Tag: بلال بن ثاقب

  • بھارت کے سب سے بڑے بٹ کوائن انفلوئنسر کا بلال بن ثاقب کو خراجِ تحسین

    بھارت کے سب سے بڑے بٹ کوائن انفلوئنسر کا بلال بن ثاقب کو خراجِ تحسین

    اسلام آباد: بھارت کے سب سے بڑے بٹ کوائن انفلوئنسر بٹ کوائن والا نے بلال بن ثاقب کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کاش بھارت میں بھی بلاک چین کا ایسا لیڈر ہوتا جیسا پاکستان کے بلال بن ثاقب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے ایشیا بٹ کوائن کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہیں بھارتی کرپٹو ماہرین اور عالمی ریگولیٹرز کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

    اعلامیے میں کہا گیا بھارت کے سب سے بڑے بٹ کوائن انفلوئنسر "بٹ کوائن والا” نے بلال بن ثاقب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "کاش بھارت میں بھی بلاک چین کا ایسا لیڈر ہوتا جیسا پاکستان کے پاس بلال بن ثاقب ہے، ہمیں بھارت میں بھی ان جیسے رہنما کی ضرورت ہے”

    بھارتی بٹ کوائن کمیونٹی نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ بلال بن ثاقب نے پاکستان کی عالمی شناخت کو کرپٹو اور بلاک چین کے ذریعے نئی جہت دی ہے۔

    اپنے خطاب میں بلال بن ثاقب نے پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا اور آزاد ریگولیٹری ادارہ ہے جو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

    کانفرنس میں امریکی صدر کے صاحبزادے ایرک ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے بھی بطور اسپیکر شرکت کی، جہاں پاکستان کے وزیر کو بھارتی ماہرین سے داد ملنا ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر جمی ہوئی ہیں ، یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت آج بھی کرپٹو کے معاملے میں الجھن اور خوف میں پھنسا ہوا ہے اور پاکستان بھارت سے کئی قدم آگے نکل چکا ہے، دنیا بھر کے ریگولیٹرز، حکومتیں اور ادارے پاکستان سے رابطہ کر رہے ہیں جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کا ثبوت ہے۔

  • بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدر سے ملاقات، بٹ کوائن کے معاہدے پر دستخط

    بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدر سے ملاقات، بٹ کوائن کے معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدرنایاب بلکے سے ملاقات بٹ کوائن کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب کی سلواڈور کے صدرنایاب بلکے سے ملاقات ہوئی۔

    کرپٹو کونسل پاکستان اور سلواڈور کے درمیان باہمی تعاون کیلئے لیٹرآف انٹنٹ پردستخط کیے گئے اور اس حوالے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    ملاقات میں پاکستان اور سلواڈورکے درمیان کرپٹو اور بلاک چین میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور سلواڈور کرپٹو اوربلاک چین میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے جبکہ پاکستان اورسلواڈور کرپٹواوربلاک چین میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    وزارتِ خزانہ کا کہنا ہت کہ بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں پر عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے رجحان کے تناظر میں پاکستان نے پہلی بار ایل سلواڈور کے ساتھ ایک تاریخی سفارتی قدم اٹھایا ہے۔

    اس ملاقات کو مکمل طور پر بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مرکوز رکھا گیا۔ ماہرین اس ملاقات کو بٹن کوائن پلس ڈپلومیسی کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔

  • ‘پاکستان کی کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں کامیابیوں سے بھارت پریشان’

    ‘پاکستان کی کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں کامیابیوں سے بھارت پریشان’

    واشنگٹن : وزیرمملکت برائے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثہ جات بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں کامیابیوں سے بھارت پریشان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثہ جات بلال بن ثاقب کی امریکا میں مصروفیات جاری ہے۔

    بلال بن ثاقب نے پاکستان کی کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کوششوں سےآگاہ کیا، انھوں نے لاس ویگس میں بٹ کوائن کانفرنس میں پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

    وزیرمملکت برائے کرپٹو نے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن کے سلسلے میں سرفہرست ملکوں میں شامل ہونےپر گامزن ہے، کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثہ جات میں پاکستان کی آئے روز کامیابیوں سے بھارت پریشان ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا بٹ کوائن ریزرو کا اعلان، بھارت کی نیندیں اُڑ گئیں

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپٹواورڈیجیٹل اثاثہ جات کےمعاملےمیں نئی کامیابیاں حاصل کر رہاہے، پاکستان بٹ کوائن کے ذخائر قائم کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بننا چاہتا ہے۔

    وزیرمملکت نے مزید بتایا کہ بٹ کوائن ذخائر کیلئے انفرا اسٹرکچر کرپٹو مائننگ اور اے آئی کا ڈیٹا زون قائم کرناچاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹوکونسل کےقیام سے محض 3 ماہ میں بٹ کوائن ذخائر سےبھارت تلملااٹھا، بھارت نے کئی سال سے کرپٹو پر صرف ایک ڈسکشن پیپر ہی تیار کیا ہے۔

  • بلال بن ثاقب کی  ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر سے اہم ملاقات

    بلال بن ثاقب کی ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر سے اہم ملاقات

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر بوہائن سے ملاقات میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ کی کوششوں سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیربرائے کرپٹو بوہائن سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں بلال بن ثاقب نے پاکستان میں کرپٹو ،ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ کی کوششوں سےآگاہ کیا۔

    ملاقات میں پاکستان اور امریکا میں ڈیجیٹل اثاثوں کے فروخت کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا بوہائن کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لئےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے مشیر ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا

    وزیر مملکت برائے کرپٹو نےلاس ویگس میں بٹ کوائن کانفرنس میں پاکستانی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن کے ذخائر قائم کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بنناچاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن کیلئے انفراسٹرکچر کرپٹو مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس زون بنانا چاہتے ہیں، پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے لئے جدید ریگولیٹری فریم ورک بنانا چاہتا ہے۔

    یہ ملاقات لاس ویگاس میں بٹ کوائن 2025 کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے اپنے ’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو (ایس بی آر)‘ کے اعلان کے بعد ہوئی، جس کے نتیجے میں پاکستان ایشیا کے ان اولین ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، جنہوں نے اپنی خودمختار اثاثہ حکمت عملی میں بٹ کوائن کو شامل کیا ہے۔

  • بلال بن ثاقب کو ایک اور  بڑا عہدہ مل گیا

    بلال بن ثاقب کو ایک اور بڑا عہدہ مل گیا

    اسلام آباد : بلال بن ثاقب کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا، وہ کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق معاون خصوصی ہوں گے اوران کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔

    اس حوالے سے اعلامیے میں کہا کہ بلال بن ثاقب 7 سے 9 ملکوں میں کرپٹو کے حوالے اہم فیصلہ سازی میں شامل رہے ہیں، وہ پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل کی ملاقات

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کی ورلڈلیبرٹی فنانشل کیساتھ معاہدے اور بائنانس کے بانی سی زی کے ساتھ معاہدے میں اہم کرداراداکیا ہے۔

    بلال لندن اسکول آف اکنامکس سےتعلیم یافتہ ہیں، وہ ڈیجیٹل کرنسی اوراثاثوں میں ایف اےٹی ایف کےفریم ورک کی تیاری میں بھی پیش پیش ہیں اور بٹ کوائن کی مائننگ کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل  کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل کی ملاقات

    اسلام آباد : پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو عالمی سطح پر کرپٹو اور بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب کی اہم ملاقات ہوئی۔

    یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی، جس کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا اور بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا تھا۔

    ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل کو عالمی سطح پر کرپٹو اور بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او نے فیلڈ مارشل کو ورلڈ لبرٹی فنانشل اور بائنانس کے بانی کے وفد کے دورہ پاکستان، بین الاقوامی تعاون اور کرپٹو کرنسی کے شعبے میں نوجوانوں کی تربیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان میں اضافی بجلی بٹ کوائن مائننگ،اے آئی ڈیٹا سینٹرز کےلیےاستعمال ہوگی، نوجوانوں اوراسٹارٹ اپس کوبلاک چین حل تیار کرنے کے لیے سہولت ملے گی۔

    فیٹف گائیڈلائنز کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ اتھارٹی قائم کردی گئی، سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل امریکا میں جلدبٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے اور پاکستان کی ورچوئل اثاثہ معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

  • کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینا ضروری ہے، بلال بن ثاقب

    کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینا ضروری ہے، بلال بن ثاقب

    پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینا ضروری ہے۔

    اس اقدام سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا، انہوں نے بھوٹان کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ملک جی ڈی پی کا 30 فیصد کرپٹو کرنسی سے حاصل کررہا ہے، کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو سپورٹ ملے گی۔

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی میں پاکستان کا ہدف آرٹیفیشل انٹیلی جنس بلاک چین اور کرپٹو مائننگ ہے۔ پاکستانی شہری کرپٹو کرنسی میں تجارت کر رہے ہیں۔ قانونی فریم ورک بن گیا تو لوگوں کا اعتماد بڑھے گا، کرپٹو کا زرمبادلہ پاکستان میں رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اے آئی اور بلاک چین میں تو ہم واقعی بہت پیچھے رہ گئے ہیں، بھارت کو ہی دیکھ لیں وہاں اے آئی کی پالیسی2017میں آچکی ہے، بھارت بلاک چین میں ہم سے 4 سال آگے ہے۔

    سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے نوجوانوں کو اے آئی اور بلاک چین کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، کرپٹو سے متعلق کنفیوژن کو وضاحت میں بدل دیں تو معیشت آگے بڑھے گی۔

    پاکستان میں لوگ بلاک چین سے متعلق چھپ چھپا کر کام کر رہے ہیں، کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دی جاتی ہے تو ملکی معیشت ترقی کرے گی۔

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو سے متعلق ہماری حکومت کو ایک پالیسی پر دستخط کرنے ہیں، آئی ٹی انوائرمنٹ میں بھی ہم پیچھے ہیں اس کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

  • کنگ چارلس نے پاکستانی نوجوان کو ایوارڈ کیلئے کیوں نامزد کیا؟

    کنگ چارلس نے پاکستانی نوجوان کو ایوارڈ کیلئے کیوں نامزد کیا؟

    لندن : کوویڈ19 کی عالمی وبا کے دوران شاندار انسانی خدمات کے اعتراف میں پاکستانی نژاد نوجوان اور کاروباری شخصیت بلال بن ثاقب کو موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (ایم بی ای) میڈل سے نوازا گیا۔

    کنگ چارلس کی سفارش پر ’’شہزادی این‘‘ نے انہیں یہ باوقار اعزاز عطا کیا، بلال بن ثاقب کو یہ ایوارڈ کورونا وائرس کی وبا کے دوران برطانیہ کے فرنٹ لائن ورکرز کو تازہ اور گرم کھانا فراہم کرنے کی کوششوں پر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بلال بن ثاقب نے اپنی اس شاندار کاوش کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا اور اپنے دیگر منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کے علاوہ ہماری تنظیم پاکستان میں بھی کام کررہی ہے جس کے تحت صاف پانی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اس میں لوگوں کو پانی سے بھرے بھاری برتن کاندھوں یا سر پر لانا نہیں پڑے گا انہیں ایک خاص قسم کی ہاتھ گاڑی فراہم کی جائے گی۔

    بلال بن ثاقب نے بتایا کہ وہ اس وقت پاکستان میں بلاک چین اپنانے اور تعلیم پر کام کر رہے ہیں اور ملک میں بلاک چین انقلاب کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔