Tag: بلال مقصود

  • ’اسٹرنگز‘ ختم ہونے کے بعد میں ہواؤں میں اڑنے لگا لیکن پھر۔۔۔۔۔ بلال مقصود نے کیا کہا؟

    ’اسٹرنگز‘ ختم ہونے کے بعد میں ہواؤں میں اڑنے لگا لیکن پھر۔۔۔۔۔ بلال مقصود نے کیا کہا؟

    گلوکار و گٹارسٹ بلال مقصود نے کہا کہ میوزک بینڈ اسٹرنگز ختم ہونے کے بعد میں ہواؤں میں اڑنے لگا تھا لیکن پھر میں شدید ڈپریشن میں چلا گیا۔

    بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ پاپ راک بینڈ ابتدائی طور پر کالج کے چار طلبہ بلال مقصود (گلوکار و گٹارسٹ)، فیصل کپاڈیہ (گلوکار)، رفیق وزیر علی (سنتھیسائزر) اور کریم بشیر بھوئی (باس گٹار) نے 1988 میں قائم کیا تھا۔

    تاہم 1992 میں بینڈ سے دو ارکان الگ ہوگئے تھے جس کے بعد 2000 میں بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے واپسی کی تھی۔

    تین دہائیوں سے میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے ‘اسٹرنگز’ نے ‘سر کیے یہ پہاڑ، نجانے کیوں، کوئی آنے والا ہے، آخری الوداع’ جیسے سپر ہٹ گیت اور ‘دھانی، دور’ جیسی ایلبم پیش کیں۔

    33 سال موسیقی کے متوالوں کو دیوانہ بنائے رکھنے کے بعد اسٹرنگز کی جوڑی بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے باقاعدہ اعلان کیا کہ وہ اس بینڈ کو اب ختم کرنے جارہے ہیں۔

    اب گلوکار و گٹارسٹ بلال مقصود نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بینڈ کے خاتمے کے اعلان کے بعد پہلے سال میں، میں نے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کیا جسے عوام میں بہت پذیرائی ملی اس کے بعد لپٹن کا پروجیکٹ کیا، انگلش بسکٹ والوں کے ساتھ مل کر بچوں کی نظموں پر کام کیا اور یہ دونوں بھی بہت اچھے چلے گئے۔

    بلال کا کہنا تھا کہ میں ان کامیابیوں کے بعد وہ ہواؤں میں اڑنے لگا، مجھے لگا جب سب بہت اچھا چل رہا ہے، تو میں نے سوچا اپنے گانے ریلیز کرتا ہوں اس کے بعد میں اپنے 4 گانے بنائے، پہلا ترکیہ میں جا کر شوٹ کیا اور ریلیز کیا تو دل میں امید تھی کہ تباہی مچ جائے گی لیکن کچھ بھی نہیں ہوا، پھر میں نے سوچا کہ چلو دوسرا کرتے ہیں،  لیکن دوسرا گانا بھی اسی طرح فلوپ ہوا۔

    بلال مقصود نے بتایا کہ اس وقت مجھے اس انڈسٹری نے بری طرح جکڑ لیا میں خود پر شک کرنے لگا میں سوچتا تھا کہ کیا میں پرانا ہوگیا ہوں، کیا میرا کام اب اچھا نہیں ہے جس سے میں شدید ڈپریشن میں چلا گیا۔

    بلال مقصود نے کہا کہ اُس 4 ماہ میں، میں مکمل مفلوج ہوچکا تھا، اسی دوران میں نے اپنے بینڈ کے ساتھی فیصل کپاڈیہ سے رابطہ کیا، ماہر نفسیات سے بھی علاج کرایا اور ادویات بھی کھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں روز اپنے آپ سے بات کرتا تھا کہ مجھے معلوم تھا میرے گانے اس طرح کامیاب نہیں ہوئے جیسا میں نے سوچا تھا، لوگوں کی پسندیدگی تھی جو مجھے نہیں مل رہی تھی

    جس کے بعد میں نے اپنے آپ کو یہ سمجھایا کہ لوگوں کی پسندیدگی میرا ہدف نہیں ہونا چاہیے، میں موسیقار ہوں میرا کام گانے بنانا ہے آگے جو ہوتا ہے وہ ہو، 4 سے 5 ماہ گزر گئے اور میں ڈپریشن سے نکل گیا۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے گلوکار بلال مقصود نے کہا کہ اس کے بعد میں نے مزید گانے ریلیز کیے وہ بھی ناکام ہوئے لیکن اس ناکامی سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔

  • بلال مقصود نے اہلیہ کے لیے کونسا گانا لکھا تھا؟

    بلال مقصود نے اہلیہ کے لیے کونسا گانا لکھا تھا؟

    معروف گلوکار، سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ممبر بلال مقصود نے اپنے مشہور گانے ’سر کیے یہ پہاڑ‘ کو لکھنے کی وجہ بتادی۔

    گلوکار بلال مقصود نے حال ہی ایک ویب شو میں شرکت کی، شو میں انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل اسٹرنگز کا مشہور گانا ’سر کیے یہ پہاڑ‘ اپنی اہلیہ ٹینا کے لیے لکھا تھا۔

    بلال مقصود نے کہا کہ انہوں نے یہ گانا اس انسان کے لیے لکھا جس سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے۔‘

    انہوں نے بتایا کہ اس گانے کے میوزک ویڈیو کے پس منظر میں استعمال ہونے والے شیلز بھی ان کی کی اہلیہ ٹینا کے ہی تھے۔

    بلال مقصود نے کہا کہ گانے کی ویڈیو کے پس منظر میں کروما پر استعمال ہونے والے شیلز ٹینا کی کلیکشن سے تھے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ویڈیو کے لیے اس کے کچھ شیلز ادھار لیے تھے لیکن وہ اصل وجہ نہیں جانتی تھیں کہ وہ ان سے شیلز کیوں ادھار لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بلال مقصود انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتے ہیں اور والد انور مقصود اور اپنے کام کے حوالے سے مختلف ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    گلوکار کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر اور ویڈیو کو خوب سراہا جاتا ہے۔

  • بلال مقصود نے جنید جمشید سے متعلق دلچسپ یاد چھیڑ دی

    بلال مقصود نے جنید جمشید سے متعلق دلچسپ یاد چھیڑ دی

    معروف گلوکار اور پاکستانی پاپ بینڈ اسٹرنگز کا حصہ رہنے والے بلال مقصود نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بار معروف بینڈ وائٹل سائنز میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر وائٹل سائنز کا ایک گانا تم مل گئے گاتے ہوئے اپنی ویڈیو پوسٹ کی اور ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔

    انہوں نے لکھا کہ 90 کی دہائی میں روحیل حیات نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ وائٹل سائنز میں شامل ہونا چاہیں گے؟

    بلال نے لکھا کہ وہ اس وقت ان کے اسٹوڈیو میں بیٹھے تھے اور روحیل حیات نے ان سے پوچھنے کے بعد جنید جمشید کو کال کی اور کہا کہ ہمیں اپنے بینڈ میں بلال مقصود کو شامل کرنا چاہیئے۔

    لیکن جنید جمشید نے واضح طور پر منع کردیا اور کہا، نہیں۔ اس کے بعد روحیل نے فون رکھا اور کہا معاف کرنا ایسا ممکن نہیں۔ بلال نے لکھا کہ ایسا ہوا تھا کہ مجھے وائٹل سائنز میں شمولیت کی پیشکش کی گئی اور وہ پیشکش 15 سیکنڈز بعد ہی غائب ہوگئی۔

    خیال رہے کہ بلال مقصود کے بینڈ اسٹرنگز کے 2 البم مداحوں کے لیے ریلیز کیے جاچکے ہیں جبکہ ان کا گانا دور بے حد مشہور ہوا اور پسند کیا گیا تھا۔

  • کیا آپ اس فنکار کو پہچانتے ہیں؟

    کیا آپ اس فنکار کو پہچانتے ہیں؟

    کراچی: معروف بینڈ اسٹرنگز کے گلوکار بلال مقصود نے اسنیپ چیٹ کے فلٹر میں اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پہچاننے کی کوشش کی۔

    مشہور میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے گلوکار بلال مقصود قرنطینہ کے دنوں میں اسنیپ چیٹ فلٹرز کے استعمال سے اپنے مداحوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Sohniye🤭

    A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) on

    بلال انسٹاگرام پر کبھی گلوکاری کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی لائیو اسکیچنگ، انہوں نے اپنے والد انور مقصود کے ساتھ لائیو سیشن بھی کیے ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے اسنیپ چیٹ کا ایک فلٹر استعمال کرتے ہوئے سونھڑیے گانا گایا جو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

    اس سے قبل انسٹاگرام پر انہوں نے ’اکڑ بکڑ‘ گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ یہ وہ گانا ہے جسے میں بچپن میں گایا کرتا تھا، اسکول کے اساتذہ مجھے یہ گانا سننے کے لیے کلاس رومز میں بلایا کرتے تھے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے دونوں ہاتھوں سے بیک وقت انتہائی مہارت کے ساتھ ایک پوٹریٹ بھی بنائی تھی جس میں انھوں نے لاک ڈاؤن کی صورتحال کو پیش کیا تھا۔