Tag: بلال سعید

  • بلال سعید نے حافظ قرآن کے بعد گلوکار بننے پر کیا کہا؟

    بلال سعید نے حافظ قرآن کے بعد گلوکار بننے پر کیا کہا؟

    پاکستان کے معروف پنجابی گلوکار بلال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں۔

    بلال سعید اردو اور پنجابی گلوکار ہیں جنہیں مداحوں نے ان کے منفرد انداز کے گانوں کی وجہ سے بے حد پسند کیا ہے، حال ہی میں گلوکار نے ایک پروگرام میں شرکت کی۔

    پروگرام میں بلال سعید نے انکشاف کیا کہ میں حافظِ قرآن ہوں لیکن بعد میں انہوں نے گلوکاری میں اپنا کیریئر بنایا، گلوکاری کرنے کی اجازت میرے والد نے دی۔

    بلال سعید نے کہا کہ میرے والد نے مجھے اس فیصلے کی اجازت دی کیونکہ میرے والد نہیں چاہتے تھے کہ میں کسی بھی موقع سے محروم رہوں۔

    گلوکار بلال سعید نے کہا کہ اب بھی جب میں سیالکوٹ جاتا ہو تو مجھے عجیب سا محسوس ہوتا ہے مجھے اب بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں میرے استاد مجھے گلوکاری کرتے نہ دیکھ لیں۔

    بھارت میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے حوالے سے بلال سعید نے کہا کہ بھارتی انڈسٹری میں چاہے کوئی سپر اسٹار ہو یا جونیئر آرٹسٹ، سب کو اپنے معاہدوں کی مکمل پاسداری کرنی ہوتی ہے اور یہ ایک اچھا اصول ہے جسے ہماری انڈسٹری کو بھی اپنانا چاہیے۔

  • بلال سعید نے دورانِ کنسرٹ مائیک مارنے کی وجہ بتادی؟

    بلال سعید نے دورانِ کنسرٹ مائیک مارنے کی وجہ بتادی؟

    گلوکار بلال سعید نے دوران کنسرٹ منچلوں پر مائیک سے وار کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، تاہم اب بلال سعید نے اس حوالے سے وضاحت دی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

    گلوکار بلال سعید کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پوسٹ میں کہنا تھا کہ اسٹیج ہمیشہ میرے لیے ایک کُل کائنات کی حیثیت رکھتا ہے، پرفارم کرتے ہوئے میں نے ہمیشہ مکمل اور زندہ دل محسوس کیا ہے کیونکہ اس دوران میں اپنی بیماری، تناؤ، پریشانیوں کو سائیڈ پر رکھ دیتا ہوں۔

    بلال سعید نے بتایا کہ جب میں اپنے چاہنے والوں کے لئے پرفارم کرتا ہوں تو میں سب کچھ پیچھے چھوڑ دیتا ہوں۔گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے مداحوں سے پیار کرتا ہوں اور بعض اوقات یہ محبت یکطرفہ بھی ہوسکتی ہے۔

    بلال سعید نے کہا کہ پرفارمنس کے دوران اسٹیج مجھ سے احترام کا تقاضہ کرتا ہے اور اس چیز پر میں کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج کا احترام مجھ سمیت ہر ایک پر لازم ہے۔

    بلال سعید کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کنسرٹ کے شرکاء میں سے کوئی بدتمیزی کررہا ہو لیکن یقینی طور پر پر میرا یہ ردعمل پہلی بار تھا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔

    یاد رہے کہ بلال سعید کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پرفارمنس دے رہے ہیں کہ اچانک غصے میں آکر مائیک کو حاظرین کی جانب کھینچ کر مار دیتے اور گانا ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

    بلال سعید نے کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک دے مارا

    سوشل میڈیا پر گلوکار کے اس اقدام کو کنسرٹ میں شریک ایک شخص نے شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ قرار دیا۔

  • اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد ، حکم نامہ جاری

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد ، حکم نامہ جاری

    لاہور : مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان ادکارہ صباء قمر اور بلال سعید کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔

    جاری حکم میں قرار دیا گیا ہے کہ ملزمان پر مسلمانوں کے جزبات مجروح کرنے کا الزام ہے،ملزمان پر جرم کے ارتکاب کی حد تک ثبوت موجود ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان پر الزام ثابت کرنے کے لیے پراسیکیوشن کو گواہان کے بیانات قلم بند کرنے ہیں اور ملزمان پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کو ملزمان کے خلاف شواہد لانے کا موقع دیے بغیر فیصلہ نہیں ہو سکتا،عدالت شواہد کے مشاہدے کے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتی۔

    عدالت نے مزید کہا کہ پراسکیوشن کے ثبوتوں کے بغیر ملزمان کو معصوم ثابت نہیں کیا جا سکتا اور اس وقت اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا کہ ملزمان پر الزام بے بنیاد ہے، عدالت ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست کو مسترد کرتی ہے۔

  • مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    کراچی: معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا نیا گانا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ ’باری 2‘ (اُچیاں دیواراں) ریلیز کردیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا ’باری‘ ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈ بنائے تھے۔

    گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانے کا ری میک بھی ریلیز کریں گے۔

    باری 2 کو پہلے حصے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ مومنہ مستحسن غلط فہمی کی بنیاد پر ناراض ہوجاتی ہیں اور گانے کے آخر میں اس ناراضی کو ختم ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔

    ریلیز ہوتے ہی ‘باری 2’ کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور صرف 2 گھنٹے میں اس گانے کو ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’باری 2‘ کا ہیش ٹیگ بھی دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ‘دراصل باری کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے’۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ‘ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی میں آگے کیا ہوا؟ اس سے متعلق جلد ہی مداح باری 2 میں دیکھیں گے’۔

    دوسری جانب بلال سعید نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘باری 2 میں مومنہ کو دیکھ کر ہاتھ پر چائے گرے گی؟ ‘۔


    خیال رہے کہ مومنہ اور بلال سعید کے گانے ‘باری’ کو یوٹیوب پر اب تک 8 کروڑ 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

  • بھارتی گلوکارہ کی پوسٹ وائرل، وجہ پاکستانی گانا

    بھارتی گلوکارہ کی پوسٹ وائرل، وجہ پاکستانی گانا

    نئی دہلی: بھارتی گلوکارہ نے پاکستانی گلوکاروں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا گانا نہایت خوبصورت انداز میں گنگنایا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارہ نوپور سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں وہ پاکستانی گلوکاروں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا گانا باری گنگنا رہی ہیں۔

    نوپور نے لکھا کہ انہیں اپنے مداحوں کی طرف سے بے شمار فرمائشیں موصول ہوئیں جس کے بعد وہ اپنا پسندیدہ گانا سنا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nupur Sanon (@nupursanon)

    پنجابی زبان کا مذکورہ گانا گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ہے جسے گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا۔ اس گانے کی شاعری، کمپوزیشن اور ہدایت کاری کے فرائض بھی بلال سعید نے ہی انجام دیے ہیں۔

    گانے کو دونوں پر عکسبند کیا گیا ہے جس میں دونوں کی جوڑی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔

    نوپور نے یہ گانا گنگناتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس گانے کی شاعری بے حد پسند ہے۔

    خیال رہے کہ نوپور معروف اداکارہ کریتی سنن کی بہن ہیں اور جلد ہی بالی ووڈ فلموں میں جلوہ گر ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں، وہ گلوکارہ بھی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے گانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

  • صبا قمر اور بلال سعید کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں توسیع

    صبا قمر اور بلال سعید کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور : سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں اداکار ہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، دوران سماعت دونوں کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی۔

    وکیل نے کہا کہ دونوں کی جان کو خطرہ ہے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

    وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ عبوری درخواست ضمانت میں ملزم کاموجود ہونا ضروری ہوتا ہے ، عدالت صباقمر اور بلال سعید کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔

    سیشن کورٹ نے صبا قمر اوربلال سعید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی درخواست منظورکرلی اور عبوری ضمانت میں 3 ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو 3 ستمبر کو طلب کرلیا ۔

    یاد رہے 15 اگست کو سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری سے روک دیا تھا اور ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے 25اگست کو تھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

    خیال رہے مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔