Tag: بلانے کا مطالبہ

  • شہباز شریف کی گرفتاری ، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کردیا

    شہباز شریف کی گرفتاری ، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : اپوزیشن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ کل پارلیمنٹ کااستحقاق مجروح ہوا، ن لیگ اور لیڈر شپ کی کردار کشی کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن  ،جمیعت علما اسلام اور جماعت اسلامی کےارکان اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے گھرپہنچ گئے، لیگی ارکان نے اسپیکرقومی اسمبلی سے شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔

    ایاز صادق، راجہ ظفر الحق، مولاناعبد الغفور حیدری سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی اور تحریری مراسلہ اسد قیصر کے حوالے کیا۔

    اپوزیشن ارکان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست کرتے ہوئے گرفتار شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے، اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے، کل پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا،نیب کواستعمال کیا جارہا ہے، پرویزخٹک اورشاہ محمودقریشی سے بھی آج رابطہ کریں گے۔

    ن لیگ اور لیڈر شپ کی کردارکشی کی جارہی ہے، ایاز صادق

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو نیب نےگرفتارکیا،شہباز شریف کو بلایا صاف پانی کیس میں اور گرفتار کسی اور کیس میں کیا، ن لیگ اور لیڈر شپ کی کردارکشی کی جارہی ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا وفاقی وزرا کی جانب سے کہا جارہا ہے، ابھی اوربھی گرفتاریاں کی جائیں گی، چیئرمین نیب کی وزیراعظم سے ملاقات بھی عوام کے سامنے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی ہے، لیڈرآف دی اپوزیشن کا معاملہ ہے، اس لیے جلد اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ، توقع رکھتے ہیں آئندہ 2،3 دن میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

    ایاز صادق نے کہا وفاقی وزراکےبیانات،ن لیگ کی کردارکشی کی جارہی ہے، کیا وجہ ہے جب بھی الیکشن ہوتے ہیں، اس قسم کا شب خون مارا جاتاہے، عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات کو بھی چوری کیا جارہا ہے۔

    آج جوشہبازشریف کیساتھ ہواکل کسی اورکیساتھ بھی ہوسکتا ہے، مولاناعبدالغفورحیدری

    جمیعت علما اسلام کے رہنما مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ ادارےحکومت کےتابع ہوتےہیں، سب ادارےمل کرایک خاندان یاپارٹی کوٹارگٹ کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت جو کررہی ہےاس کا انجام اچھا نہیں ہوگا، آج جوشہبازشریف کیساتھ ہواکل کسی اورکیساتھ بھی ہوسکتا ہے، آج جو ہورہا ہے اس کی مذمت کرتےہیں اور مزاحمت بھی کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا تھا ، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    مزید پڑھیں :کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹرجنرل احدچیمہ اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

  • رانا ثناءاللہ اورعابد شیرکوفوری گرفتارکیا جائے، محمود الرشید

    رانا ثناءاللہ اورعابد شیرکوفوری گرفتارکیا جائے، محمود الرشید

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کی فوری گرفتاری کامطالبہ کردیا۔

    فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے شہید کارکن حق نواز کے گھر سانحہ ناولٹی پل میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی نئی تصاویر دکھاتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ راناثناءاللہ نے جس ڈھٹائی سے حقائق کو مسخ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔تصاویر میں واضح ہے کہ رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی امتیاز، افتخار اور پرویز جٹ فائرنگ کرنے والوں کو ہدایات دیتے رہے ۔ ملزمان کو میڈیا پردکھانے کے بجائے پولیس کے حوالے کرنا چاہئے تھا ۔ان افراد کو گرفتار کر کے غیرجانبدارانہ انکوائری کی جائے تو پندرہ منٹ میں اصل قاتل بے نقاب ہو جائے گا ۔ محمود الرشید نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

  • سب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو بن گیا ہے، میاں محمود الرشید،

    سب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو بن گیا ہے، میاں محمود الرشید،

    لاہور: قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ برصغیر میں ”بن کے رہے گا پاکستان “کے بعدسب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو ہے۔

    لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ کل تک نواز شریف کے محافظ بننے والے عوام کا بدلتا رنگ دیکھ کر استعفے اور مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے لگے اور معافیاں مانگ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتیں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی تھیں اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کو تحفظ دینے کے عہد و پیماں کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور کے جلسے نے ان جماعتوں کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

  • اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

    اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

    لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے موجودہ صورتحال پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب ناکام ہوگئے ہیں، فوری مستعفی ہو جائیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ آئین شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت دیتا ہے لیکن آرٹیکل 15 کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے، موجودہ صورتحال پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری بلایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور حکومت ریاستی تشدد کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس زبردستی بند کروا کر پولیس تعینات کر دی گئی ہے، عدالت کے حکم پر بھی کارکنوں کے موٹرسائیکل نہ چھوڑے گئے تو تھانوں کے باہر دھرنے دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام ہر صورت میں آزادی مارچ میں شریک ہونگے، فسطائی حملے مجبور کر رہے ہیں کہ کارکن بھی تشدد کا بھرپور جواب دیں۔