Tag: بلال عباس

  • بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح، در فشاں سلیم نے بالآخر خاموشی توڑ دی

    بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح، در فشاں سلیم نے بالآخر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔

    حال ہی میں اداکارہ درفشاں نے ایک انٹرویو دیا جہاں اداکارہ نے اپنے اور اداکار بلال عباس سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔

    درفشاں نے کہا کہ جب رومانوی ڈرامہ کرتے ہیں تو ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہوتا ہے، یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ اچھا محسوس کریں اس سے یہ ہوتا ہے کہ  اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دیتی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا اور بلال عباس کا تعلق بھی ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن اسکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔

     میزبان نے سوال پوچھا کہ لوگوں کو آپ کی بلال کے ساتھ جوڑی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تقریباً آپ دونوں کی شادی کروا دی تھی، اس پر آپ کا ردعمل کیا تھا؟

    اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے معاملات نجی رکھتی ہوں ،ہمارے نکاح سے متعلق بہت سی افواہیں تھیں، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے،کسی بھی معاملے کو نجی رکھنے اور خفیہ رکھنے میں فرق ہوتا ہے،اور شادی جیسے معاملے کو آپ زیادہ دیر تک خفیہ رکھ بھی نہیں سکتے۔

    بالی وڈ اداکار جو سالوں سے لاپتہ ہے

    در فشاں نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جب کہ شادی بیاہ یہ بہت ہی نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کرکے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟

  • ’بلال عباس کے ساتھ افواہیں پھیلیں تو کوئی مسئلہ نہیں‘

    ’بلال عباس کے ساتھ افواہیں پھیلیں تو کوئی مسئلہ نہیں‘

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا کا کہنا ہے کہ اگر بلال عباس کے ساتھ میری افواہیں پھیلیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    اداکارہ جینیس ٹیسا نے حال ہی میں اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور سیگمنٹ ’ریپڈ فائر‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے سوال کیا کہ ینگ اسٹنرز، عاطف اسلم، حسن رحیم، عاطف اسلم میں سے کس گلوکار کی ویڈیو میں آنا چاہیں گی؟

    جینیس ٹیسا نے کہا کہ وہ ینگ اسٹنرز کے گانے کی ویڈیو میں آنا پسند کریں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھے فلم کی کاسٹ خود سے کرنی ہو تو بلال عباس کو بطور ہیرو شامل کروں گی اور والد شبیر جان ہوں گے۔

    میزبان نے سوال کیا کہ ان میں کس اداکار کے ساتھ آپ کی افواہیں پھیلیں تو بُرا نہیں لگے گا؟ اداکارہ نے آپشن سنے بغیر ہی بلال عباس کا نام لیا۔

    جب انہیں آپشن میں دانیال ظفر، حمزہ سہیل، زاویار نعمان اور مومن ثاقب کے نام دیے گئے تو جینیس ٹیسا نے کہا کہ مجھے سب کے ساتھ ہی مسئلہ ہوگا بس بلال عباس کے ساتھ افواہیں پھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    سابق بوائے فرینڈ کے سوال پر جینیس ٹیسا نے اداکار فہد شیخ کا نام لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر کسی اداکار کے اکاؤنٹ میں جاکر نہیں دیکھتی کہ کیا شیئر کیا ہے جبکہ شوٹنگ کے دوران کبھی سیٹ پر دیر سے نہیں پہنچتی اگر دیر ہوبھی جائے تو سچ بتا دیتی ہوں۔

    جینیس ٹیسا نے کہا کہ ایمانداری سے کہتی ہوں کہ کبھی سیلیبرٹی ہونے کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

  • بلال عباس اور سارہ خان بھارتی ڈرامے میں اداکاری کے لیے تیار

    بلال عباس اور سارہ خان بھارتی ڈرامے میں اداکاری کے لیے تیار

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس اور اداکارہ سارہ خان بھارتی ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

    اداکار بلال عباس اور سارہ خان کا نیا ڈرامہ ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ بھارتی چینل ’زندگی‘ پر نشر کیا جائے گا جس کی ہدایت کاری کے فرائض کمال انجم شہزاد نے انجام دیے ہیں۔

    ’عبداللہ پور کا دیود داس‘ کی کہانی شاعرانہ موضوعات، محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے۔

    ڈرامے کے مرکزی کردار ’فخر‘ اور ’کاشف‘ ہوں گے جنہیں بالترتیب بلال عباس اور رضا طالش نے ادا کیا جبکہ سارہ خان ڈرامے میں ’گل بانو‘ کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

    اداکار بلال عباس نے انسٹاگرام اسٹوری میں میں ڈرامے کے پوسٹرز بھی شیئر کیے ہیں جس میں سارہ خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ’عبداللہ پور کا دیو داس‘ کا پریمیئر فروری 2024 میں بھارتی چینل ’زندگی‘ پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ اداکار بلال عباس اور سارہ خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔

  • ’گھر میں لگتا ہی نہیں کہ میں اداکار ہوں‘

    ’گھر میں لگتا ہی نہیں کہ میں اداکار ہوں‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار بلال عباس خان کا کہنا ہے کہ گھر میں لگتا ہی نہیں ہے کہ میں اداکار ہوں۔

    اداکار بلال عباس خان اور سجل علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    ندا یاسر نے بلال عباس سے پوچھا کہ والدہ فیشن ڈیزائنر ہیں گھر میں شوبز سے متعلق کوئی گفتگو ہوتی ہے۔

    بلال عباس نے کہا کہ ’گھر میں مجھے تو لگتا ہی نہیں ہے کہ میں اداکار ہوں، گھر میں شوبز اور کام سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوتی۔

    میزبان نے ازراہ مذاق پوچھا کہ یہ ہوتا ہوگا کہ جاؤ ڈبل روٹی انڈے لے آؤ بلال؟ اس پر اداکار نے کہا کہ نہیں یہ اب نہیں ہوتا، حالات تھوڑے بہتر ہوگئے ہیں لیکن میں وہیں کا وہیں ہوں۔

    بلال عباس نے کہا کہ والدہ فیشن ڈیزائنر ہیں لیکن پہننے اوڑھنے سے متعلق کوئی گائیڈ لائنز نہیں ملتیں۔

    واضح رہے کہ بلال عباس اور سجل علی کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ 19 نومبر کو ریلیز کی ہوگی۔

    نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سجل علی، بلال عباس خان مرکزی کردار نبھائیں گے جب کہ تجربہ کار اداکار جاوید شیخ، ثمینہ احمد، مرینہ خان اور منظر صہبائی، شہریار منور بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔