Tag: بلاول

  • ’’پائلٹ بن کر دشمن کے جہاز گرانا‘‘ بلاول کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ

    ’’پائلٹ بن کر دشمن کے جہاز گرانا‘‘ بلاول کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ

    لاڑکانہ (25 اگست 2025): پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا خواتین کو مالکانہ حقوق دینے کے موقع پر چھٹی کلاس کے طالب علم سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے رتوڈیرو کے گاؤں راہوجا پہنچ کر سیلاب متاثرہ افراد کے لیے بننے والے گھروں کا معائنہ کیا اور خواتین میں ان کے مالکانہ حقوق تقسیم کیے۔ اس موقع پر فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔

    بلاول بھٹو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ایک لاکھ 22 ہزار میں سے 90 ہزار گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے سولر کٹ، بلب اور دیگر چیزیں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

    اس موقع پر پی پی چیئرمین کا وہاں موجود چھٹی جماعت کے طالب علم حمزہ علی سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، جس کو سن پر پی پی قیادت اور وہاں موجود دیگر لوگ مسکرا دیے۔

    بلاول بھٹو نے حمزہ علی سے سوال کیا کہ آپ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے ہو؟ جس پر طالبعلم نے جواب دیا کہ وہ بڑا ہو کر پائلٹ بننا چاہتا ہے۔

    اس پر بلاول نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے پائلٹ نے کیسے بھارتی جنگی جہاز گرائے تھے، آپ بھی پائلٹ بن کر دشمن کے جہاز گرانا۔

  • ’بلاول کو زرداری بھی سنجیدہ نہیں لیتے‘

    ’بلاول کو زرداری بھی سنجیدہ نہیں لیتے‘

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلاول کو آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو میں بھی انہیں جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ قرارداد اور چیف سیکریٹری کا استعفیٰ دو الگ چیزیں ہیں، سینیٹ قرارداد کی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے ایوان بالا میں اس طرح کے لوگ ایسی قرارداد پیش کریں، الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ریاست کے مفاد میں نہیں، مولانا فضل الرحمان ایسی گفتگو کریں گے تو ماحول میں موجود کنفیوژن میں اضافہ ہی ہوگا۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر سے ریاست کو جو نقصان ہوگا شاید اس کا مداوا مشکل ہوجائے، بلاول کو آصف زرداری کبھی سنجیدہ نہیں لیتے تو مجھے کیا ضرورت انہیں جواب دینے کی۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 4 سال نوازشریف پارٹی سے دور رہے، 4 سال تک نواز شریف اور ن لیگ کو کام نہیں کرنے دیاگیا، ایک ماہ ہوچکا ہے اب نوازشریف سمیت پوری پارٹی کام کررہی ہے۔

    جاویدلطیف کا کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہے، ابھی تک کوئی اتحاد نہیں بنا رہے، ن لیگ پہلے اپنے لوگوں کو میرٹ پر آگے لائےگی، پنجاب میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف، شہباز شریف کے جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا جاچکا ہے، ن لیگ ٹکٹوں کے اعلان کے بعد جلسوں کاشیڈول بھی جاری کرے گی۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت سے قبل اہم ویڈیو پیغام

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت سے قبل اہم ویڈیو پیغام

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میرے بھارت جانے سے واضح ہے پاکستان ایس سی او کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ بھارت سے قبل اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج بھارت کےشہر گوا جا رہا ہوں جہاں پاکستانی وفدکی قیادت کروں گا، میرے بھارت جانے سے واضح ہے پاکستان ایس سی او کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی اورکن ممالک کےوزرائےخارجہ سےدوطرفہ تعلقات پربات کرناچاہوں گا۔

    خیال رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت جا رہے ہیں، وزیر خارجہ خصوصی طیارے پر کراچی سے گوا جائیں گے۔

    بلاول بھٹو کے ہمراہ وزارت خارجہ سینئر افسران بھی جائیں گے، بلاول بھٹو کے طیارے کوخصوصی طورپرفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    دورہ بھارت پروزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیاسی رہنماؤں سےمشاورت مکمل کی جبکہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کودورہ بھارت کیلئے اہم مشورے بھی دیئے۔

  • فواد چوہدری کا بلاول کو جلد وطن واپسی کا مشورہ، ‘ایسا نہ ہو کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑے’

    فواد چوہدری کا بلاول کو جلد وطن واپسی کا مشورہ، ‘ایسا نہ ہو کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑے’

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے بلاول کو جلد وطن واپسی کا مشورہ  دیتے ہوئے کہا  ایسا نہ ہو کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بلاول صاحب کومشورہ ہےغیرملکی دوروں سےآج کل میں ہی واپسی پکڑیں، یہ نہ ہوواپسی کاکرایہ آپ کواپنی جیب سےدیناپڑجائے، ابو سے ڈانٹ بھی پڑے گی۔

    علی زیدی نے بھی بلاول بھٹو پر طنز کرتے ہوئے کہا امریکا میں ایک چھوٹا سا بچہ ہاتھ باندھے کھڑا تھا،کیا یہ فیصلہ کریں گے۔

  • عمران خان کو ہٹانے کی سازش بلاول ہاؤس سے کی گئی، بلاول کا اعتراف

    عمران خان کو ہٹانے کی سازش بلاول ہاؤس سے کی گئی، بلاول کا اعتراف

    کراچی: پی ٹی آئی سینئر رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ کل بلاول نے خود ہی اعتراف کیا عمران خان کوہٹانے کی سازش بلاول ہاؤس سے کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینئر رہنما علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کیا بلاول کبھی ہوش میں ہوتا ہے؟ کل خودہی اعتراف کیا عمران خان کوہٹانے کی سازش بلاول ہاؤس سے کی۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے مقامی سہولت کاروں سےملکرہی غیر ملکی فنڈڈ سازشیں کامیاب ہوتی ہیں، کیا الیکشن کمیشن اس بدتمیز بچے کے اعتراف جرم پر کوئی نوٹس لے گی؟

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف وائٹ ہاؤس نہیں بلکہ بلاول ہاؤس نے سازش کی ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہم ملکی مفاد میں فیصلے لیں تو ان مسائل سے نکل سکتے ہیں، عمران خان نے جو نقصان پہنچایا ہمیں ان مسائل کا حل نکالنا ہے۔

  • بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات میں سیاسی معاملات طے ، اعلامیہ جاری

    بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات میں سیاسی معاملات طے ، اعلامیہ جاری

    لندن : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ملاقات میں طے ہوا ہے کہ ملک کی تعمیرنو کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی فتح کے بعد آگے بڑھنے کے طریقوں پر گفتگو کے لیے ملاقات ہوئی، ملاقات میں اتفاق ہوا کہ جب بھی ملکر کام کیا تو بڑی کامیابی ملی اور طے پایا کہ ملک کی تعمیرنو کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کےنامکمل کام کو مکمل کرنے پربات چیت ہوئی، جمہوری قوتوں کے اتفاق سے وسیع روڈ میپ پر گفتگو ملاقات کا حصہ تھی۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا نئے چارٹر کے راستے پر غور کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس ضروری ہے، عوام تباہ کن معاشی بدانتظامی اور بے مثال نااہلی کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔

    ملاقات میں کہا گیا کہ مشترکہ اہداف سخت معاشی سلائیڈ تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے ،عمران خان ملک کو نیچے لے کر گئے، خوفناک غلطیان اور خارجہ پالیسی پر خود ساختہ تجارت کی گئی، جمہوری پارٹیوں پر حملوں کے گہرے زخموں کو ٹھیک کرنا ہے۔

  • پارلیمنٹ اجلاس سے قبل بلاول کا سرپرائز

    پارلیمنٹ اجلاس سے قبل بلاول کا سرپرائز

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کاپی ٹویٹ کرتے ہوئے اسے سرپرائز قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کاپی ٹویٹ کی۔

    انہوں نے مسکرانے کا سمبل ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، سرپرائز۔

    اس سے قبل بلاول نے ایک اور ٹویٹ میں شعر لکھا، لشکر حسین کا ہے سپاہی یزید کے، کوفے کے لوگ بن گئے وارث شہید کے۔

    خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے اہم ترین اجلاس میں آج وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے جارہی ہے۔

    اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون میں فول پروف سیکیورٹی کی گئی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر عمارتوں کی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے سپرد کردی گئی ہے۔

  • شہباز ، بلاول اور مولانا فضل الرحمان کا مری میں سیاحوں کی اموات پر اظہارِ افسوس، حکومت پر کڑی تنقید

    شہباز ، بلاول اور مولانا فضل الرحمان کا مری میں سیاحوں کی اموات پر اظہارِ افسوس، حکومت پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : اپوزیشن رہنماؤں نے مری اورگلیات میں اموات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مری اورگلیات میں اموات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پھنسی گاڑیوں میں اموات انتظامی نااہلی،مجرمانہ غفلت ہے، عمران نیازی میں تواخلاقی جرات نہیں، سنگین مجرمانہ غفلت کےذمہ داروزیر،ماتحتوں کوہی برخاست کریں۔

    ،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس خون ناحق پرکسی کوتو ذمہ دار ٹھہرایا جائے، عوام کےخون پرحکومتی مجرمانہ خاموشی بدترازگناہ کے مترادف ہے، یہ وفات نہیں شہریوں کے قتل عمد کے مترادف ہے۔

    انھوں نے کہا سیاحت میں اضافے کا حکومتی پروپیگنڈا سفاکی، سنگ دلی کی انتہا ہے، مغرب کی مثالیں دینے والوں نے تو مشرقی روایات کی لاج نہ رکھی، متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی،تعزیت کرتاہوں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوارہے، بہترہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

    جےیوآئی سربراہ مولانافضل الرحمان نے سانحہ مری پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا خاندانوں کے ساتھ پیش آنےوالا واقعہ افسوس ناک ہے، متاثرہ خاندانوں کےدکھ دردمیں برابرکےشریک ہیں اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موسم میں چند لمحوں کی خوشی کو بھی حکومت کے ناقص انتظامات نے غارت کر دیا، مری کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کی مدد کریں ، حکمرانوں نے عوام کوریلیف دینے کی بجائے بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے بھی مری میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا سیاح ایسی صورتحال میں مری کارخ کرنےسےگریزکریں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ خراب موسم پرحکومت کو پیشگی اقدامات اُٹھانےچاہییں تھے،متعلقہ محکموں کوپہلے وارننگ جاری کرنی چاہیے تھی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کےباعث انسانی جانوں کانقصان ہوا، افسوسناک سانحہ کی مکمل تحقیقات اورذمہ دارں کوسزاملنی چاہیے۔

  • ‘بلاول1بار امریکا جائے یا 3 بار،کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان 5سال پورے کریں گے’

    ‘بلاول1بار امریکا جائے یا 3 بار،کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان 5سال پورے کریں گے’

    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول ایک بار امریکا جائے یا 3 بار، عمران خان 5سال پورے کریں گے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انڈر نائنٹین کی ٹیم امریکہ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول 3 بار امریکا جائے، عمران خان 5سال پورے کریں گے اور اگلے  پانچ  سال کے امیدوار بھی ہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انڈر نائنٹین کی ٹیم امریکہ جائے۔

    افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں، جوافغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا، اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، افغان طالبان اب میچیور ہو چکے ہیں، آرمی چیف خودامن کیلئےاقدامات کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو ڈید ہارس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر میں حکومت پی ٹی آئی ہی بنائے گی اور آزاد کشمیر الیکشن  کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن والےلوگوں کیلئےطورخم بارڈرکھلا ہے ، نالہ لئی منصوبہ 3سال میں مکمل ہو رہا ہے اور غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 اگست کے اقدام کی واپسی تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جاؤں گا، آزاد کشمیر  کا مقدمہ عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا۔

  • تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے: بلاول زرداری

    تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے: بلاول زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جعلی معاشی ترقی کے گن گانا اور بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، 21 فیصد سے زائدشرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ تشویشناک صورتحال کا اشارہ ہے، تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیا لیا، لیکن انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔