رکھنا ہے ، معیشت میں گروتھ کو مزید بڑھانا ہےتاکہ ایکسپورٹ بڑھے۔

    وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں معیشت میں ایسی گروتھ ہو جس سے ہر پاکستانی مستفید ہو، وزیراعظم کاہدف ہےکہ ہمیں آئی ایم ایف دوبارہ نہ جانا پڑے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست بات کی خواہش تھی، جو پوری نہیں ہوئی،  بلال اظہر کیانی

    بانی پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست بات کی خواہش تھی، جو پوری نہیں ہوئی، بلال اظہر کیانی

    اسلام آباد : ن لیگ کے رہنما بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست بات کی خواہش تھی جو پوری نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پائیدار ترقی کی ٹاسک فورس کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سنگین جرائم پرجیل میں ہیں ،براہ راست بات نہیں ہوسکتی۔

    بلال اظہر کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے ہی بنائی امید ہے اس بار دوڑ نہیں جائیں گے، بانی کی ابھی تک اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست بات کی خواہش پوری نہیں ہوئی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پوری سیاست بیساکھیوں پر ہے، اب اس کو عادت ہوگئی ہے، عمران خان نے اپوزیشن، دھرنے اور حکومت بھی بیساکھیوں پرہی کی، ان کو سیاسی ڈائیلاگ اور طریقہ کار نہیں پتہ۔

    انھونے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کو سازش سے ہٹانے والوں میں قمرباجوہ ،فیض حمید شامل تھے، اُس وقت جو اہم منصبوں پر تھے وہ نوازشریف حکومت گرانے میں ملوث تھے۔

    عمران خان کے حوالے سے ٹاسک فورس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان تو قمرباجوہ کو بہت ڈیموکریٹ کہتے تھے پھر کہا انہوں نے مجھے نکالا، وہ پھر اسی قمر باجوہ کیساتھ بیٹھ گئے، سال 2018 انتخابات میں آرٹی ایس بٹھانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

  • بجلی کے بھاری بھر کم بل ، صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    بجلی کے بھاری بھر کم بل ، صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ایک دو ماہ میں اچھی خبر آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سےعوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا، اس اقدام کوسراہا جانا چاہیے اور دوسرے صوبوں کی حکومتوں کو بھی اپنےعوام کو ریلیف دینا چاہیے۔

    مراد علی شاہ کے بیان کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک صوبےکےوزیراعلیٰ کی طرف سےغیرضروری بیان آیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے اقدام کا دفاع توکرنا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ نوازشریف وفاق،پنجاب حکومتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہیں، یہ ریلیف بھی نوازشریف کی ہدایت پردیاگیاہے، پنجاب حکومت پنجاب کےصارفین کیلیےبلاسُودسولراسکیم لائے گی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیےکام کررہی ہے،صوبوں سےمشاورت ہوئی ہے، ایک دو ماہ میں وفاق کی طرف سےاچھی خبر آئے گی اور بجلی کے مجموعی نرخوں میں کمی ہوگی۔

  • ‘عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا 9 مئی والوں کیساتھ ہیں یا مہنگائی ختم کرنے والوں کیساتھ’

    ‘عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا 9 مئی والوں کیساتھ ہیں یا مہنگائی ختم کرنے والوں کیساتھ’

    اسلام آباد : نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے کنوینئر بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کوڈیفالٹ کےدہانےپر پہنچایا، اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا 9 مئی والوں کیساتھ ہیں یامہنگائی ختم کرنےوالوں کیساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے کنوینئر بلال اظہر کیانی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کوتمام مشکلات سےآگاہ کیاہے، حکومت مہنگائی میں کمی سمیت عوام کو ریلیف دینےکیلئےکوشاں ہے، بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں کمی لاناحکومت کی ترجیح ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خراب معاشی حالات میں حکومت سنبھالی، توڑپھوڑکرنےوالی جماعت نےمعیشت کوتباہ کیا، پی ٹی آئی حکومت 2کروڑ لوگوں کو خط غربت کی لکیرسے نیچے دھکیل کرگئی۔

    ٹاسک فورس کے کنوینئر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےاداروں کوتباہ کیا اور ملک کوڈیفالٹ کےدہانےپرپہنچایا، اب عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا 9 مئی والوں کیساتھ ہیں یا مہنگائی ختم کرنےوالوں کیساتھ ہیں۔

    بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ مرکزی اورپنجاب حکومت عوام کی ترقی کیلئےکام کررہی ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سےمہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، حکومت مہنگائی کی شرح3سال کی کم ترین مدت سے نیچے لے آئی ہے۔

    نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے کنوینئر نے بتایا کہ عوام کی قوت خریدکومزیدآسان کرناہے، ہماراکام آلوپیازکی قیمتوں کوبھی دیکھنا ہے تاکہ عوام کا چولہا جل سکے جبکہ حکومت عوام کوروزگارفراہم کرنے کیلئے وسائل پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے.

    انھوں نے کہا کہ 2013سے2018تک نوازشریف نےملک کوترقی دی، نوازشریف نےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاتھا، جب ڈسٹری بیوشن کمپنیاں درست ہاتھ میں جائیں گی توحالات بہتر ہونگے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ  200یونٹ تک بجلی صارفین کو50ارب روپےکی سبسڈی دےرہےہیں، پنجاب میں عوام کومفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، عوام کوہرممکن ریلیف دینےکی کوشش کررہے ہیں۔

  • ’’پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے‘‘

    ’’پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے‘‘

    بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد کے درمیان شیئر کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے شیئر کی فروخت کیساتھ مینجمنٹ کنٹرول بھی دیا جائے گا۔ بولیاں آنے کے بعد پی آئی اے کے تکنیکی اور فنانشل معاملات دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    بلال اظہر نے بتایا کہ پروسیس آگے بڑھے گا اور اختتام کے قریب نجکاری کمیشن طے کریگا کتنے شیئر فروخت کرنے ہیں۔ ن لیگ کی گزشتہ حکومت میں ہم اس اسٹیج تک بھی نہیں پہنچے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کس شخص سے کہاں کام لینا چاہتے ہیں۔ ای سی سی کی سربراہی وزیرخزانہ کررہے ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کمیشن کی سربراہی اسحاق ڈار کررہے ہیں۔

    ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق کمیٹی کی سربراہی خواجہ آصف کررہے ہیں۔ چینی سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کی سربراہی احسن اقبال کررہے ہیں۔ نجکاری کا عمل وزیرخزانہ کا کام نہیں ہے۔

    بلال اظہرکیانی نے کہا کہ ایڈوائزر سے پتہ چلا کئی ممالک اور کمپنیاں پی آئی اے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہولڈنگ کمپنی کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں ہولڈنگ کمپنی کی وجہ سے خلل نہیں آئیگا۔ موجودہ ملازمین سے متعلق کام کیا جارہا ہے، جلد پالیسی بنالی جائے گی۔

  • عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا: بلال اظہر کیانی

    عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا: بلال اظہر کیانی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔

    بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ عارف علوی قانون اور آئین شکن شخص  تھے، عارف علوی ایک جماعت اور گروہ کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے رہے انہوں نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔

    مسلم لیف ن کے رہنما نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں کوئی ایک جماعت حکومت نہیں بنا سکی جب کے بعد ہم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کی بات کی اور اس اتحاد کے نتیجے میں شہباز شریف وزیراعظم، آصف زرداری صدر بنے۔

    بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جمہوری جماعتیں آپس میں گفتگو کرتی ہیں، 2013 میں 35 پنکچر اور 4 حلقوں کی بات کی گئی، باتیں کرنے والوں نے بعد میں معافی مانگ کر شرمندگی اٹھائی۔

    انہوں نے کہا کہ اب ایک گروہ بہت شورمچارہاہے، اس کی حرکتیں وہی ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس ڈاؤن ہوا انہیں نتائج قبول ہوگئے، 2024 میں پھر وہی رونا دھونا جاری ہے۔

    بلال اظہرکیانی نے کہا کہ مختلف کمپنیوں کے سروے دیکھ لیں نتائج بھی وہی آئے ہیں، الیکشن پر اعتراض ہے تو عدالت اور الیکشن کمیشن جائیں، ایک مخصوص جماعت لڈو الٹانے کے چکر میں رہتی ہے۔

    بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایک بار پھر مفاہمت کی بات کی ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنی شرائط کو خود توڑا، شوکت ترین نے بانی پی ٹی آئی کے ورغلانے پر آئی ایم ایف کو چٹھیاں لکھیں اور آج پھر بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو چٹھی لکھی ہے۔

    بلال اظہر کیانی نے کہا کہ چٹھی کے بدلے آئی ایم ایف سے ایک زور دار جواب ملا، معاشی مسائل سے نمٹنے والی حکومت کو روکنا انکی غلط فہمی ہے۔