Tag: بلامقابلہ منتخب

  • خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، تمام اُمیدوار بلامقابلہ منتخب، ذرائع

    خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، تمام اُمیدوار بلامقابلہ منتخب، ذرائع

    پشاور : سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کرانے سے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں تمام اُمیدوار بلامقابلہ منتخب کرلیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت اوراپوزیشن کی باہمی رضامندی کے بعد اُمیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، ناراض کورنگ اُمیدواروں کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات دور ہوگئے۔

    پی ٹی آئی کے تمام کورنگ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، سینیٹ الیکشن کے نتائج حکومت و اپوزیشن کے درمیان طے فارمولے کےمطابق ہوں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ کی 6 نشستیں پی ٹی آئی اور5نشستیں اپوزیشن کو ملیں گی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کو 2،2، مسلم لیگ (ن) کوایک نشست ملے گی۔

    پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی کا فیصلہ

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سینیٹ الیکشن بلامقابلہ ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے منظور ناموں پر غور ہوا۔

  • سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

    سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے۔

    مسلم لیگ ن کے سردار سید آل خان بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرلیے گئے، یوسف رضاگیلانی اور سیدال خان ناصر حکومتی اتحاد کے امیدوار ہیں۔

    سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بلامقابلہ کامیابی کا رزلٹ تیار کرلیا ہے جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے آزاد سینیٹرز کو حکومت اور اپوزیشن بینچوں میں بیٹھے سے متعلق مراسلہ تیار کرلیا ہے۔

    نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، وزیر داخلہ محسن نقوی اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔

    نئے چیئرمین سینیٹ نے حلف اٹھا لیا

    بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا، پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے یوسف رضاگیلانی سے چیئرمین سینیٹ کےعہدے کا حلف لیا

    یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی نشست سنبھال لی، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا تھا۔

    وفاقی وزیرعلیم خان نے یوسف رضاگیلانی کو بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا خوش آئند امر ہے، امید ہے یوسف گیلانی ایوان بالا کو جمہوری تقاضوں کے مطابق چلائیں گے۔

     

  • کے پی کے انتخابات : ایم کیوایم کے دس امیدوار بلامقابلہ منتخب

    کے پی کے انتخابات : ایم کیوایم کے دس امیدوار بلامقابلہ منتخب

    پشاور : خیبرپختونخواہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے دس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد دس امیدوارکابلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

    ضلع ہری پور، ہزارہ یونین کونسل شمالی ہری پور کی جنرل کونسلرکی نشست پرایم کیوایم کے نامزدامیدوارجنید اعوان ،ضلع ہری پورہزارہ یونین کونسل سینٹرل ہری پورکی جنرل نشست پرایم کیوایم کے نامزدامیدواررحمت دین، ضلع صوابی کی یونین کونسل چھوٹالاہورشرقی کی خاتون کونسلرکی نشست ایم کیوایم نامزدامیدوارعتیقہ بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔

    اسی طرح ضلع صوابی یونین کونسل ٹوپی ون سے خاتون کونسلر کی نشست پرایم کیوایم کی امیدوارواحدہ اورضلع چترال یونین کونسل کریم آبادکی جرنل کونسلرکی نشست پرایم کیوایم کی امیدواربی بی ریحانہ کامیب قرار پائیں۔

    ضلع چترال یونین کونسل آئیون کی جنرل کونسلرکی نشست پرایم کیوایم کی نامزدامیدواربی بی گلشن ، ضلع چترال یونین کونسل جنرل کونسلرکی نشست پرایم کیوایم کی نامزد امیدوار آمنہ بی بی  نے کامیابی حاصل کی ہے

    جبکہ ضلع بنوں کی یونین کونسل شیراحمدخیلون کی جنرل نشست پرعبدالرحمن،یونین کونسل سکیٹری ون کی جنرل نشست پرغلام فرید اوریونین کونسل شیر احمد خیلون کی کسان کونسلر کی نشست پرارشدبلا مقابلہ منتخب قرارپائے ۔

    اس طرح ضلع ہری پورہزارہ سے دو،ضلع صوابی سے دو،ضلع چترال اورضلع بنوں سے تین تین امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔