Tag: بلال کالونی

  • کورنگی بلال کالونی واقعے پر افسوس ہے، کے الیکٹرک

    کورنگی بلال کالونی واقعے پر افسوس ہے، کے الیکٹرک

    کراچی: بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی، بلال کالونی میں پیش آنے والے واقعے پر اسے افسوس ہے، اور خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں کچرا چننے کے دوران تار سے کرنٹ لگنے سے کم عمر لڑکا جاں بحق ہوا تھا، کے الیکٹرک کے ترجمان نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ بجلی کے زیر زمین کیبل کو غیر قانونی کھدائی کے ذریعے چھیڑا گیا تھا، جس کی وجہ سے زیر زمین کیبل اوپری سطح پر نمایاں ہو گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے ہی کے الیکٹرک نے علاقے میں زیر زمین کیبل نصب کرنے کا کام کیا تھا۔ کرنٹ لگنے کے واقعے میں ریسکیو حکام کے مطابق 12 سال کا بچہ بلال جاں بحق ہوا تھا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی تھی۔

    دوسری طرف گزشتہ روز کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ کے مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیا تھا، جس کی وجہ سے کورنگی نمبر ڈھائی سے ناصر جمپ جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئے تھے۔

    سوئی گیس کے 3 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ 6 روز بعد درج

  • کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی: کورنگی بلال کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے دو افراد کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت محمد علی اور امتیاز کے نام سے ہوئی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق مقتولین بلال کالونی کے ہی رہائشی ہیں،جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملزمان نے مقتولین سے کوئی بھی چیز نہیں چھینی، واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری سے 8 لاکھ روپے لوٹ لیے

    دوسری جانب اے وی ایل سی پولیس نے محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بہادرآباد سے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔