Tag: بلال یاسین

  • این اے 120 : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

    این اے 120 : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

    لاہور : الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کو نوٹس جاری کردیے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں ارکان اسمبلی نے این اے 120 سے مسلم لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کی بیٹی مریم نواز کی انتخابی ریلیوں میں شرکت کی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹس میں دونوں رکن صوبائی اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ 3 دن میں وضاحت پیش کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔


    صوبائی وزیر بلال یاسین الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیرخوراک سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جواب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بلال یاسین انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے تو ان کی نااہلی کا نوٹس جاری کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے کامرس وٹیکسٹائل پرویز ملک کو نوٹس جاری کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صوبائی وزیر بلال یاسین الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے

    صوبائی وزیر بلال یاسین الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے

    اسلام آباد: این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب کے صوبائی وزیربلال یاسین نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں صوبائی وزیر بلال یاسین کے خلاف این اے 120 میں ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران پنجاب کے صوبائی وزیر بلال یاسین پیش نہ ہوئے ان کی جانب سے ان کے وکیل شہزاد شوکت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جواب جمع کرا دیا۔

    بلال یاسین کے وکیل نے کہا کہ بلال یاسین نے حلقے کا دورہ نہیں کیا ان کا گھرانتخابی حلقے میں ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کے گھر حلقے میں موجود ہیں گھرجانے سے نہیں روکا،انتخابی مہم چلانے پرنوٹس لیا۔ الیکشن کمیشن کے ممبر نے کہا کہ ریلی کی ویڈیوزبھی بنائی گئیں،بلال یاسین موجود ہیں۔

    سردار رضا خان نے کہا کہ شیڈول کے بعد ضابطہ اخلاق نافذالعمل ہوجاتا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کوضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔


    این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلال یاسین سے جواب طلب


    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین سے 7 ستمبر تک جواب طلب کیا تھا۔

    چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ بلال یاسین انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو نااہلی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے کامرس وٹیکسٹائل پرویز ملک کو نوٹس جاری کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلال یاسین سے جواب طلب

    این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلال یاسین سے جواب طلب

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب کے صوبائی وزیر بلال یاسین سے 7 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

    صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کیس کی سماعت کے دوران پیش نہ ہوئے جس پر چیف الیکش کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران بلال یاسین کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے بلکہ جونیئروکیل پیش ہوئے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے دوران سماعت کہا کہ معاملہ سنجیدہ ہے بلال یاسین کی نااہلی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کرسکتے ہیں جس پر ان کے وکیل نے کہا کہ بلال یاسین کو نوٹس ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے کا نہیں بلکہ وکیل کے ذریعے پیش ہونے کا ملا تھا۔

    سردار رضا خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی جماعت ہی ایسا کرے گی تو باقی لوگ بھی کریں گے۔


    این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز ملک سے جواب طلب


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے کامرس وٹیکسٹائل پرویز ملک کو نوٹس جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین سے 7 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلال یاسین انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو نااہلی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صوبائی وزیرکا دورہ ختم، ماڈل بازار غائب

    صوبائی وزیرکا دورہ ختم، ماڈل بازار غائب

     

    پنجاب کیبنٹ کی پرائز کنٹرول کیمٹی کا ساہیوال ڈویژن کا دورہ، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا دورہ ختم ہوتے ہی جعلی ماڈل بازار
     غائب ہو گئے۔

    صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین ہیلی کاپٹر پرساہیوال پہنچے، انکے ہمراہ صوبائی وزیرذراعت  ڈاکٹر فرخ جاوید کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے، کیبنٹ کیمیٹی نے سستے بازاروں کے دورے  کے  لیے ہیلی  کاپٹر کا استعمال کیا.

    وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کی جانب سے ناکے لگائے گئے تھے جس کے  باعث شہری دن بھر مشکلات کا شکار رہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ریڑھیوں کو زبردستی ماڈل بازار میں لایا گیا، کیبنٹ کمیٹی کے دورے کے فوری بعد ریڑھی بانوں  نے ماڈل بازاروں سے واپسی سے شروع کر دی اور صوبائی وزیرخوراک ماڈل بازاروں کا دورہ کر کے چلے گئے۔